Tag: son killed mother

  • سنگ دل  بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کردیا

    سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کردیا

    کراچی : شہر قائد میں سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے 70سالہ ماں کو قتل کردیا، پولیس نے قتل میں ملوث بیٹے ارشادحسین کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیاروڈنیول کالونی میں قتل کی سفاکانہ واردات ہوئی ، جہاں بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے 70 سالہ ماں کوقتل کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجدسدوزئی نے کہا ہے کہ پولیس نے قتل میں ملوث بیٹے ارشاد حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم نے صبح 6 بجے اپنی ماں پر کلہاڑی کے وار کیے ، زخمی  بزرگ خاتون کوفوری اسپتال منتقل کیاجہاں وہ دم توڑگئی۔

    ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ملزم ارشاد حسین سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے اور 20 جون سے ایک سال کی چھٹیوں پر تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل روالپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ارسلان نامی شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ماں گلنار بی بی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    سفاک بیٹے کی ماں پر تشدد کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید احتجاج کیا اور پھر متعلقہ حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیا۔

    متاثرہ خاتون نے ارسلان اور اُس کی اہلیہ کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد ملزم اور اُس کی بیوی نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔

  • لاہور : نا خلف بیٹے اور بھانجوں نے ماں کو قتل کردیا

    لاہور : نا خلف بیٹے اور بھانجوں نے ماں کو قتل کردیا

    لاہور:  تھانہ فیکٹری ایریا میں نا خلف بیٹے اور بھانجوں نے ماں کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود چونگی امرسدھو کی رہائشی چالیس سالہ کوثر کو اسکے نشئی بیٹے توصیف، بھانجے شہزاد اور اظہر نے پیسے نہ دینے پر گلا دبا کر قتل کردیا۔

    وادرات کے بعد توصیف موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کا خاوند بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، جس نے بیوی کو پیسے بھیجے تھے ، نشے کے عادی بیٹے اور بھانجوں نے پیسے مانگے تو ماں نے پیسے نہ دئیے جس پر ملزمان نے گلا دبا کر کوثر بی بی کو قتل کردیا۔

    پولیس نےابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ ملزمان نشے کے عادی ہیں، ماں نے پیسے نہیں دیئے جس پر ملزمان نے اسے قتل کر دیا،  بیالس سالہ کوثر پروین کے قتل میں اس کے بیٹے توصیف اور اظہر کے ساتھ بھانجا شہزاد بھی ملوث ہے۔


    مزید پڑھیں : غیرت کے نام پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا


    مقتولہ ملزم توصیف سمیت سات بچوں کی ماں کی تھی، کوثر بی بی کی بچیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انکے والد نے بیرون ملک سے بیٹے کو ماں کو قتل کرنے کا کہا تھا۔