Tag: solar eclipse

  • دہائیوں میں ایک بار، طویل ترین مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

    دہائیوں میں ایک بار، طویل ترین مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

    کروڑوں لوگوں کو حیران کر دینے والا طویل ترین مکمل سورج گرہن 2 اگست 2027 کو ہوگا۔

    یہ وہ دن ہو گا جب ایک نایاب مکمل سورج گرہن تین براعظموں کے حصوں میں پھیلے گا جو ایک صدی سے زائد عرصے میں نظر آنے والے مکمل طویل ترین دوروں میں سے ایک ہے۔

    اس کا دورانیہ چھ منٹ اور 23 سیکنڈ ہو گا جو زمین سے نظر آنے والا سب سے طویل چاند گرہن ہوگا۔ اسے ماہرین فلکیات، اسکائی واچرز اور عام لوگوں کے لیے زندگی میں ایک بار ہونے والا واقعہ بتایا جارہا ہے۔

    زیادہ ترمکمل گرہن تین منٹ سے کم رہتے ہیں، یہ غیر معمولی دورانیہ شمسی کورونا کے وسیع مشاہدے اور اس کے راستے میں موجود لوگوں کے لیے واقعی ایک حیرت انگیز منظر ہو گا۔

    چاند گرہن کا مکمل ہونے کا راستہ جہاں چاند سورج کو مکمل طور پر روک دے گا وہ بحر اوقیانوس سے شروع ہو کر مشرق کی طرف بڑھے گا۔

    space.com کے مطابق سایہ، تقریباً 258 کلومیٹر چوڑا، جنوبی اسپین، شمالی مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، وسطی مصر، سوڈان، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ سے ہوتا ہوا چاگوس جزیرہ نما کے قریب بحر ہند پر ختم ہو گا۔

    مصر میں لکسر جیسے شہروں میں مکمل اندھیرے کے چھ منٹ سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

    سورج گرہن کب اور کیسے ہوتا ہے؟

    یہ نظارہ زمین پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران ان دونوں کے بیچ میں آجاتا ہے جس کے نتیجے میں پورا سورج یا پھر اس کا تھوڑا سا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

    اگر سورج اور چاند کے فاصلے کی بات کی جائے تو جتنا فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان ہے اس سے چار سو گنا زیادہ راستہ چاند اور سورج کے بیچ ہے، یہی وجہ ہے کہ گرہن کا نظارہ زمین سے واضح طور پر نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ یہ بات بھی ممکن نہیں کہ اس کا بیک وقت پوری دنیا میں مشاہدہ کیا جاسکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل 2024 میں ہونے والے گرہن کے موقع پر ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس کو حالیہ زمانوں میں شاید ہی دیکھا گیا ہو

    اپریل کی 9تاریخ کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا۔ یہ امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل گرہن تھا جب کہ اگلا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد اگلی صدی میں دیکھا جا سکے گا۔

  • دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا اختتام

    دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا اختتام

    دنیا کے مختلف حصوں میں مکمل سورج گرہن اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان میں سورج گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو میں پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ پر ہوا اور رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچ چکا تھا۔

    سب سے پہلے سورج گرہن کا مشاہدہ میکسیکو میں کیا گیا، اس کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اسے دیکھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق مکمل سورج گرہن جنوبی امریکی ممالک میں دیکھا گیا، جبکہ سورج گرہن یورپ کے مغربی حصے میں بھی دیکھا گیا۔

    29ویں شب: مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے روح پرور مناظر کی تصویری جھلکیاں

    محکمہ موسمیات کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام 9 اپریل کی رات 1 بج کر 52 منٹ پر ہوگیا تھا۔

  • امریکا میں وارننگ جاری ۔۔۔

    امریکا میں وارننگ جاری ۔۔۔

    امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے سورج گرہن سے قبل پائلٹس کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 8 اپریل کو سورج گرہن کے دوران امریکا میں ایئر ٹریفک میں ممکنہ تاخیر اور رکاوٹوں سے متعلق خبردار کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکمل سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل کے اوپر سے شروع ہوگا اور اس کا راستہ تقریباً 1830سے 1940 UTC تک امریکا کو متاثر کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا سے گزرتے ہوئے شمالی امریکا کو عبور کرے گا۔

    ایف اے اے نے اس حوالے سے پائلٹس کو 7 سے 10 اپریل کے دوران سورج گرہن کے راستے میں موجود ایئر ٹریفک اور ایئر پورٹس پر اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق وارننگ جاری کردی ہے۔

    سعودی عرب: انسانی وسائل کی ملازمتیں، بڑا اعلان سامنے آگیا

    ایف آئی اے کے مطابق پائلٹس گرہن کے راستے میں واقع ایئر پورٹس پر آپریشنل تبدیلیوں اور ٹریفک کے اوسط سے زیادہ حجم کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

  • رواں ماہ سورج کو مکمل گرہن لگے گا

    رواں ماہ سورج کو مکمل گرہن لگے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سال 2023 کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو سورج کو مکمل گرہن لگے گا، سورج گرہن کا مشاہدہ کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔

    سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بج کر 37 منٹ پر لگے گا۔

    9 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، گرہن کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا میں کیا جاسکے گا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

    خیال رہے کہ رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل اور دوسرا 14 اکتوبر کو ہوگا، پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی رات جبکہ دوسرا 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی رات رونما ہوگا۔

  • ویڈیو: سورج گرہن، شہریوں نے اپنے بچے مٹی میں دبا دیے

    ویڈیو: سورج گرہن، شہریوں نے اپنے بچے مٹی میں دبا دیے

    کراچی: شہر قائد میں سورج گرہن کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے معذور بچوں کو گیلی مٹی میں دبا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کے موقع پر متعدد افراد اپنے اسپیشل بچوں کو لے کر ساحل پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کا جسم سمندر کی گیلی ریت میں دبا دیا۔

    سمندر کی گیلی ریت میں دبائے گئے بچوں میں ہر عمر کے بچے موجود تھے۔

    شہریوں کا اعتقاد ہے کہ سورج گرہن کے موقع پر سمندر کی گیلی مٹی میں بچوں کو دبانے کا مقصد ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کی حالت میں بہتری لانا ہے۔

  • پاکستان میں آج سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جاسکے گا؟

    پاکستان میں آج سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جاسکے گا؟

    کراچی : پاکستان کے مختلف شہروں میں دوسرا اور آخری سورج گرہن آج دیکھا جائے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چار بجےسورج گرہن اپنےعروج پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مغربی حصوں میں دیکھا جاسکےگا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں بھی جزوی طور سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں سورج کوگرہن ایک بج کراٹھاون منٹ سے چھ بج کر دو منٹ تک  لگے گا، چار بجے سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

    کراچی میں سورج گرہن 3 بج کر 57 منٹ سے 5 بج کر 56منٹ تک، اسلام آبادمیں سورج گرہن 3 بجکر 43 منٹ پر سے 5 بجکر 22 منٹ تک ہوگا۔

    اسی طرح لاہور میں سورج گرہن 3بجکر49منٹ پرشروع اور5بجکر20منٹ ، پشاورمیں 3بجکر41منٹ پرشروع اور 5 بجکر28منٹ اور کوئٹہ میں 3 بجکر44منٹ پرشروع اور5بجکر51 منٹ پرختم ہوگا۔

    خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، جزوی سورج گرہن میں چاند سورج کے درمیان نہیں آتا بلکہ اس کے کچھ حصے کو ڈھانپ لیتا ہے۔

  • پاکستان اور کراچی میں سورج گرہن کا آغاز کس وقت ہوگا؟

    پاکستان اور کراچی میں سورج گرہن کا آغاز کس وقت ہوگا؟

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطی میں سورج کو دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر گرہن لگے گا، اور اختتام 6 بج کر 2 منٹ پرت ہوگا۔

    پاکستان میں سورج کو گرہن جزوی طور پر لگے گا، کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز دوپہر3 بج کر57 منٹ پر ہوگا۔

    کراچی میں 5 بج کر1 منٹ پر جزوی سورج گرہن عروج پر ہوگا، جزوی سورج گرہن کا اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔

    ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جزوی سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے، جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور شمال مشرقی افریقہ کے حصوں میں دیکھا جائے گا۔

    انھوں نے کہا تھا کہ اگلے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا، آنے والے سال کا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

  • رواں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا؟

    رواں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا؟

    اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اور اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا۔

    ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ گرہن کا آغاز پاکستان میں سہ پہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا، سورج کو جزوی گرہن 5 بج کر 2 منٹ پر لگے گا جس کے بعد سورج کا ایک حصہ گہرا ہو جائے گا۔

    ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جزوی سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے، جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور شمال مشرقی افریقہ کے حصوں میں دیکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا، آنے والے سال کا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

  • رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن کل ہوگا

    رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن کل ہوگا

    کراچی : رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج کو گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا جو دو بج کر 37 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

    سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ ، جنوبی آسٹریلیا ، جنوبی امریکہ ، بحیرہ اوقیانوس ، بحر الکاہل ، انٹار کٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس ، بحر الکاہل ، انٹارکتٹیکا ، بحیرہ ہند میں بھی نظر آئے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو لگا تھا تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

    ماہر فلکیات اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پر ہوا، 3 بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچا اور اس کا اختتام 4 بجکر 34 منٹ پر ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو سورج کو گرہن لگا تھا تاہم یہ بھی پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

  • سورج کو گرہن لگ گیا، دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ نظارہ کرنے لگے

    سورج کو گرہن لگ گیا، دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ نظارہ کرنے لگے

    دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن شروع ہو گیا ہے، 3 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر آ گیا ہے۔

    رواں برس کا یہ پہلا سورج گرہن ہے جو پہلے شمالی کینیڈا میں شروع ہوا، سورج گرہن امریکا، روس، یورپ، گرین لینڈ اور شمالی ایشیا میں بھی دیکھا گیا۔

    سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نظر نہیں آیا، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر بارہ منٹ پر سورج کو گرہن لگنے کا آغاز ہوا، اور 4 بجکر 34 منٹ پر ختم ہوگا۔

    آسمان میں سورج آگ کی انگوٹھی (Ring of fire) کی طرح نظر آ رہا ہے، یہ زمین کے شمالی نصف کرے پر سب سے زیادہ واضح ہے جس میں کینیڈا اور سائبیریا کے کچھ حصے شامل ہیں۔

    یہ سورج گرہن جزوی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کے سائے میں رہنے والے لوگ دن کے وقت اندھیرے میں نہیں ڈوبیں گے، سورج گرہن جزوی طور پر شمالی امریکا کے کچھ علاقوں، یورپ کے کچھ علاقوں بشمول فرانس اور برطانیہ، اور شمالی ایشیا میں نظر آیا۔

    اگر آسمان صاف رہا تو لندن کے باسی بھی جزوی طور پر سورج گرہن کا مشاہدہ کر پائیں گے۔

    ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ گرہن کے وقت سورج کو براہ راست ہرگز نہ دیکھیں، حتیٰ کہ دھوپ کے چشمے یا بادل کے پیچھے چھپا ہو تب بھی نہ دیکھیں، کیوں کہ آنکھ کا پردہ (retina) اگر جل گیا تو پھر یہ دوبارہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

    جو لوگ سورج گرہن دیکھنا چاہتے ہیں وہ اس کے لیے خاص طور پر تیار کردہ چشمہ خریدیں، نیز پیرس آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ وہ ناظرین کے لیے یو ٹیوب چینل پر اس کے نظارے کو لائیو دکھائیں گے۔