Tag: Solar

  • پختونخواہ میں یونیورسٹیز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع

    پختونخواہ میں یونیورسٹیز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں جامعات کو سولرائز کرنے پر کام شروع کردیا گیا، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور میں جامعہ کی سولرائزیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی کامران بنگش، حمایت اللہ اور وائس چانسلر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں جامعہ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دیگر 9 جامعات کو بھی یو ای ٹی ماڈل پر سولرائز کریں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں جامعات مضبوط بنانا ہمارا مشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن سے جامعات دیرپا مالی خود مختاری کی جانب جائیں گی، سولرائز کرنے سے جامعہ کو 9.5 ملین روپے سالانہ بچت ہوگی۔

    کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ یو ای ٹی سولرائزیشن کے لیے انرجی سپلائی کمپنی ماڈل اپنائیں گے، 6 مہینے کی مدت میں یو ای ٹی سولرائزیشن مکمل ہوگا۔

  • لڑکیوں کے اسکول کو روشنی سے منور کرنے والی قندیل

    لڑکیوں کے اسکول کو روشنی سے منور کرنے والی قندیل

    کراچی: صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی قندیل رحمٰن لڑکیوں کے لیے امید کی کرن بن گئیں، ان کی تنظیم اب تک کئی اسکولوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی قندیل رحمٰن کم عمر لڑکیوں کے لیے امید کی کرن بن گئیں۔ قندیل کی تنظیم سولر فار ہر لڑکیوں کے اسکولوں کو روشنی سے منور کر رہی ہے۔

    یہ تنظیم پسماندہ علاقوں میں جہاں بجلی کی ناکافی سہولیات ہیں، لڑکیوں کے اسکول میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کر رہی ہے۔

    قندیل کا کہنا ہے کہ اب تک وہ 8 اسکولوں کو سولر پینل فراہم کرچکی ہیں جو ہنزہ، اسکردو، مانسہرہ، چمن، قصور اور تھر میں واقع ہیں جبکہ ایک کمیونٹی کالج کو بھی سولر پینل کی سہولیات دی جاچکی ہیں۔

    ان کے مطابق سولر پینلز اور ان کی تنصیب کے اخراجات پبلک فنڈنگ سے پورے کیے جاتے ہیں۔

    قندیل کا کہنا ہے کہ اس سال ان کا ارادہ 30 اسکولوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنا ہے تاہم اس کا انحصار اخراجات پر ہے۔

  • پنجاب میں مراکز صحت اور پرائمری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    پنجاب میں مراکز صحت اور پرائمری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت اور پرائمری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ، 15 ہزار پرائمری اسکولوں کو دسمبر تک شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت اور پرائمری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ توانائی 86 ملین ڈالر سے منصوبہ مکمل کریں گے۔

    اختر ملک کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں چینی کمپنیز کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، ماحول دوست اور سستی بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ 15 ہزار پرائمری اسکولوں کو دسمبر تک شمسی توانائی پر منتقل کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 24 سو بنیادی مراکز صحت کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

    اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تمام جامعات کو شمسی توانائی پر لے جانے کا پروگرام ہے اس کے علاوہ فائلوں کی ٹریکنگ کا نظام بھی متعارف کرائیں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام جامعات کو مثالی بنائیں گے اور کسی وائس چانسلر کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پرنہیں ہوگی۔ تمام جامعات میں صاف پانی اور پانی کا ضیاع روکنے کا پروگرام بھی بنائیں گے۔

  • آسٹریلیا میں شمسی گاڑیوں کی انوکھی ریس

    آسٹریلیا میں شمسی گاڑیوں کی انوکھی ریس

    آسٹریلوی شہر ڈارون میں اپنی نوعیت کی انوکھی کار ریس منعقد ہو رہی ہے جس میں عام گاڑیوں کے بجائے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    ورلڈ سولر چیلنج کے نام سے منعقد کی جانے والی اس ریس میں شامل 41 گاڑیاں شمسی توانائی پر منحصر ہیں جنہیں مختلف کمپنیوں یا یونیورسٹیوں کے طالبعلموں نے بنایا ہے۔ یہ ریس 3 ہزار کلومیٹر فاصلے پر محیط ہے۔

    ریس میں مختلف اور انوکھی انداز میں ڈیزائن کی گئی گاڑیوں کو پیش کیا جارہا ہے اور انہیں بنانے والوں کو امید ہے کہ اب دنیا کا مستقبل انہی شمسی توانائی پر منحصر گاڑیوں سے جڑا ہوا ہے۔

    اس انوکھی ریس میں امریکا، آسٹریلیا، ملائشیا، جنوبی افریقہ اور بھارت سے مختلف کمپنیاں اور گروپس شرکت کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • الیکڑک کار کے بعد چارجنگ پہئیے بھی تیار

    الیکڑک کار کے بعد چارجنگ پہئیے بھی تیار

    کراچی: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت الیکڑک کار کے بعد ماہرین نے چارجنگ پہئیے بھی تیار کر لئیے۔

    اب اگر آپ کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوجائے، یابیچ راستے میں رک جا ئے تو گھبرائیے نہیں۔

    الیکڑک کار کے بعد ماہرین نے چارجنگ پہیے بھی تیار کر لئیے، جو سورج کی شعاؤں اور رگڑسے پیدا ہونے والی توانائی سے بجلی پیدا کرتے ہیں جو انجن کو رواں کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    چارجنگ پہیوں میں تین قسم کی ٹیوبز موجود ہیں جو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ماہرین کا کہنا ہے الیکڑک کار کے بعد چارجنگ پہیئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت ہے۔