Tag: Sohail tanveer

  • ’یونس خان کو بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد دینے پر قومی کرکٹر تنقید کا نشانہ بن گئے‘

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد چار سال بعد دینے پر سہیل تنویر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

    سابق کپتان و کوچ یونس خان کے ہاں‌ دوسرے بیٹے کی پیدائش 2018 میں‌ ہوئی جس پر مداحوں‌ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی تھی لیکن فاسٹ بولر سہیل تنویر نے انہیں‌ کل مبارک باد دی جس پر انہیں‌ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں یاد دلایا گیا کہ ’سہیل تنویر بھائی یہ چار سال پرانی خبر ہے۔‘

    ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی کوئی لوکل نیٹ لگوایا ہوا ہے کیا۔‘

    ایک دوسرے صارف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ جسے وہ یہ ٹوئٹ دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ’سہیل بھائی تھوڑا سا انتظار کرلیتے بھتیجا خود شکریہ ادا کردیتا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی اداکار کہتے ہیں کہ ’یہ سب کیا دیکھنا پڑ رہا ہے ۔ اچھا ہے میں اندھا ہوں۔‘

  • فاسٹ بولرسہیل تنویرنے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    فاسٹ بولرسہیل تنویرنے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ/ مدینہ منورہ:ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اہلیہ کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی، کہتے ہیں کہ رمضان کرکٹ اہم ہے لیکن عمرے کی سعادت حاصل کرنا اہم ترین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے مکہ اور مدینہ جانے کا موقع ملا، بحیثیت مسلمان طواف کعبہ اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کے ساتھ قلب کو جو سکون ملتا ہے وہ کیفیت بیان نہیں کی جا سکتی۔

    سہیل تنویر نے کہا کہ رمضان المبارک میں بالخصوص کراچی رمضان کرکٹ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے تاہم اس بار انہوں نے اہلیہ کے ساتھ عمرے کی پہلے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    انہوں نے کہاکہ لیگ کرکٹ کی وجہ سے اگر آپ اپنے ملک کے لیے نہ بھی کھیل رہے ہوں تو مسلسل مصروفیات اور غیر ملکی دورے چلتے رہتے ہیں، بطور پیشہ ور کرکٹر ہمارے لیے یہی اوڑھنا بچھونا ہے۔

    ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز کی شکست کے باوجود انہیں امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے اور ٹیم کو مسلسل ناکامیوں کے باوجود نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

    سہیل تنویر نے یہ بھی بتایا کہ عمرے کے بعد وہ فی الحال کینیڈا جا رہے ہیں اگر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا تو 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرجانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

  • پاکستان کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے، آل راؤنڈر سہیل تنویر

    پاکستان کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے، آل راؤنڈر سہیل تنویر

    کراچی: آل راؤنڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موجودہ پیس اٹیک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹوں کے لئے موزوں ہے، فٹنس مسائل نہیں اور ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش مند ہیں۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ انکی پرفارمنس یواے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی رہی،امید ہے کہ حتمی اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا، سہیل تنویر کا کہناتھا کہ بھارت کیخلاف میگا ایونٹس میں غلطیاں ہوتی رہی ہیں لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا،پاکستان کا بولنگ اٹیک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی وکٹوں پر اچھا ثابت ہوگا،آل راؤنڈ نے کہا کہ اگر وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکے تو مایوس ہونے کے بجائے مستقبل میں ہونے والے ایونٹس کیلئے مزید تیاری کرینگے۔