اسلام آباد : پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا سونمیانی میں فائر پاور کا مظاہرہ کیا ، اس دوران تمام لڑاکا طیارے برق رفتاری سے اہداف کو نشانہ بنایا، جےایف سیون ٹین تھنڈرطیارےکی سولوایروبیٹکس بھی تقریب کا حصہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی کےسونمیانی فائرنگ رینج میں فائرپاورکامظاہرہ کیا گیا ، فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کمانڈوزنے انسداد دہشت گردی کارروائی کاعملی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں پاک فضائیہ کےاسپیشل سروسزونگ کمانڈوزنے حصہ لیا۔
پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے دہشت گردوں سے نمٹنے اور زخمی ہونیوالے ساتھیوں کی طبی امداد سمیت نظم و ضبط کی صلاحیتیں دکھائیں، فائرپاور کا مقصد پاک فضائیہ کے جدید حربی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ ہے جبکہ فائرپاورمیں پاک فضائیہ کے پائلٹس کوپیشہ ورانہ مہارت دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
صدرمملکت عارف علوی اور گورنرسندھ عمران اسماعیل کی تقریب میں شریک ہیں جبکہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
پاک فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم شیردل نےشاندارفضائی کرتب کامظاہرہ کیا اور جےایف سیون ٹین تھنڈرطیارےکی سولوایروبیٹکس بھی تقریب کا حصہ بنے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا ، جس میں سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں پاک فضائیہ کے نمبر11ملٹی رول اسکواڈرن نے فتح حاصل کرلی، مینٹی نینس ٹرافی نمبر 14 اسکواڈرن نے حاصل کی تھی، پہلی مرتبہ متعارف بیسٹ آرمامنٹ ٹرافی نمبر دو اسکواڈرن اور نمبر 8 اسکواڈرن کو عطا کی گئی جبکہ مینٹی نینس ٹرافی نمبر14 اسکواڈرن نے حاصل کی۔
مزید پڑھیں : پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انورخان
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل مجاہد انورخان نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ جنگی صلاحیتیں بڑھانے پر جدیدیت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے، ہم مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہتی ہے، پوری قوم کی طرح کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے گذشتہ روزپاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔