Tag: sonam kapoor

  • سونم کپور کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    سونم کپور کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونم کپور کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے اداکارہ 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سونم کپور کی شادی کو لے کر افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم اب باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ اداکارہ سونم کپور 8 مئی کو اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

    سونم کپور کی شادی کی تقریبات کے کارڈز بھی جاری کردئیے گئے ہیں جس کے مطابق مہندی کا پروگرام 7 مئی کو رکھا گیا ہے، مہندی میں سونم وائٹ کلر کا انڈین لباس زیب تن کریں گی۔

    شادی کی تقریب میں میوزک اور ڈانس کا تڑکا بھی شامل ہوگا، شادی 8 مئی کو انجام پائے گی جس میں سونم انڈین اور ویسٹرن اسٹائل کا لباس زیب تن کریں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونم کپور کے گھر کو برقی قمقموں سے سجائے جانے کے بعد ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں زور و شور سے سامنے آئی تھیں، جس پر ان کے والد انیل کپور نے بھی صحیح وقت آنے پر شادی سے متعلق بتانے کا وعدہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سونم کپور کی شادی کی خبریں، انیل کپور نے خاموشی توڑ دی

    خیال رہے کہ سونم کپور اور دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا کئی سالوں سے دوست ہیں اور دونوں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے۔

    آنند آہوجا نے سونم کپور کے ساتھ سرکاری اعزاز کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی جس کے بعد سے ہی دونوں کی شادی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

    سونم کپور کی نئی آنے والی فلم ویر دی ہے جو یکم جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کی ہدایت کاری ششانکا گھوش نے دی ہے دیگر اداکاروں میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر، سمیت ویاس شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • سونم کپور کی شادی کی خبریں، انیل کپور نے خاموشی توڑ دی

    سونم کپور کی شادی کی خبریں، انیل کپور نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبروں پر اداکارہ کے والد انیل کپور نے خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انیل کپور کا کہنا ہے کہ لوگوں کو صحیح وقت پر پتہ چل جائے گا کہ سونم کپور کی شادی کب ہوگی۔

    اداکارہ سونم کپور کی شادی اگلے ماہ انجام پائے گی، سونم بھارتی بزنس مین آنند آہوجا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر انیل کپور کے گھر کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر کو سونم کی شادی سے قبل سجا دیا گیا ہے۔

    Beautiful decorations at @sonamkapoor home

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

    انیل کپور کا کہنا ہے کہ میڈیا ہم اسٹارز کے بارے میں ہر رائے جاننے کے لیے بے چین رہتا ہے، میں صحیح وقت آنے پر سب کچھ بتادوں گا، یہ بھی بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ گھر کی سجاوٹ کس لیے کی گئی ہے۔

    شادی کے سنگیت کی تیاریاں معروف کوریو گرافر فرح خان کررہی ہیں جس میں کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنرز بھی شامل ہیں، گزشتہ روز فرح خان اور کرن جوہر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انیل کے گھر کا بھی دورہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ انیل کپور ان دنوں سلمان خان اسٹارر ریس تھری میں جلوہ گر ہورہے ہیں، فلم میں انیل کے علاوہ جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم ودیگر شامل ہیں۔


    انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ کیریئر میں بہت سی فلمیں کی ہیں اور انہیں مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا گیا ہے، انیل کپور سلمان خان کے ساتھ نوانٹری، یووراج، سلام عشق، بیوی نمبر ون میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا

    بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ اداکارہ اپنی شادی کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں سجائیں گی، البتہ اب اس حوالے سے حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    بھارتی  میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 6 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی مرکزی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں 6  اور 7 مئی کو سجے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، اور مداح بھی ادکارہ کی شادی کے لیے بے حد پرجوش  ہیں۔

    خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بالی ووڈ کی ان  مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

    واضح رہے کہ سونم کپور نے ہمیشہ اپنے دوست آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ رویہ کچھ عرصے  تک برقرار رہا اس کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر نے ساری خقیقت خود بیان کر دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی تقریب کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سونم کپور رواں سال مئی میں اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ شادی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں ہو گی جس میں سنگیت اور مہندی سمیت تمام رسمیں ادا کی جائیں گی۔

    ارجن اور سونم کپور کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے  تاریخ اور وینیو بھی منتخب کر لیا گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک روانگی کے لیے  بڑے پیمانے پر ٹکٹس بک کی جارہی ہیں جبکہ سونم کپور کے والد انیل کپور ذاتی طور پر فون کرکے مہمانوں کو دعوت دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بولی ووڈ کے مشہور سلیبریٹی کے طور پر ہوتا ہے اور وہ نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہے جو ان کی ایک الگ پہچان ہے۔

    کترینہ کو فیشن کا علم نہیں، سونم کپور

    واضح رہے کہ انہوں نے ہمیشہ  اپنے بوائے فرینڈ آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے التبہ ان کا یہ رویہ کچھ عرسوں تک برقرار رہا تاہم آنند آہوجا کی جانب سے انسٹا گرام پر تصویروں شیئر کرنے کے بعد کے حقیقت لوگوں کے سامنے آگئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور دس سال بعد ایک ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی شخصیت پر مبنی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ میں بھارتی اداکاررنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور ایک ساتھ اداکاری کرتے  ہوئے نظر آئیں گے۔

    نامور بھارتی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ اسی سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی جس میں رنبیر کپور اور سونم کپور کے علاوہ منیشا کوئیرالا، پاریش راول، دیا مرزا، انوشکا شرما، وکی کوشال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    بالی ووڈ سپراسٹارز رنبیر کپوراورسونم کپور اس سے قبل 2007 میں بننے والی فلم ’’ ساوریا’’ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے تاہم یہ فلم بالی ووڈ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

    مذکورہ دونوں ادکار دس سال اپنی فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کے بعد اب ایک بار پھر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اس فلم میں اداکار رنبیر کپور کا مرکزی کردارہے جبکہ دونوں کرداروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے ان کے مداح بےچین ہیں۔

    اتوار کے روز  بھارتی اداکارہ سونم کپور نے فلم کی کاسٹ کی تقریب کے موقع پر رنبیرکپور اورہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ تصاویر بنوائی جسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹرا گرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ ابتدا میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ فلم اسی سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی لیکن تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب انتظامیہ نے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ 29 جون 2018 کا اعلان کیا۔

    خیال رہے فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور نے خود کو سنجے دت جیسا دکھانے کے لیے اپنے حلیے اور فٹنس پر سخت محنت کی ہے۔

  • سلمان خان کی پسند، سونم کپور بھی بول پڑیں

    سلمان خان کی پسند، سونم کپور بھی بول پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ سلمان خان کس طرح کے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے بتایا کہ سلمان خان اپنے برانڈ بینگ ہیومن کے علاوہ کسی دوسرے برانڈ کا انتخاب کم ہی کرتے ہیں۔

    سونم اور ریہا نے کہا کہ انہیں جیکٹس بہت پسند ہیں اور وہ زیادہ تر موم ڈینم جیکٹس استعمال کرتی ہیں۔

    SONAM POST 2

    سونم کا کہنا تھا کہ سلمان خان انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ دبنگ خان کی نظر میں کام کی اتنی اہمیت نہیں جتنی انسانیت کی خدمت ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپور نے فلم سانوریا سے دبنگ خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    SONAM KAPOOR POST 1

    دوسری بار سونم اور سلمان خان فلم پریم رتن دھن پایو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔

    یاد رہے کہ سونم کپور ان دنوں ششنکر گھوش کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا اعلان

    اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا اعلان

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونم کپور بھارتی ریاست راجھستان، مہاراشترا اور مدھیا پردیش میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے مختلف این جی اوز و دیگر سماجی اداروں سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’بھارت میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں اور اُس سے کئی گنا زیادہ بچوں کو مناسب غذا اور پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، اتنے ترقی یافتہ معاشرے میں رہنے کے باوجود بھارت میں غذائی قلت ما مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے لیے ہم سب کو مل کر آواز بلند کرنی ہوگی‘‘۔

    مزید پڑھیں: مجھےمیرے والد نےاٹھارہ سال کی عمر میں الگ کردیا،سونم کپور

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’غذائی قلت کے حوالے سے افرادی تعداد کا تصور کرنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے، ہم بھوک، افلاس اور خالی پیٹ کے ساتھ بھارت کو کبھی بھی دنیا  میں پرامن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے‘‘۔

    S-post-1

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جب ہی میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس اہم مسئلے پر اپنی آواز بلند کر کے بچوں کو مرنے سے روک سکتے ہیں کیونکہ یہ قابلِ علاج مرض ہے۔ انہوں نے بھارت کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کریں اور بھارت سے اس مسئلے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں‘‘۔

    یاد رہے اداکارہ سونم کپور  اس وقت بھارت میں غذائی قلت کے خاتمے کے حوالے سے ایک این جی او کی سفیر ہیں جو ملک میں کینسر کے خلاف عوام میں آگاہی دینے کا کام کرتی ہے۔

  • میں بھارت میں ہوں تو یہاں کے رنگ میں خود کونہیں رنگ سکتا، فواد خان

    میں بھارت میں ہوں تو یہاں کے رنگ میں خود کونہیں رنگ سکتا، فواد خان

    پاکستان کے ناموراداکارفواد خان نے خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی فلموں میں فحش مناظرفلمانے سے انکار کی وجہ بتادی۔

    فواد خان پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے سب سے خوبرو اور وجیہہ اداکارہیں اور نہ صرف وہ پاکستان اور بھارت کی عوام کو اپنے فن کا مداح بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی اخلاقی اقدارکو بھی ملحوظِ خاطر رکھا ہواہے۔

    فواد خان عالیہ بھٹ کے ساتھ فحش مناظر فلمانے سے پہلے ہی انکارکرچکے ہیں اوراب ایک بارپھروہ خبروں کی زینت ہیں جب انہوں نے سونم کپور کے ساتھ فلم’’ بیٹل فار بتورا‘‘ میں فحش مناظر فلمانے سے انکار کیا ہے۔

    بالی وڈ سے ایسی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اس انکار کے سبب فواد خان کی جگہ اب فلم میں فرحان اختر کو کاسٹ کیا جائے گا۔

    بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں فواد خان کا کہنا تھا کہ ’’میں اس سے پہلے بھی اس معاملے پر اپنا موقف دے چکا ہوں، میں فحش مناظر فلمانے کی حامی اس لئے نہیں بھرتا کہ میرے وطن کے ناظرین انہیں پسند نہیں کریں گے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں مجھے وطن واپس جانا ہے اور وہاں کام کرنا ہے اور میں گرگٹ نہیں بن سکتا کہ یہاں کام کررہاہوں تو یہاں کے رنگ میں رنگ جاوٗں‘‘۔

  • فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    کانز : فرانس کےشہرکانزمیں دنیا بھر سے ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔رنگا رنگ فیسٹول میں ہالی وڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کا شاندار پریمئیر ہوا۔

    کانز فلم فیسٹول میں جھلمل ستاروں کی رنگارنگ شام سجی ۔جو ہالی ووڈ کی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کے نام ہوئی۔ ارسٹھ ویں کانز فیسٹول میں انیمٹیڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کاپریمئیر منعقد ہوا۔جہاں فلم کے ستاروں نے دھماکے دار انٹری دی۔

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

    تجسس اور رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔اسٹائل اور فیشن سے سجی شام میں بالی ووڈ ستارے بھی فل ایکشن میں  نظر آئے، فیشن گرل سونم کپور نے بھی ریڈ کارپٹ پراپنے جلوے بکھیرے۔

  • بھارتی اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کا شکار

    بھارتی اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کا شکار

    بھارتی فلمی صنعت بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سونم گزشتہ دس روز سے گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق سونم کپور کو تیز بخار ہوا اور انھیں راجکوٹ کے ایک مقامی ہسپتال میں ہفتے کو منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھییہ بیماری پائی گئی ہے۔

    تشخیص کے بعد سونم ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سوائن فلو کے خطرے کے پیشِ نظر گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    گجرات میں سوائن فلو کی وجہ سے اس سال اب تک 219 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 3،500 سے تجاویز کر گئی ہے۔