Tag: soldier martyred

  • بنوں: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی

    بنوں: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی

    بنوں: تھانہ بکا خیل کی حدود میں ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوا جبکہ 3 زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی ایف سی اہلکاروں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بنوں میں ایف سی قلعہ باغ پر دہشتگردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، باغ ایف سی قلعہ باران ڈیم کے ساتھ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

    لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا فیصلہ

    پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔

  • دہشت گردوں کا پاک ایران  سرحد پر فوجی  چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید

    دہشت گردوں کا پاک ایران سرحد پر فوجی چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدید نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیراحمدشہید ہوگیا ، سیکیورٹی فورسز نے فرارہونےوالےدہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدیدنقصان پہنچا۔

    ترجمان کے مطابق شہیدلانس نائیک ظہیراحمدکاتعلق نوشکی سےہے، لانس نائیک ظہیراحمد نے بہادری سے لڑتےہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کامقصدبلوچستان کےامن وترقی کومتاثرکرناہے، سیکیورٹی فورسزدشمن عناصرکی کارروائیوں کوشکست دینےکیلئے پُرعزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ، گھڑیوم میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ پاکستان باربارافغانستان کو مؤثربارڈر کنٹرول کیلئےکہہ رہاہے، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شفیق اور  15سالہ بچہ شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شفیق اور 15سالہ بچہ شہید

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سپاہی شفیق اور 15سالہ بچہ شہید ہوگیا جبکہ 4شہری زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں جاری ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے بروھ اور ٹانڈر سیکٹرز پر شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سےبروھ میں 15 سالہ بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےتبادلے میں سپاہی شفیق نےجواں مردی سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے نائیک شہید

    ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا اور پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

    یاد رہے 26 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے ایل اوسی کوٹ کٹیرا سیکٹرپر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں نائیک دلفراز شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل ایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان سپاہی نورالحسن اورسپاہی وسیم علی شہید ہوئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ، جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ، جوان شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں لانس نائیک شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران لانس نائیک ارشاد خان نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی پر کوئیک رسپانس فورسز نے کارروائی کی، 26 سالہ لانس نائیک ارشاد خان جمرود کے رہائشی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے تبادلے میں نائیک عادل شہزاد نے جام شہادت نوش کیا۔شہید نائیک عادل شہزاد کا تعلق مانسہرہ کے علاقے سے تھا۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد مارے گئے

    یاد رہے کہ تین روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی، دہشت گرد علاقے سے فرار ہوتے ہوئے مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، مواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے۔