Tag: Son kills father

  • تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    پنجاب کی تحصیل خانیوال سٹی کبیروالا میں تلخ کلامی پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چاہ مڈھ والے میں تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم بیٹا والد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاشی جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں سندر کی حدود موہلنوال عزیز کالونی میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت عائشہ حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی آج بارات تھی، پولیس اور فرانزک ٹیم  نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • لاہور: بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کروادیا

    لاہور: بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کروادیا

    لاہور :  جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے کرائے کی قاتلوں سے اپنے باپ کو قتل کروادیا، پولیس نے بیٹے سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اےآر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل رمضان نامی تاجر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا اس اندھے قتل کا پولیس نے سراغ لگا لیا ۔

    پولیس کے مطابق واردات کے بعد باپ کے قتل کا مقدمہ اسی بیٹے عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، تفتیشی افسر نے جائے واردات کی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے قاتلوں کا پتہ لگا لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شک کی بنا پر جب بیٹے سے تفتیش کی گئی تو اس نے سارا راز اگل دیا، اور اعتراف جرم کرلیا۔

    ملزم عدنان نے بتایا کہ اس نے کرائے کے دو قاتلوں کو 12لاکھ روپے کے عوض اپنے والد کو قتل کروایا تھا، ملزم نے بتایا کہ اس نے 5لاکھ روپے ایڈوانس دیئے اور باقی رقم کام پورا ہونے پر ادا کرنا تھی۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں کرائے کے قاتلوں کو حراست میں لے کر ان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

    ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے35ہزار رورپے کا پستول خریدا تھا جس سے فائرنگ کرکے عدنان کے والد کو قتل کیا، اس طرح پولیس نے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔