Tag: soldier bazar

  • شہری سے 16 سیکنڈ میں 2 لاکھ سے زائد مالیت کی موٹر سائیکل چھن گئی، ویڈیو

    شہری سے 16 سیکنڈ میں 2 لاکھ سے زائد مالیت کی موٹر سائیکل چھن گئی، ویڈیو

    کراچی: سولجر بازار نشتر پارک کے قریب شہری سے 16 سیکنڈ میں 2 لاکھ سے زائد مالیت کی موٹر سائیکل چھن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار نشتر پارک کے قریب محض سولہ سیکنڈ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ہوئی ہے، جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فلمی انداز میں چلتی سڑک پر سیکنڈوں میں لٹیروں نے کیسے موٹر سائیکل چھین لی اور بہ آسانی فرار ہو گئے۔

    فوٹیج میں شہری کو نئی موٹر سائیکل پر دیکھا جا سکتا ہے، شہری جیسے ہی رکا، 3 لٹیرے پیچھے سے آ گئے، جو کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ایک نے موٹر سائیکل آگے لگائی اور دو برابر میں رکے۔

    کراچی : غیرقانونی کال سینٹر کا مالک 6 کارندوں سمیت گرفتار، خوفناک حقائق سامنے آگئے

    فوٹیج کے مطابق لٹیروں نے بغیر اسلحہ دکھائے شہری سے بائیک چھینی، اور واردات کے بعد تینوں ملزمان الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے، چھینی گئی موٹر سائیکل کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے زائد ہے۔

  • سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو مار کر جلانے والے بیٹے نکلے

    سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو مار کر جلانے والے بیٹے نکلے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار سلیم انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے میں پولیس نے سرکار کی مدعیت میں تھانہ سولجر بازار میں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو مار کر جلانے والے بیٹے نکلے، قتل میں ملوث ریٹائرڈ اہلکار کے ایک بیٹے سلمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سلمان نے پولیس کے سامنے باپ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اہلکار کا ایک بیٹا عمران فرار ہو گیا ہے، عمران محکمہ پولیس کا حاضر سروس اہلکار ہے۔ سلیم انصاری کے بیٹے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کر رہے تھے، جس پر شک کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کرایا گیا تو رپورٹ میں قتل کا انکشاف ہوا۔

    سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک نکلی

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ اہلکار کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش جلائی گئی، بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مقتول کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی تھی، جس کے بعد ایک بیٹا والدہ اور دوسرا والد کے گھر میں رہتا تھا۔

  • سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک نکلی

    سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک نکلی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار، گل رانا کالونی میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا ہے، جس کی شناخت ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے طور پر ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے گل رانا کالونی میں ایک گھر سے ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت سلیم انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور تحقیقات شروع کر دی، ابتدائی طور پر پولیس نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک قرار دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والے شواہد کے مطابق واقعہ مشکوک ہے۔

    پولیس بیان کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، 2 بیٹے ہیں جو الگ رہتے ہیں، جس گھر سے لاش برآمد ہوئی وہ اندر سے بند تھا، جاں بحق شخص کا ایک بیٹا بھی پولیس اہلکار ہے، ایک بیٹا اور بہو نیچے والے پورشن میں رہائش پذیر ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمرے میں شارٹ سرکٹ کے آثار نہیں ملے، صرف بستر جلا ہوا ہے، آگ لگنے پر کسی نے چیخ و پکار بھی نہیں سنی، حقائق سامنے لانے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، پولیس نے یہ بھی کہا کہ متوفی کا بیٹا پوسٹ مارٹم سے انکار کر رہا ہے۔

  • سولجر بازار سے لاپتا خاتون اور مرد کی پر اسرار موت، پولیس تحقیقات شروع

    سولجر بازار سے لاپتا خاتون اور مرد کی پر اسرار موت، پولیس تحقیقات شروع

    کراچی: ستمبر میں کراچی کے علاقے سولجر بازار سے لاپتا خاتون اور مرد کی پر اسرار موت ہو گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سولجر بازار سے 9 ستمبر کو لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون سائرہ اور رضوان نامی شادی شدہ مرد نے مبینہ طور پر زہریلی شے پی کر خود کشی کر لی، سولجر بازار پولیس نے جناح اسپتال پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور مرد نے مبینہ طور پر کلفٹن کے ایک مال کے قریب کوئی زہریلی شے پی لی تھی، مرنے والی خاتون اور مرد دونوں شادی شدہ ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق سائرہ اور رضوان دونوں اپنے اپنے گھر سے لا پتا ہو گئے تھے، سائرہ کے شوہر کے مطابق ہلاک خاتون 9 ستمبر سے لاپتا تھی، اور ان کی جانب سے بیگم کی گمشدگی کی اطلاع سولجر بازار تھانے میں دی گئی تھی۔

    ہلاک مرد رضوان بھی شادی شدہ ہے اور وہ بھی گھر سے غائب تھا، اہل خانہ کو مبینہ زہر خورانی کی اطلاع ملی تو وہ دونوں کو گھر لے کر آ گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سائرہ اور رضوان کی تلاش میں دونوں کے اہل خانہ ساتھ تھے، ابتدائی بیان کے مطابق دونوں کو جب گھر لایا گیا تو اس کے بعد جب ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انھیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے پر پتا چلا دونوں مر چکے ہیں۔

    سائرہ اور رضوان نامی شخص کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس کی جانب سے ابتدائی بیان کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ اگر ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی تو کلفٹن سے اسپتال لے جانے کی بجائے انھیں گھر کیوں منتقل کیا گیا اور مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

    میڈیکو لیگل افسر کا بیان

    ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم نے بتایا کہ مرنے سے پہلے رضوان نے میڈیکو لیگل افسر عبدالباسط سے بات کی تھی، رضوان نے ایم ایل او کو بتایا کہ ہم سی ویو پر موجود تھے جہاں ہم دونوں نے زہر پیا، زہر پینے کے بعد ہم دونوں کو گھر والے سولجر بازار گھر لے کر گئے، ہلاک شخص نے ایم ایل او کو یہ بھی بتایا کہ انھیں سولجر بازار سے پھر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • آصفہ بھٹو زرداری کا سولجر بازار ڈسپنسری کا دورہ

    آصفہ بھٹو زرداری کا سولجر بازار ڈسپنسری کا دورہ

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف سب کو مل کر اقدامات کرنے ہونگے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں سولجر بازار ڈسپنسری کے دورہ کے موقع پر کہی،

    تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے قونصلر کے ہمراہ کراچی کے علاقے سولجر بازارمیں واقع ڈسپنسری کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی پاکستان پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

    آصفہ بھٹو نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر اقدامات کریں، اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے سندھ حکومت کے سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا اور انسدادِ پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا


    انہوں نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے کراچی میں لگائے گئے کیمپس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ کراچی کے شہریوں کی خدمات کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے 600 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے گیے ہیں۔