Tag: solar eclipse

  • سورج گرہن سے کروڑوں ڈالر کے نقصان کا اندیشہ

    سورج گرہن سے کروڑوں ڈالر کے نقصان کا اندیشہ

    واشنگٹن : امریکی کمپنیوں کو آئندہ ہفتے ہونے والے سورج گرہن کے سبب ملازمین کے کام میں پڑنے والے خلل کے نتیجے میں کروڑوں ڈالروں کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

    امریکی فرم Challenger , Gray & Christmas کے ایک اندازے کے مطابق امریکی کمپنیوں کو پیداوار کی مد میں 20 منٹ کے دوران تقریبا 69.4 کروڑ ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا ہو گا، 21 اگست بروز پیر ملازمین اپنے کام کے دوران دفتر سے باہر آ کر اس سورج گرہن کا نظارہ کریں گے جو تقریبا 2.5 منٹ تک جاری رہے گا۔

    شکاگو میں صدر دفتر رکھنے والی فرم کے نائب سربراہ اینڈی چیلنجر نے بتایا کہ 20 منٹ دراصل ایک محتاط اندازہ ہے بعض لوگ تو دُور بین یا خصوصی ویژن کے چشموں کی تیاری میں اس سے بھی زیادہ وقت لیں گے یہاں تک کہ بعض لوگ اس روز رخصت پر چلے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جو اس روز سورج گرہن کے وقت اپنے دفتروں سے باہر نہیں آئیں گے، چیلنجر کے اندازے کے مطابق 21 اگست کو تقریبا 8.7 کروڑ ملازمین اپنے کاموں پر ہوں گے۔


    یہ بھی پڑھیں : جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن 


    چیلنجر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات چھوٹی کمپنیوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں جن کے پاس ملازمین کے غیر حاضر ہونے کی صورت میں ان کے زیادہ متبادل ساتھی نہیں ہوتے بالخصوص ایسے وقت میں جب کہ منڈی میں ہنرمند افراد کی کمی ہے۔

    چیلنجر کے مطابق 15 افراد پر مشتمل کسی دفتر میں اگر 3 سے 4 افراد غیر حاضر ہوں تو یہ ایک تباہ کن صورت حال ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ سورج گرہن 21 اگست کی صبح 9 بجے کے فوری بعد امریکا کے شمال مغربی ساحل سے شروع ہوگا۔ 10 بج کر 16 منٹ پر یہ اورگن کے مغربی ساحل پر پہنچے گا اس کے بعد دوپہر میں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہوگا۔

  • جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن

    جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن

    میامی: جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن 21 اگست کو رونما ہوگا جس کا مشاہدہ کرنے کے لیے لوگوں میں نہایت جوش و خروش پایاجاتا ہے۔

    یہ مکمل سورج گرہن جسے عظیم امریکی گرہن بھی کہا جاتا ہے امریکا میں سیاحت میں اضافے کا باعث بھی بن رہا ہے۔ ان مقامات کے ٹکٹس اور کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جہاں سے سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

    اس تاریخ کو مزید یادگار بنانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات، جشن اور یہاں تک کہ شادیوں کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے جو عین اس وقت انجام پائیں گی جب گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

    اس دن ایک بحری جہاز پر 1983 کے مشہور گانے ٹوٹل ایکلپس آف دا ہارٹ پر لائیو پرفارمنس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو گلوکارہ بونی ٹیلر گائیں گی۔

    فلوریڈا انٹرنیشل یونیورسٹی کے ماہر فلکیات جیمز ویب کا کہنا ہے کہ گرہن لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے قابل مشاہدہ ہوگا۔

    یہ سورج گرہن 21 اگست کی صبح 9 بجے کے فوری بعد امریکا کے شمال مغربی ساحل سے شروع ہوگا۔ 10 بج کر 16 منٹ پر یہ اورگن کے مغربی ساحل پر پہنچے گا اس کے بعد دوپہر میں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہوگا۔

    اس دوران گرہن کا اندھیرا مکمل طور پر ان علاقوں میں چھایا رہے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں آخری مکمل سورج گرہن 8 جون 1918 کو ہوا تھا اور اس کا راستہ لگ بھگ موجودہ گرہن جیسا تھا۔

    اگلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل 2024 میں رونما ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رواں سال کا دوسراچاند گرہن7اگست کی شب ہوگا

    رواں سال کا دوسراچاند گرہن7اگست کی شب ہوگا

    کراچی : رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔ جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 اگست کی درمیانی شب ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2017ء کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز 7 اگست کی شب ہوگا جو کہ پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

    پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی کافی حد تک کم ہو جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا اختتام 12 بج کر 18 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا مکمل اختتام ایک بج کر 51 منٹ پرہوگا۔

    یاد رہے کہ سال2017ء میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہیں جن میں پہلا چاند گرہن 11 فروری کو اور پہلا سورج گرہن 26  فروری کو ہوچکا ہے۔

    دوسرا چاند گرہن 7  اور 8 اگست کی درمیان شب کو جب کہ دوسرا سورج گرہن 21  اور 22 اگست کی درمیانی شب کو ہوگا۔

  • رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے

    کراچی : رواں سال کا پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہو گا،جب چاند تقریباً مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ لے گا اور چاند کے سایہ سے زمین پر اندھیرا چھا جائے گا، یہ گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال 2017 کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا، یہ گرہن جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

    سورج گرہن کا آغاز دن 12 بج کر 10 منٹ پر ہو گا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔

    solar2

    سورج گرہن آغاز میں چلی میں دیکھا جا سکے گا بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا جبکہ بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہوگا۔

    رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا، یہ 1979 کے بعد سے پہلا موقع ہوگا ، جب امریکہ میں مکمل سورج گرہن ہوگا۔

    سورج گرہن کب ہوتا ہے؟

    سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے کے مقابلے میں چار سو گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

    solar1

  • سورج گرہن کے دوران سیلفی لینا خطرناک ہوسکتا ہے

    سورج گرہن کے دوران سیلفی لینا خطرناک ہوسکتا ہے

    امراضِ چشم کے ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ یورپ اورافریقہ میں ہونے والے سورج گرہن کے دوران سیلفی تصویر کھینچنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے دن جب سورج کو گرہن لگا ہوا ہو اس دوران بھی سورچ کی بنفشی شعاعیں اس قدع طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ آنکھ کی پتلی کو جلاسکتی ہیں جس کے سبب آنکھ کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے یہاں تک کہ بینائی بھی جاسکتی ہے۔

    برطانوی کالج برائے چشم کے ماہر ڈینئیل ہارڈٰ مین کا کہنا ہے کہ سیلفی لینے کے دوران خود کوفعن کیمرے سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش میں آنکھ کا براہ راست سورج سے رابطہ ہونے کا اندیشہ ہئے جس کے اثرات انسانی آنکھ پر انتہائی مہلک ہوں گے۔

    فرانسیسی ادارے کے مطابق کیمرے کے ذریعے سورج گرہن کو دیکھنے کی کوشش بھی انسانی آنکھ کے لئے ضرر رساں ہے۔

  • یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20 مارچ کو ہوگا

    یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20 مارچ کو ہوگا

    لندن: یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20مارچ کو ہوگا، سورج گرہن  کے باعث لندن میں سورج کا 84 فیصد حصہ تاریک ہوجائیگا، جس سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگی۔

    جب چاند20 مارچ کو سورج اور زمین کے درمیان آئے گا تو زمین کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب جائیگا، اسکاٹ لینڈ میں چورانوے فیصد سورج سیاہ ہوگا جبکہ فاروئے آئی لینڈ اور شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا۔

    خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہزار چھبیس تک دوبارہ ایسا سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا، سورج گرہن دو منٹ سینتالیس سیکنڈ تک اپنے عروج پر ہوگا۔

    گیارہ اگست انیس سو ننانوے کے بعد لگنے والے اس تاریخی سورج گرہن کی وجہ سے یورپی ممالک میں بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل آئےگا۔

  • سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا

    سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا

    کراچی :سال 2014 کا آخری سورج گرہن آج ہوگا ، جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

    سپارکو کے جنرل منیجر غلام مرتضیٰ کے مطابق پاکستان میں 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب جزوی سورج گرہن ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 12 بجکر 38 منٹ پر ہوگا اور اس کااختتام صبح 4 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

    جزوی سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، تاہم امریکا اور کینیڈا کے شہری سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے، یہ اس سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن ہوگا۔