Tag: sonia gandhi

  • سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، جس کے سبب انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو اتوار کو نئی دلی کے گنگارام اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کانگریس پارٹی کے مطابق کانگریس کی چیئرپرسن کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ کانگریس کی چیئرپرسن رواں ماہ دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔

    اس سے قبل بھی رواں سال فروری میں بھارت کی سیاستدان اور اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے باعث انہیں بھارت کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

    دہلی مسلم کش فسادات، سونیا گاندھی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں اور فی الحال کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

    کانگریس کی سینئر رہنما نے دسمبر 2024 میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔

  • سونیا گاندھی اسپتال منتقل، ڈاکٹروں نے کیا کہا؟

    سونیا گاندھی اسپتال منتقل، ڈاکٹروں نے کیا کہا؟

    بھارت کی سیاستدان اور اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کو گزشتہ روز سر گنگا رام اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور ممکنہ طور پر انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ کانگریس کی سینئر رہنما نے دسمبر 2024 میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں اور فی الحال کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

    اس سے قبل بھارت کی ریاست اڈیشہ میں پولیس کی جانب سے ایک فوجی افسر اور اس کی منگیتر کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سرخیوں میں آنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مذکورہ معاملے پر بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ اڈیشہ میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک تھا۔ ”اڈیشہ میں پولیس سے مدد طلب کرنے کے لئے جانے والے فوجی افسر کی منگیتر کے ساتھ پولیس نے جس طرح بربریت اور جنسی تشدد کیا، اس سے پورا ملک حیران ہے۔“

    کانگریس جنرل سکریٹری کی جانب سے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے ایودھیا کے ایک واقعہ کا بھی تذکرہ کیا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ”ایودھیا میں متاثرہ دلت لڑکی کے ساتھ پولیس نے ناانصافی والا برتاؤ کیا اور انصاف دلانے کی جگہ اس پر ہی دباؤ ڈالا، کیونکہ خبروں کے مطابق ملزم کا تعلق بی جے پی سے تھا۔“

    ’الیکشن جیت گیا تو پرینکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑکیں بناؤں گا‘

    کانگریس جنرل سیکریٹری نے پولیس کے ذریعہ ناانصافی سے متعلق اس طرح کے معاملوں پر بی جے پی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں حکمران جماعت بی جے پی کی حکومتیں پولیس کو محافظ سے حیوان بنا دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • مودی کو پہلا دھچکا، خاتون رکن اسمبلی نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں‌ شمولیت اختیار کرلی

    مودی کو پہلا دھچکا، خاتون رکن اسمبلی نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں‌ شمولیت اختیار کرلی

    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم مودی کو اپنی ہی پالیسیاں گلے پڑنے لگیں جس کی وجہ سے اُن کی جماعت کے منتخب اراکین پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سے قبل وزیراعظم مودی نے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے  کشمیر میں مظالم کیے اور پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے کر جارحانہ اقدامات بھی کیے۔

    بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی کی جنگی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کامیاب کارروائی کا دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ثبوت بھی مانگے۔

    مودی سرکار کی پالیسیاں اب اُن کی اپنی ہی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو نقصان پہنچانے لگیں اور کانگریس کی پوزیشن بظاہر مضبوط ہورہی ہے۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی خاتون ساوتری بائی نے اپنی پارٹی کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے نہ صرف بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا بلکہ کانگریس جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔

    خاتون رکن پارلیمنٹ نے نئی دہلی میں راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

    ساوتری بانو کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پارٹی سے متعدد بار تحفظات کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ جنگی جارحیت کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوگا مگر میری بات پر کان نہیں دھے گئے۔ ساوتری نے اپنی سابقہ جماعت پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت میں معاشرے کو تقسیم کررہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے تحفظات بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں۔

  • بھارت میں موروثی سیاست، گاندھی خاندان سے ایک اور چہرہ متعارف

    بھارت میں موروثی سیاست، گاندھی خاندان سے ایک اور چہرہ متعارف

    نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سے قبل سیاسی ماحول گرم ہے، کانگریس اور بھاتیہ جنتا پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے حتمی اقدامات کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق گاندھی خاندان کی اہم سپوت نے سیاسی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا، سونیا گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی اب تک سیاست سے دور تھیں تاہم اب وہ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی نے کانگریس جماعت کی طرف سے سیاست شروع کرنے کا اعلان کیا، قبل ازیں بھارت کے مقبول ترین سیاسی خاندان ’گاندھی‘ کی متعدد شخصیات بھی سیاسی نقشے پر نمودار ہوئیں۔

    پریانکا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس (کانگریس) کے صدر راہول گاندھی کی بہن ہیں جبکہ اُن کی دادی اندرا گاندھی بھی بھارت کی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ عامر خان کا بھارتیوں سے سوال

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا گزشتہ چند سالوں سے کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہی تھیں تاہم انہوں نے باقاعدہ سیاسی سفر شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کانگریس نے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سیاست میں نیا چہرہ متعارف کرایا، اس لیے انہیں اترپردیش کی مرکزی جنرل سیکریٹری کا عہدہ تفویض کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے مرکزی جنرل سیکریٹری اشوک گلوٹ کا دستخط شدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق سونیا اپنی ذمہ داریاں فروری کے پہلے ہفتے سے سنبھالیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

    ایک اور رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی براہ راست اترپردیش کے تنظیمی اور انتخابی معاملات دیکھیں گی، تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ کانگریس کی نئی حکمت عملی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔