Tag: Son Killed his Parents

  • لاہور، ناخلف بیٹے نے ماں باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    لاہور، ناخلف بیٹے نے ماں باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    لاہور :مانگا منڈی میں نا خلف بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر ماں باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی کے رہائشی عظمت کا اپنے بیٹے نوشاد سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر نوشاد نے فائرنگ کرکے والدہ مہرالنسا اور والد عظمت کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا.

    پولیس نے لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

  • رائیونڈ:جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ قتل

    رائیونڈ:جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ قتل

    لاہور : رائیونڈ میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں باپ کو قتل کردیا۔

    افسوسناک واقعہ رائیونڈ روڈ کے نواحی گاؤں جیابگا میں پیش آیا،  ملزم غلام مصطفی کا اپنے اہلخانہ سے جائیداد کی تقسیم پر کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا، آج علی الصبح ملزم کی والدین سے تلخ کلامی ہوئی ،جس پر اس نے طیش میں آکرفائرنگ کر دی۔

    جس کے نتیجے میں اس کے والد عبدالستار اور والدہ فرزانہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،  فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے لاشیں جناح اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔