Tag: sold out

  • سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا مخصوص لباس توجہ کا مرکز بن گیا، تصویر وائرل

    سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا مخصوص لباس توجہ کا مرکز بن گیا، تصویر وائرل

    ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا لباس دیکھ کر سعودی نوجوان بھی ان کے دیوانے ہوگئے، دکانوں میں موجود سارا مال فروخت ہوگیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کی سربراہی کے دوران جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا وہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    ان کا لباس دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا کہ ولی عہد نے جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا ہے وہ کس برانڈ کا ہے اور کہاں فروخت ہوتا ہے؟۔

    بعد ازاں متعدد صارفین نے کئی آن لائن شاپس اور ملک کی معروف دکانوں کے نام بتائے جہاں دونوں چیزیں دستیاب ہیں۔ بس پھر کیا تھا، سعودی نوجوان آن لائن شاپس اور مذکورہ دکانوں پر ٹوٹ پڑے اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ سے دونوں چیزیں فروخت ہوگئیں۔

    دوسری جانب بعض ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ولی عہد کے لباس پر توجہ دینے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ ان کی سوچ و فکر کو اختیار کیا جائے۔

  • دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ” دی راج پنک” 34 ملین ڈالرز میں نیلام

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ” دی راج پنک” 34 ملین ڈالرز میں نیلام

    جنیوا : سنہری چمک سے آنکھوں کو خیرہ کرتے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے دی راج پنک کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلام کر دیا گیا۔

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا جس کی چمک دمک اورخوبصورتی نے سب کی آنکھوں کو خیرہ کردیا، چمک ایسی کہ نظریں جم کر رہ جائیں۔

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہونے کا اعزاز رکھنے والا یہ ہیرا 37 قیراط وزن کا حامل ہے۔

    گلابی رنگ کا راج پنک ہیرہ اپنی طرز کا سب سے بڑا ہیرہ ہے، جو34 ملین ڈالرز میں نیلام ہوا، سائز اورخوبصورت بناوٹ اس ہیرے کو مرکزِ نگاہ بنا گئی۔


    گزشتہ چند برسوں کے دوران رنگین ہیروں کی قدر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے دنیا کے نایاب ہیروں کو مارکیٹ میں نیلام کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ہیرے کی کانوں سے جتنے بھی ہیرے نکالے جاتے ہیں، ان میں سے محض ایک فیصد قیمتی پتھر ہی گلابی رنگ اور اس قسم کے ہوتے ہیں۔


    گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔