Tag: solidarity rally

  • کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکا نے پاک فوج وی لو یو کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔

    ریلی کے شرکا نے پاک فوج وی لو یو کے نعرے لگائے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر بھرپور اعتماد ہے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈرگ روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کالا پل تک جائے گی۔

  • کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی کشمیر یکجہتی ریلی، بھارتی مظالم کی مذمت

    کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی کشمیر یکجہتی ریلی، بھارتی مظالم کی مذمت

    کراچی : بھارتی فوج کے مظالم کے شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں لیاقت آباد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے  کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان اور کنور نوید نے موٹر سائیکل پر کی۔

    شرکا نے مظلوم کشمیریوں سے یکجتہی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی، کشمیر یکجہتی ریلی کے شرکاء نے لیاقت آباد سے مارچ شروع کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کراچی پریس کلب پہنچ کر پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی حدود میں رہے، مظلوم کشمیریوں کا ناحق خون بہانا بند کرے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے۔

    شرکاء سے خطاب میں متحدہ رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ جمہوریت پسند کہلانے والے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا، پوری قوم اور ایم کیو ایم پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔