Tag: Solidarity with kashmiris

  • یومِ استحصال : پاک افواج کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

    یومِ استحصال : پاک افواج کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

    راولپنڈی : یومِ استحصال کے موقع پر عسکری قیادت کی جانب سے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افواج اور اس کی قیادت کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

    یومِ استحصال کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس، نیول اور ایئرچیفس نے کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا، کشمیری عوام کا حق خودارادیت یو این کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا بھارت کی سنگین چال ہے جو قبول نہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جنگی طرز عمل اور اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔

    پاکستانی مسلح افواج کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • دورہ پاکستان کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    دورہ پاکستان کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے کہا ہے کہ میرے دورے کا مقصد او آئی سی کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

    سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ پاکستان آمد پر ہونے والے پرتپاک استقبال پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا شکرگزار ہوں، اسلامی تعاون تنظیم نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا ہے۔

    حسین براہیم طحہٰ نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بانی رکن ملک ہے، مظلوم کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ او آئی سی پہلے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مسلسل آواز اٹھاتا رہا ہے، اس دورے کا مقصد بھی او آئی سی کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

  • حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی مدد جاری رکھیں گے، وزیراعظم

    حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی مدد جاری رکھیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضےکی مذمت کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے تاریک باب کو اجاگرکرتا ہے، 73 سال پہلے بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، آج ہی کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو محکوم بنانے سری نگر پہنچی۔ جموں وکشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی تنازع ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنےمیں ناکام ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارت آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے، جعلی مقابلوں، حراست میں تشدد اور اموات کی دنیا گواہ ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنوں کا استعمال، مکانات کو جلا رہا ہے، عالمی برادری گواہ ہے کہ بھارت ہرحربہ آزماکر بھی ناکام ہے، بھارت کی کارروائیاں آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور 5 اگست کے اقدام نے ہندوتوا کو بے نقاب کیا، ہندوتوا اور اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کی عالمی حیثیت یواین قراردادوں میں شامل ہے، ممبرممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے، عالمی برادری بھارت کوریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یو این کشمیری عوامی کی خواہشات کے مطابق مسئلےکو حل کرے یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کو یقینی بناسکتا ہے، تنازعے کا حل یواین چارٹر اورسلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔

  • مودی کا ہر ظلم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی صبح قریب لارہا ہے ، شہبازشریف

    مودی کا ہر ظلم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی صبح قریب لارہا ہے ، شہبازشریف

    لاہور : اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی کا ہر ظلم مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی صبح قریب لارہا ہے ،انسانیت سوز مظالم پرمودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کہا بھارت کاظلم کشمیریوں کی حق کی آواز نہیں دبا سکتا، مودی جتنا چاہے ظلم کرلے کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔

    ،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مودی کا ہر ظلم مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی صبح قریب لارہاہے ، مودی کا ہر ظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہاہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا انسانیت سوز مظالم پر مودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایاجائے، مودی نے خود کوصرف انسانیت کا قاتل ثابت کیا، تاریخ مودی کو بےگناہوں کا قصائی کے طور پر یاد رکھےگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پرناجائز قبضہ کرنےوالوں کا کشمیر قبرستان ثابت ہوگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستانیوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ، 12 بجے سائرن بجتے ہی قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ پڑھاگیا، ٹریفک سگنلز بندہوگئے،ٹرینز بھی رک گئیں اور فضائی حدود بھی بندرہی۔

    مزید پڑھیں : مودی کا ہاتھ توڑ دیں گے، کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف

    یاد رہے چند روز قبل اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہا تھا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مودی کا ہاتھ توڑ دیں گے لیکن قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

    ان کا کہناتھا کہ 65 کی جنگ میں پوری قوم فوج بن گئی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، حال ہی میں بھارت نے پھر حملہ کرنے کی گندی کوشش کی۔ انھوں نے مودی کو للکار کر کہا، وہ دن دور نہیں مودی، جب ہم تم سے ایک ایک دن کا حساب لیں گے۔

  • کشمیریوں سےاظہار یکجہتی، شاہد آفریدی نے  فوج کیپ اورخاکی رنگ کی شرٹ پہن لی

    کشمیریوں سےاظہار یکجہتی، شاہد آفریدی نے فوج کیپ اورخاکی رنگ کی شرٹ پہن لی

    کراچی : مقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئےسابق کپتان شاہدآفریدی نے فوجی کیپ اور شرٹ پہن لی اور کہا میں اس ملک کافوجی ہوں، میں اور میرا خاندان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، مودی نے ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیریوں سے فقیدالمثال اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا، سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرے میں فوجی ٹوپی اور شرٹ پہن کر شریک ہوئے۔

    اس موقع پر شاہد آٖفریدی نے کہا کہ میں اس ملک کافوجی ہوں،میں اورمیراخاندان کشمیرکے ساتھ کھڑاہے، بھارت کیلئے ہمارے پختون بھائی ہی کافی ہیں۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مودی اوراس کے پیروکاروں نےبھارت کاامیج خراب کیا، پاک بھارت تعلقات مودی نےخراب کیےہیں، گجرات اوراب کشمیرمیں جوکچھ مودی کر رہا ہے یہ جہالت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا مودی نے ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا، کراچی سے خیبر تک شاہد آفریدی اور پوری قوم کشمیریوں کیساتھ ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل شاہد آفریدی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد ایل او سی کےدورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 6ستمبر کو ایل او سی پر شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستانیوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ، 12 بجے سائرن بجتے ہی قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ پڑھاگیا، ٹریفک سگنلز بندہوگئے،ٹرینز بھی رک گئیں اور فضائی حدود بھی بندرہی۔

  • پاکستانی بچوں کا سمندر کی تہہ میں جاکر کشمیریوں سے  اظہار یکجہتی

    پاکستانی بچوں کا سمندر کی تہہ میں جاکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    جدہ : سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچے بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، وریحہ اور یاسین نے سمندر کی تہہ میں جاکر اقوام عالم کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچے بھی وطن کی محبت سے سرشار ہیں، تیرہ سالہ وریحہ گیارہ سالہ یاسین اور آٹھ سالہ باصل عمر حیات پہلے پاکستانی بچے ہیں ، جھنوں نے بین الاقوامی سطح پر اوپن واٹر ڈائیونگ لائسنس حاصل کیا ہے۔

    دونوں بچوں نے سمندر کی 80 فٹ گہرائی میں جاکر نا صرف پاکستانی پرچم لہرایا بلکہ کشمیری بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور اللہ سے کشمیر آزاد ہونے کی دعا کی جبکہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف دنیا بھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کرفیو کے نفاذ کو آج تیرہواں روز ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہوگئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال جدہ میں مقیم یحییٰ اشفاق اورعمرجان نامی پاکستانی نوجوانوں نے اپنے سعودی دوستوں جن میں ایک سعودی لڑکی بھی شامل تھی، ان كے ساتھ مل کر 150 فٹ کی گہرائیوں میں رنگ برنگی مچھلیوں کے درمیان پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔

    انہوں  نے گزشتہ برس عمران خان کی تصویر کو لہراتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے اور نئے پاکستان کی مبارکباد پیش کی تھی۔