Tag: Somali pirates

  • صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان وصول کرکے جہاز چھوڑ دیا

    صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان وصول کرکے جہاز چھوڑ دیا

    صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان وصول کرنے کے بعد بنگلہ دیشی کارگو جہاز عملے کے 23 افراد سمیت چھوڑ دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 بوریوں میں بھری 5 ملین ڈالرز تاوان کی رقم کو ہوائی جہاز کے ذریعے کارگو جہاز پر گرایا گیا۔

    صومالی قزاقوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

    صومالی قزاقوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا، جہاز مارچ میں موزمبیق سے یو اے ای کی طرف جا رہا تھا جو صومالی قزاقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

    شپنگ کمپنی کے سی ای او نے کارگو جہاز اور عملے کی رہائی کے لیے مذاکرات کیے۔

    اسرائیل کا نصیرات کیمپ پر حملہ، 40 سے زائد فلسطینی شہید

    شپنگ کمپنی کے سی ای او کے مطابق تمام عملہ محفوظ ہونے کی فوٹیج فراہم کی گئی اور تاوان ملنے کے بعد اتوار کی صبح تقریباً 65 قزاق 9 کشتیوں پر سوار ہو کر جہاز سے روانہ ہوگئے اور جہاز کو اپنی منزل کی جانب جانے دیا گیا۔

  • بھارت کا کارگو بحری جہاز بحری قزاقوں نے اغوا کرلیا

    بھارت کا کارگو بحری جہاز بحری قزاقوں نے اغوا کرلیا

    نئی دہلی : بھارت کا کارگو بحری جہاز بحری قزاقوں نے اغوا کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بحری قزاقوں نے بھارت کے کارگو جہاز کو اغواء کرلیا ہے، کارگو جہازدبئی سے یمن جارہا تھا، اغواء کیے جانیوالے جہاز میں عملے کے 11 ارکان سوار ہیں۔

    جہاز کے کپتان نے دبئی میں بھاتی حکام کو واقعے کے بارے آگاہ کردیا ہے جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کو بھی اس واقعے کے متعلق بتادیا گیا ہے۔

    بھارتی نیوی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو بازیاب کرانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    ایریس 13′ نامی بحری جہاز کو اغوا

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں نے ‘ایریس 13’ نامی بحری جہاز کو اغوا کرلیا تھا ، جس میں بڑی مقدار میں خام تیل بھرا ہوا ہے۔

    ایریس 13 کے اغوا کو گلوبل شپنگ انڈسٹری کے ماہرین حیران کن قرار دیا تھا کیوں کہ اہم سمندری راہداریوں پر نیٹو ممالک، چین، بھارت اور ایران وغیرہ کی بحریہ مسلسل گشت کرتی رہتی ہیں اور انہوں نے گزشتہ کئی برسوں سے صومالی قزاقوں کو کوئی جہاز اغوا نہیں کرنے دیا تھا۔