Tag: song release

  • کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ڈی جے براوو نے گانا جاری کردیا

    کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ڈی جے براوو نے گانا جاری کردیا

    ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر براوو نے بھی عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے اہنا گانا ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈی جے براوو نے یوٹیوب پر ایک گانا جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی براوو نے کرونا وائرس کے خطرے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈی جے براوو نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ہم ہار نہیں مانیں گے، اس وبا کے دوران میری دلی دعائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، آئیں سب مل کر اس وائرس کے خلاف جدوجہد کریں۔

    اس سلسلے میں انہوں نے اپنے گانے میں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کووِڈ 19 سے عالمی سطح پر اموات کی تعداد 722,196 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اب تک 151,766 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس کا مقابلہ کیسے کریں؟ علی ظفر نے گانا ریلیز کردیا، ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف گلوکار علی ظفر نے بھی کرونا وائرس کے خطرے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا کر خود ہی گن گنا رہے تھے۔

  • پاک فضائیہ کا 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری، ویڈیو دیکھیں

    پاک فضائیہ کا 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری، ویڈیو دیکھیں

    راولپنڈی : پاک فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کردیا، نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 27فروری کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، اس دن پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا۔

    اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 2لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا، نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی قوم نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے، یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے۔

     

  • جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا نیا گانا ’’ آیا لاڑیے ‘‘ جاری کردیا گیا

    جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا نیا گانا ’’ آیا لاڑیے ‘‘ جاری کردیا گیا

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور سلمان اقبال فلمز نے شادی کے گیتوں میں زبردست اضافہ کردیا ہے، جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا نیا گانا۔۔ آیا لاڑیے ۔ ریلیز کے ساتھ ہی چھاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز کی ایکشن، ڈراما اور مزاح سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا سانگ ۔۔ آیا لاڑیے ۔ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔

    سال2015میں ریلیز ہونے والی کامیاب پاکستانی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے سیکوئل ’’جوانی پھرنہیں آنی ٹو‘‘کا نیا گانا جاری کردیا گیا۔

    ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کامیڈی سے بھرپور نہایت خوبصورت فلم تھی جس میں اداکار ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، عائشہ خان، مہوش حیات اورسوہائے علی ابڑو نے اپنی بہترین اداکاری کرکے جان ڈال دی تھی۔

    یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین فلم کے سیکوئل کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے, پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم سے امیدیں بھی زیادہ وابستہ ہیں, تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے نے واضح کردیا کہ ایکشن، کامیڈی اور سسپنس سے بھرپور فلم’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ عیدالضحیٰ پر پاکستانی شائقین کے لیے زبردست تحفہ ثابت ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ’ٹلے والی جوتی‘ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹائٹل سانگ کی دھوم ، ویڈیو دیکھیں

    اس گانے  ’’ آیا لاڑیے ‘‘ میں فہد مصطفیٰ اور ماورا حسین کی زبردست ڈانس پرفارمنس نے پرستاروں کے دل موہ لیے۔

  • موجوں پہ قدم، پاک بحریہ کا یوم پاکستان پرخصوصی نغمہ جاری

    موجوں پہ قدم، پاک بحریہ کا یوم پاکستان پرخصوصی نغمہ جاری

    کراچی : پاک بحریہ نے 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک خصوصی نغمہ ۔۔ موجوں پہ قدم ۔۔ جاری کیا ہے۔

    سمندر کی لہروں کو چیر کر وطن کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو قوم فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کا بنیادی کردار ہے۔

    یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ نے ایک خصوصی نغمہ جاری کیا ہے،جس کا عنوان ۔۔ موجوں پہ قدم ۔۔ ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملی نغمہ پاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں کا عکاس ہے۔

    پاک بحریہ15اگست1947ءکو پاکستان کی ریاست کے قیام کے ساتھ وجود میں آئی تھی، یہ پاکستان کی 1,046 کلومیٹر (650 میل) لمبی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب اور اہم شہری بندرگاہوں اور فوجی اڈوں کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔

    تقسیم ہند کے بعد بحریہ کو صرف200 افسران اور3000 سيلرز ملے جن ميں کموڈور ايچ ايم ايس چوہدری سینئر ترین افسر تھے، ابتدائی ایام میں پاک بحریہ کو ناکافی عملے، آپریشنل اڈوں کی کمی اور ٹیکنالوجی اور وسائل کی کمی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: پاک نیوی کا ہدف کو سوفیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا مظاہرہ

    اکیسویں صدی میں پاک بحریہ نے محدود بیرون ملک آپريشنز کیے اور پاکستان انٹرکٹک پروگرام کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، پاک بحریہ جدت و توسیع کے مراحل سے گزر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس کا اہم کردار رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔