Tag: sonakshi crying

  • سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سن فرانسسکو: بالی ووڈ اداکارہ اور دبنگ گرل سے شہرت حاصل کرنے والی سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی۔

    دبنگ گرل ان دنوں اداکار اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ فیشن ٹور کے سلسلہ میں سن فرانسسکو میں موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ادکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا تھا کہ ان کی بالی ووڈ ڈانسنگ کوئن مادھوری کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے ڈانسنگ کوئن مادھوری  کے ساتھ  ’ڈولہ رے ڈولہ‘ گانے پر پرفارم کیا۔

    یہ بات اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی اور ساتھ ہی ان کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویر بھی شیئر کی  جبکہ انہوں نے مادھوری ،اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ ڈانس کی تصویر بھی شیئر کی۔

     

  • سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ حسینہ سوناکشی سنہا فلموں کے بعد اب ٹی وی نظر آئیں گی، بالی ووڈ اداکارہ رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی ۔

    سوناکشی سنہا بچوں کی گلوکاری کے فن کو پیش کرنے والے ریئلٹی شو میں جج بن رہی ہیں، اداکارہ نے پروگرام میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دل سے بچی ہیں اور بچوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دیکھنے کی خواہشمند ہیں ۔

    سوناکشی ان دنوں اپنی نئی فلم اکیرا کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی ہے ۔

    بالی وڈ کی کئی حسیناؤں کے بعد اب دبنگ گرل بھی انٹری دینے چھوٹی اسکرین پر جارہی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ مست مست نینوں والی سوناکشی اس شو کا پارٹ بننے پر خاصی پرجوش ہیں۔

  • سلمان خان  نے سوناکشی سنہا کو رُلا دیا

    سلمان خان نے سوناکشی سنہا کو رُلا دیا

    ممبئی: سلمان خان کی بہن آرپیتا کی شادی کو کچھ دن ہوچکے ہیں لیکن اس کی دھوم ابھی تک مچی ہوئی ہے اور اس شادی کے دوران ہونے والے واقعات اب آہستہ آہستہ میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

    کچھ دن قبل یہ بات سامنے آئی کہ سلمان اور شاہ رخ خان نے عامر خان کو ساری رات جگائے رکھا اور اب ایک دلچسپ لڑائی کی کہانی سامنے آئی ہے، یہ لڑائی سلمان اور سوناکشی سنہا کے درمیان ہوئی، جس میں سوناکشی رونے بھی لگیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آرپیتا کی شادی میں سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ ایک ’سیلفی‘ بنانے کے لئے ان کے پاس گئیں، تو سوناکشی کی کسی بات پر سلمان خان کو شدید غصہ آگیا اور دونوں کے درمیان بلند آواز میں بحث بھی ہوئی، جس کے بعد سوناکشی کو آنسو بہاتے دیکھا گیا، اس لڑائی کو دیکھتے ہوئے ایک اداکارہ ایشوینی یاردی آگے بڑھیں۔

    سوناکشی کو چپ کروایا اور دونوں کو ساتھ اکٹھے ڈانس کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ساتھ والے ہال میں چلے گئے اور دوبارہ نوک جھونک شروع ہوگئی، سلمان خان کے نزدیکی ذرائع نے اس لڑائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ اس لڑائی کے کیا نتائج نکلیں گے۔