Tag: solidarity

  • حجام نے بال کاٹتے ہوئے ایسا کیا کردیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کینسر کی مریضہ کے بال کاٹتے ہوئے حجام نے ایسا کام کردیا کہ دیکھنے والے اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    خواتین اپنے بالوں کے حوالے سے بہت حساس طبیعت کی مالک ہوتی ہیں انہیں اپنی خوبصورتی اپنے لمبے اور گھنے بالوں کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے جو کہ ایک حقیقت بھی ہے۔

    ایک اسی طرح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے کہ جس میں ایک لڑکی کو اپنے بال کٹواتے ہوئے دکھایا گیا ہے، مذکورہ لڑکی ایلوپیشیا کے مرض میں مبتلا ہے جس میں سر کے بال بہت تیزی سے جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔

    ایوا باریلارو نامی لڑکی کو اسی بیماری کے سبب اپنے پسندیدہ بال کٹوانا پڑے، اس نے بہت چاہت کے ساتھ ایک دہائی سے اپنے بال بڑھا رکھے تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بال کٹوانے کیلئے حجام کے پاس آنے والی لڑکی اپنے سر پر ٹریمر پھرتا دیکھتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑی اور خود پر قابو پاتے ہوئے اپنے مونڈھے ہوئے سر ہاتھ پھیرتی رہی۔

    اس منظر کو دیکھ کر حجام نے اسے دلاسا دیا اس نے پہلے مریضہ کو گلے سے لگایا اور پھر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کے پیچھے کھڑے ہوکر اپنے بالوں پر بھی ٹریمر چلانا شروع کردیا۔

    مذکورہ لڑکی اچانک یہ منظر دیکھ کر دنگ رہ گئی اور اس نے حجام کو ایسا کرنے سے منع کیا لیکن حجام نے اپنے سر پر ٹریمر چلا کر خود کو بھی گنجا کردیا۔ اس دوران وہ لڑکی جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے روتی رہی،

    دل دہلا دینے والی اس ویڈیو پر اب تک ٹویٹر پر 2.4 ملین سے زیادہ صارفین اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں، جس کا عنوان تھا کہ کوئی بھی تنہا نہیں لڑتا! اس نے کینسر کی مریضہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے بال منڈوائے۔

  • ملک بھر میں جشن آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا

    ملک بھر میں جشن آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا

    کراچی / ملتان / نوابشاہ / جنوبی وزیرستان / پشاور : ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا، قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی ملک بھر میں لہراتا رہا۔ فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجتی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا جشن آزادی آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا گیا، اس سلسلے میں شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں، ملتان ،بہاولنگر، چوک اعظم، کہروڑ پکا سمیت پنجاب بھر میں جشن آزدی کے رنگ کشمیریوں کےسنگ تھے۔

    فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونج اٹھیں۔ مردان، مالاکنڈ، خیبر سمیت پختونخوا کےمختلف اضلاع میں وطن عزیز کی محبت کے جذبے سے سرشار شہری سڑکوں پر نکل آئے، ابیٹ آباد میں بھی فضا کشمیریوں سے یکجہتی اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

    اس کے علاوہ نوابشاہ، مٹیاری، گھوٹکی، عمرکوٹ، سجاول، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور دادو سمیت سندھ بھر میں قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہراتا رہا۔ لاڑکانہ میں دھرم شالا پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم آویزاں کردیئے گئے۔

    جنوبی وزیرستان میں بھی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے قبائلی عوام نے ریلی نکالی۔ لنڈی کوتل میں عوام نے دنیا کا طویل ترین تین ہزار چھ سو فٹ طویل پرچم بنایا۔

    ؎بلوچستان میں جشن آزادی اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں گئیں۔ علاوہ ازیں سوئی، مکران، چاغی ،آوران، مستونگ اور کوسٹل ہائی وے پر ریلیاں نکالی گئیں، نوشکی، خضدار ، ہرنائی اور لورا لائی میں بھی کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

  • پاک فوج سے اظہار یکجہتی: کراچی کی تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی: کراچی کی تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی: تاجر برادری نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کیخلاف اور پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، سائٹ اور صدر میں ریلیاں نکالیں۔

    ریلی کے شرکاء پاک فوج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، ریلیوں سے سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم پاریکھ ، سراج قاسم تیلی، گلبہار سینٹری ایسوسی ایشن کے صدر اور صدر الائنس مارکیٹ کے رہنما الیاس میمن نے خطاب کیا۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، پاک فوج نے انسانیت کو بچانے کے لیے شاندار تاریخ رقم کی۔ بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے کیونکہ پاکستان کا دفاع کا حق رکھتا ہے۔

  • امریکہ:غیر مسلم خواتین نے مسلمانوں کی حمایت میں حجاب ڈے منایا

    امریکہ:غیر مسلم خواتین نے مسلمانوں کی حمایت میں حجاب ڈے منایا

    نیویارک : امریکہ میں مسلم ممالک پر پابندی کے بعد غیر مسلم خواتین نے مسلمانوں کی حمایت میں حجاب ڈے منفرد طریقہ اپنایا۔

    حجاب کے عالمی دن کے موقع پر انگریزوں کے سر ڈھک گئے، عالمی یوم حجاب کے موقع پر غیر مسلم خواتین نے ٹرمپ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا، نیویارک کے سٹی ہال کے اجتماع میں امریکی پرچموں کو سر پر حجاب کی صورت میں باندھ کر مسلم اور غیر مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    h3

    hijab

    5

    ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غیر مسلم خواتین کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلمانوں پرپابندی لگائے مگر ہم ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔

    h1

    عالمی حجاب ڈے کے موقع سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر اسٹینڈ فور حجاب کے نام کا ہیش ٹیگ مقبول ہوا اور مسلمانوں کی حمایت کیلئے کئی ملکوں میں خواتین نے حجاب پہنا اور اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

    123

    h4

    1234

    امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا بھر کی غیر مسلم خواتین حجاب پہن کر تصاویر اورسیلفیاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہیں اور خواتین نے پہلی بار حجاب پہن کر اپنے خوشگوار تجربے بھی بیان کئے۔

    hijab-2

    یاد رہے اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے بھی حجاب کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو کیا پہننا ہے ،یہ ان کی چوائس ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں حجاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی چہرے کے مکمل حجاب پر پابندی کی حمایت کرچکی ہیں، جبکہ فرانس بھی عوامی مقامات پر پورے چہرے کے نقاب پر پابندی لگا چکا ہے ۔