کراچی : یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر دوران ڈکیتی باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، افسوسناک واقعے کا مقدمہ مقتول عمیر بٹ کے والد سرفراز بٹ کی مدعیت میں مبینہ ٹاون تھانے میں درج کیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز موسمیات کے قریب پیش آیا تھا، مقتول کے والد نے بتایا یونیورسٹی روڈ پر دوائی اور فروٹ لینے کے لیے رکے، 2موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان آئے اور اسلحہ نکال لیا اور مجھ سے موبائل اور 15 ہزار روپے چھینے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرا بیٹا عمیر کار میں جیسے ہی جھکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے میں بچ گیا بیٹا نا بچ سکا۔
والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو مزاحمت پر میرے سامنے قتل کردیا گیا، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
کراچی : کلفٹن میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے پیپلزپارٹی کی رہنما روبینہ قائمخانی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا، حادثے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے سی ویو پر تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے روبینہ قائم خانی کا جوان سالہ اکلوتا بیٹا حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگیا.
ٹریفک حادثہ ولیج ہوٹل کے قریب پیش آیا، واقعے میں افراسیاب نامی ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثہ اتنا شدید تھا گاڑی کے پچھلے ٹائر کا رم بھی ٹوٹ کر دور جا گرا، پولیس کے مطابق گاڑی کو ٹکر مارنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، ممکن ہے گاڑی کاتوازن بگڑنے پر وہیل کا راڈ ٹوٹنے سےحادثہ ہوا ہو۔
پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خاتون رکن اسمبلی کے ساتھ ان کے جوان بیٹے کی حادثاتی موت پر اظہار تعزیت کیاہے۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ ہم اس ناقابل برداشت دکھ میں روبینہ قائم خانی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
کراچی : پولیس نےگلستان جوہرمیں باپ بیٹے کے دہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہرمیں باپ بیٹے کے قتل کی واردات گینگ وارکا شاخسانہ نکلی۔
تفصیلات کے مطابق گینگ وارکا جھگڑا لیاری سےنکل کرگلستان جوہرپہنچ گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق بھی گینگ وارسے تھا، وہ دوبارہ اپنا سسٹم سیٹ کرناچاہتے تھے جو مخالفین کو مںظور نہ تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں گینگ وارکاملزم بلال پپواوردوخواتین سمیت چھ ملزمان کونامزد کیاگیا ہے۔
ادھرپولیس نے چھاپےمارکرپانچ مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا، نامزد ملزم بلال پپو کےبارے میں انکشاف ہوا ہےکہ اس کے ساتھیوں میں ٹارگٹ کلر،بھتہ خوراورمنشیات فروش شامل ہےجبکہ یہ سب انسپکٹراکرم کمانڈو قتل کیس میں بھی ملوث رہا۔
مزید پڑھیں : کراچی میں فائرنگ ‘ باپ بیٹا جاں بحق
ملزم کےایران فرار ہونےکاخدشہ ہے، پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول ایک دوسرے کوجانتے تھے۔ گزشتہ روز لیاری گینگ وارکےاس جھگڑے میں ملزمان نےگھرمیں گھس کرباپ اور بیٹے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ چھ سالہ بیٹی زخمی ہوئی۔