Tag: sonakshi

  • معروف بھارتی گلوکار نے بھی سوناکشی کی شادی کی تصدیق کردی

    معروف بھارتی گلوکار نے بھی سوناکشی کی شادی کی تصدیق کردی

    ممبئی: نامور بھارتی گلوکار و ریپر نے بالی وڈ اسٹار سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تصدیق کر دی۔

    بھارتی گلوکار ریپر ’یو یو ہنی سنگھ‘ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جہاں انہوں نے بھی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کر دی۔

    اسٹوری میں ہنی سنگھ نے اپنی بہترین دوست اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں گلوری (نئی البم) کے پہلے گانے کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہوں گا لیکن اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت کروں۔

    گلوکار نے سوناکشی سنہا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میرے کیریئر کے سفر سوناکشی نے بہت ساتھ دیا ہے، زندگی میں کئی بار اس نے میری مدد کی ہے۔

    ’اگر سوناکشی نے شادی کر لی تو۔۔۔‘، شتروگھن سنہا کا بڑا بیان سامنے آگیا

    گلوکار ہنی سنگھ سے قبل میڈیا پونم ڈھلون نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کو سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا خوبصورت دعوت نامہ مل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑے کی شادی کا منفرد آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد وائرل ہوا تھا۔ ڈیجیٹل دعوت نامے میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے 7 سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    دعوت نامے میں بالی وڈ اداکارہ اور اس کے قریبی دوست کی آواز سنی جا سکتی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ ’میرے جاسوس دوستوں اور فیملی میمبرز جو اس پیج تک رسائی حاصل کر سکے ہیں ان کو ہماری طرف سے ہائے‘۔

    اس میں اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ گزشتہ 7 سالوں سے ہم ایک ساتھ ہیں اور اس دوران ہمارے پیار اور خوشی نے ہمیں یہ فیصلہ لینے کے قابل بنا دیا کہ اب ہم ریومرڈ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ سے آفیشل اہلیہ اور خاوند بن جائیں۔

  • سوناکشی سنہا شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

    سوناکشی سنہا شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 2010 میں سلمان خان کی فلم سے دبنگ گرل کا لقب حاصل کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارؤں میں ہوتا ہے۔

    اپنی نئی آنے والی فلم ’اتفاق‘ کی پروموشن کے دوران اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور چاہتی ہیں کہ اُن کے ساتھ کم از کم ایک فلم میں ضرور کام کریں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان بہت اچھی شخصیت کے حامل اداکار ہیں اور میری خواہش ہے کہ اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ کام کروں، یہ میرے لیے فخر کی بات ہوگی‘۔

    پڑھیں: سوناکشی سنہا کا انتہائی دلچسپ انکشاف

    انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان میری نئی آنے والی فلم ’اتفاق‘ کے پروڈیوسر کی حیثیت سے امور سرانجام دے رہے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ وہ اس فلم میں انہیں بھی کوئی پارٹ دیا جائے تاکہ وہ ہمارے ساتھ اداکاری کا حصہ بن جائیں۔

    یاد رہے کہ ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘ فلم دو متاثرہ کرداروں اور قتل میں ملوث ملزمان پر بنائی جارہی ہے، جس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر جرم کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ چھپی ہوتی ہے۔

    فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ  سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں: میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے، سوناکشی سنہا

    کنگ خان کو بھی فلم میں کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد نجی مصروفیات کا عذر پیش کیا اور کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    قبل ازیں جب فلم کا آفیشل پوسٹر جاری ہوا تو شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے شیئر کیا تھا۔ فلم تین نومبر کو سینیما گھروں مٰں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے، سوناکشی سنہا

    میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے، سوناکشی سنہا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی نے کہا ہے کہ ’میں ایک متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر جرم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے، یہ الفاظ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تحریر کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘ فلم دو متاثرہ کرداروں اور قتل میں ملوث ملزمان پر بنائی جارہی ہے، جس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر جرم کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ چھپی ہوتی ہے۔

    فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ  سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں ۔

    فلم میں کنگ خان کو بھی کردار کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد نجی مصروفیات کا عذر پیش کیا اور کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا آفیشل پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر جرم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کیا آپ میری کہانی سُننا چاہیں گے؟‘۔

    بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اکھشے کھنہ کی تصویر والا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ملزم ہے جو سب سے سچ سننے کی خواہش رکھتا ہے اور اسے کسی پر بھروسہ نہیں ہے‘۔

    سدھارتھ ملہوترا نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ پر ایسے جرم کا الزام ہے جو میں نے نہیں کیا،میری کہانی کا انتظار کریں‘۔

    کنگ خان بھی فلم کے آفیشل پوسٹر پر خاموش نہ رہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکشے کھنہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ فلم کا آفیشل ٹریلر کل جاری ہوگا جس میں دیکھیں گے کہ ہر جرم کے پیچھے ایک ملزم  ہوتا ہے جس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی چھپی ہوتی ہے‘۔

    ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 3 نومبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • والد ہی پسندیدہ ہیرو ہیں، سونا کشی سنہا

    والد ہی پسندیدہ ہیرو ہیں، سونا کشی سنہا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ پاپا کی کئی فلمیں دیکھیں وہ ہی میرے پسندیدہ ہیرو ہیں۔ 

    برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سونا کشی نے کہا کہ شروع سے فلمیں دیکھنے کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی کبھی یہ جنون سر پر سوار کیا تاہم پاپا کی بہت ساری فلمیں دیکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ پر نہیں ہوتی تاہم اگر فراغت ملے تو سونے کو اہمیت دیتے ہوئے اپنی نیند پوری کرتی ہوں اور اس دوران کچھ نہیں کرتی، ایسا ہفتے میں ایک بار ہی ہوتا ہے۔

    پڑھیں: سوناکشی سنہا کا انتہائی دلچسپ انکشاف

    سونا کشی کا کہنا تھا کہ جب موقع ملتا ہے تب رومانوی کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے تاہم بوس و کنار کے حوالے سے بنائی جانے والی فلموں کے ڈائریکٹر مجھ سے رابطہ ہی نہیں کرتے کیونکہ انہیں معلوم ہے مجھے ایسے کردار بالکل پسند نہیں، وہ اگر رابطہ کریں تو اسکرپٹ کے کئی حصے کاٹ دیتے ہیں۔

    بھارتی فلم دبنگ سے مشہور ہونے والی سنہا کشی 2005 میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تاہم 2010 میں انہیں سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کرنے کا موقع ملا اور یہ اُن کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

    سوناکشی اب تک سن آف سردار، راؤڈی راٹھور، دبنگ سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں، علاوہ ازیں شوبز انڈسٹری میں اداکارہ کو بطور ریپ سنگر بھی جانا جاتا ہے۔

  • سوناکشی نے آئٹم سونگ کرنے سے انکار کردیا

    سوناکشی نے آئٹم سونگ کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی وڈ فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ سونا کشی سنہا نے اپنی نئی فلم میں آئٹم سونگ کرنے سے انکار کر دیا  ہے۔

    سوناکشی سنہا جانتی ہیں ان کی فلم کی کامیابی کی وجہ بھی ایک آئٹم سانگ منی بدنام ہوئی تھا، سونا کشی ان دنوں چندی گڑھ میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں ہدایتکار نے سونا کشی سنہا کے انکار کے بعد آئٹم سانگ فلمانے کیلئے کسی دوسری اداکارہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔