Tag: sonami

  • انڈونیشیا سونامی، 5 ہزار افراد لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ

    انڈونیشیا سونامی، 5 ہزار افراد لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ

    جکارتہ: انڈونیشین حکام نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے اور سونامی کی وجہ سے اب تک 1763 افراد ہلاک جبکہ 5000 ہزار سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے جن کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سرکاری حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ہمارے پاس پانچ ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جن کی تلاش کے لیے کام شروع کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد دو روز قبل آنے والے زلزلے اور سونامی طوفان کے بعد لاپتہ ہوئے، جبکہ اس کی وجہ سے تقریباً 1763 افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد کی گئیں۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ سونامی کے نتیجے میں انڈونیشیا کے دو جزیرے سولاویسی اور شہر پالو کے ہزاروں رہائشی افراد متاثر ہوئے اور اس کی وجہ سے سیکڑوں گاؤں بھی تباہ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک

    ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ 5 ہزار سے زائد افراد کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ شاید تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کی تعداد ابتدائی شکایات موصول ہونے کے بعد سامنے آئی البتہ ابھی حکومت متاثرہ شہروں میں شکایتی مراکز قائم کرے گی تاکہ تباہ کاریوں کا اندازہ ہوسکے۔

    یاد رہے کہ  چار روز قبل انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سمندر بھی بپھر گیا تھا اور اور پھر طوفان آیا تھا جس کی زد میں آکر اب 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: زلزلے اور سونامی کے بعد انڈونیشیا میں آتش فشاں لاوا اگلنے لگے

    سونامی کے نتیجے میں 70 ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں تھی، زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے بعد سمندر سے 10 ، 10 فٹ اونچی لہریں بنی تھیں جس کا پانی مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا تھا۔

  • گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے مکمل تیار

    گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے مکمل تیار

          گوجرانوالہ: جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں 23 نومبرکو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے انتظامات  کو حتمی شکل دی جارہی ہیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر 24 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔ 2 کنٹرول رومز بھی بنا دئیے گئے ہیں جہاں سے جلسہ کو مانیٹرکیا جائے گا۔

    جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں لگ بھگ 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ اسٹیج کی تیاری کیلیے تین کنٹرنرز بھی جلسہ گا پہنچا دیے گئے ہیں، جن پر ایک عمران خان ،دوسرے پر لوکل انتظامیہ اور تیسرے پر میڈیا کے لیے اسٹیج بنائے جائیں گے۔

    جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں کل 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ گراؤنڈ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ 7 انکوژرز میں بھی 20 ہزار افراد کے بیٹھ سکتے ہیں جبکہ جلسہ سے ایک روز قبل جناح سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کی کیپ، سٹیکرز اور بیچ کے سٹال بھی لگ گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 23 نومبر کو جلسہ کے حوالے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور اس حوالے سے 4 ایمبولینسیں بھی مختص کردی گئیں، جوکہ جلسہ کے اختتام تک اسٹیڈیم کے مختلف گیٹوں کے باہر موجود رہیں گی۔ 8 ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف ایمبولینسوں میں ڈیوٹیاں دے گا۔

    اس کے علاوہ بلڈ بینک میں وافر مقدار میں خون کا بندوبست مکمل اور ادویات کا بھی اسٹاک کرلیا گیا ہے۔ جلسہ میں ہر آنے جانے والے کی مکمل ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسٹیڈیم میں ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جبکہ ڈی سی او آفس میں بھی مرکزی کنٹرول بنایا گیا ہے دوسری جانب پولیس کی طرف سے آج سیکورٹی پلان کی فل ڈریس رہرسل کی جائے گی۔