Tag: Sohail khan

  • سہیل خان نے تباہی مچادی، سلیکٹرز کے دروازے پر دستک

    سہیل خان نے تباہی مچادی، سلیکٹرز کے دروازے پر دستک

    ڈربی شائر: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے پریکٹس میچ میں اپنی دھاک بٹھادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے پریکٹس میچ میں اپنی اہلیت ثابت کرتے ہوئے سلیکٹرز کے دروازے پر دستک دے دی۔

    انگلینڈ میں قومی ٹیم پریکٹس میچ میں مدمقابل ہے، پی سی بی ٹیم وائٹ کے سہیل خان کے طوفانی اسپیل کی بدولت ٹیم گرین صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سہیل خان نے 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ٹیم گرین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 10 رنز پر ہی دو وکٹیں گنوا دی سہیل خان نے شان مسعود کو 9 اور عابد علی کو ایک رن پر چلتا گیا۔

    اظہر علی الیون کی جانب سے بابر اعظم ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 77 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چوکے شامل تھے، گزشتہ میچ میں سنچری جڑنے والے محمد رضوان بھی صرف 18 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    میچ کی پہلی اننگز میں سہیل خان نے پانچ، فہیم اشرف نے دو، عمران خان اور کاشف بھٹی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    رپورٹ کے مطابق سہیل خان نے گزشتہ تین پریکٹس میچز میں لگاتار پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    مداحوں ںے سوشل میڈیا پر سہیل خان کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے ازرائے مذاق لکھا کہ ’میرے چار سال لوٹا دو جیلر صاحب۔‘

    href=”https://twitter.com/hashtag/PakvEng?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw”>#PakvEng #SohailKhan #Cricket

    — Tanveer Ahmed (@ImTanveerA) July 24, 2020

  • متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور دھچکا، سہیل خان نے لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی

    متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور دھچکا، سہیل خان نے لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی

    دبئی: متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور جھٹکا لگا ہے، دبنگ خان کے بھائی سہیل خان نے ٹی ٹین لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کو ایک اور دھچکا لگا ہے، مراٹھا عربینز کے مالک سہیل خان نے ٹی ٹین لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، سہیل خان ٹی ٹین لیگ میں ٹیم مراٹھا عربینز کے مالک تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل خان کہتے ہیں کہ سوالات اور الزامات کے بعد ٹی ٹین لیگ کے ساتھ رہنا ٹھیک نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ متنازع ٹی ٹین لیگ پر منفی میڈیا رپورٹس کے بعد سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے بھی ٹیلنٹ ہنٹ کا سربراہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    لیگ کی شفافیت سے غیرمطمئن ٹی ٹین لیگ کے صدر سلمان اقبال پہلے ہی الگ ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹین لیگ کی شفافیت پر انگلش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کردیا تھا، انگلش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شکایت درج کی جائے گی۔

    احسان مانی کہہ چکے ہیں کہ نہ تو لیگ کے مالک کا پتا ہے، نہ ہی آرگنائزر کاعلم ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ پیسا کہاں سے آ رہا ہے، اس تناظر میں ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا تا حال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

  • سہیل خان کے چاہنے والوں نے ایک سڑک اپنے ہیرو کے نام منسوب کردی

    سہیل خان کے چاہنے والوں نے ایک سڑک اپنے ہیرو کے نام منسوب کردی

    کراچی: پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان کی شاندار کارکردگی نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں،کراچی کے گنجان علاقے میں سڑک سہیل خان کے نام سے منسوب کردی گئی ۔

     فاسٹ بولر سہیل خان نے بھارت کے پانچ سورما آوٹ کرکے عوام کے دل جیت لیے،گرین شرٹس کو شکست ضرور ہوئی لیکن شائقین کو سہیل خان کی صورت میں ایک نیا ہیرو مل گیا۔

    کراچی کے گنجان علاقے رشیدآباد میں جشن کا سما دیکھنے کو ملا، ہر طرف سہیل خان کی تعریفوں میں سنہری الفاظ درج اور گلیوں میں پاکستانی پرچم تھے، ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص نے ہرطرف خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔

    رشیدآباد کے رہنے والوں نے اپنا سپر اسٹار کے نام سے ایک سڑک منسوب کردی ہے اور ساتھ ہی بلند و بالا پہاڑوں پر طویل القامت پوسٹر نصب کردیے ہیں،سب کی یہی دعا ہے کہ سہیل خان تباہ کن بولنگ کرکے پاکستان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔