Tag: sonia-hussain

  • اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    معروف اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔

    انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے سونیا حسین نے کہا کہ عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس پر میزبان نادیہ خان نے سوال کیا کہ آخر کیوں، آپ اتنی خوبصورت ہیں تو شادی کا ارادہ کیوں نہیں ہے؟

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے اور بھی کئی لوگ یہی سوال کرتے ہیں، کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں اور اتنی کامیاب ہیں، گھر بھی تعمیر کر لیا ہے، تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کرنے کا ارادہ مشکل لگ رہا ہے؟

    سونیا حسین نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرا جس خاندان سے تعلق ہے وہاں مجھے کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور آج کل لوگوں میں اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہے، جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی، شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔

    خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

  • اداکارہ سونیا حسین کا ہمایوں‌ سعید پر طنز

    اداکارہ سونیا حسین کا ہمایوں‌ سعید پر طنز

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اور ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونیا حسین نے عمران اشرف نے ننھے بیٹے روحم کو اٹھانے کی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ہمایوں سعید پرمزاحیہ طنز بھی کردیا۔

    سونیا نے ننھے روحم کو گود میں اٹھا کر لی گئی تصاویر شیئر کیں اور ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’منا میری گود میں زیادہ خوش تھا۔‘

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عمران اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے تائید چاہی کہ ان کا بیٹا کس کے ساتھ زیادہ خوش تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہمایوں سعید نے عمران اشرف کے بیٹے کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    سونیا سے پہلے ہمایوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارک باد دی تھی اور لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب روحم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔

    واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران اشرف 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روحم اشرف ہے۔

  • عائزہ خان سے پہلے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کس اداکارہ کو آفر کیا گیا؟

    عائزہ خان سے پہلے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کس اداکارہ کو آفر کیا گیا؟

    کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کررہی ہیں لیکن بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ وہ ڈرامے کی پہلی چوائس نہیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان ڈائریکٹر کی پہلی پسند نہیں تھی پہلے اس رول کے لیے معروف پاکستانی اداکارہ کو منتخب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے مصروفیت کے سبب ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    نامور اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ڈرامہ کرنے کی وجہ اور شوبز میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں گفتگو کی۔

    سونیا حسین نے کہا کہ اپنے کیریئر کی ابتدا میں جب وہ اپنا نام بنانے کی کوشش کررہی تھیں تو اس وقت اداکار بہروز سبزواری کا رویہ ان کے ساتھ بالکل اچھا نہیں تھا اور سیٹ پر انہوں نے بری طرح جھڑک دیا تھا جس پر وہ رونے لگی یہاں تک کہ انہوں نے اداکاری ترک کرنے کا ارادہ بھی کردیا تھا۔

    سونیا حسین کے مطابق جب وہ نئی نئی انڈسٹری میں آئی تھیں تو ایک مشہور برانڈ کے لیے انہیں بطور ماڈل کاسٹ کیا گیا، بعدازاں دیر رات اس ایجنسی کے مالک نے انہیں میسج کیا کہ شوٹ کے حوالے سے ڈسکس کرنی ہے آجاؤ ڈرائیور پر چلتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا کہ ڈرائیور پر کیسے میٹنگ ہوگی جس کے جواب میں کہا گیا کہ آپ ایسے نہ بنیں آپ کا تعلق انڈسٹری سے ہے جس پر سونیا نے کہا کہ اس شخص کو کوئی جواب نہ دیا دوسرے دن کمرشل کی شوٹ تھی لیکن انہیں معلوم ہوا کہ راتوں رات انہیں پراجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ انہیں میرے پاس تم ہو ڈرامے میں پہلے عائزہ کے کردار کے لیے انہیں منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں اس کردار کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے اور دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی اس لیے انکار کردیا۔

    سونیا حسین نے کہا کہ ڈرامے کی مقبولیت دیھتے ہوئے کبھی اس بات پر افسوس نہیں ہوا کہ ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، عائزہ نے اس کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔

  • سونیا حسین کا اپنے مداحوں کو دلچسپ مشورہ

    سونیا حسین کا اپنے مداحوں کو دلچسپ مشورہ

    کراچی: معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سونیا حسین نے ٹرین میں سفر کرنے کے بعد اپنے مداحوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادکاراہ سونیا حسین نے ٹرین میں سفر کرکے اپنے مداحوں کو ناصرف تجربات سے آگاہ کیا بلکہ لوگوں کو اہم مشورہ بھی دے ڈالا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں سفر کرنا میرا جنون تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی سفر کا مشور دیا۔

    انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اگر آپ تھک چکے ہیں تو ٹرین کی ٹکٹ خریدیں، وہاں آرم سے کتابیں پڑھیں، اپنے من پسند گانوں سے بھی لطف اندوز ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سفر کے دوران اپنے ملک کو محسوس کریں اور وقت کا لطف اٹھائیں اور پھر واپس آجائیں، انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ ہے۔

    سفر کے دوران سونیا حیسن نے خوب صورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، ٹرین کے ساتھ لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادارہ نے نارنجی رنگ کی کرتی پہنچ رکھی ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹرین کے سفر کے تجربات شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی شخص اس طرح اپنے سفر کو بہت حسین اور لطف اندوز بنا سکتا ہے۔

  • فلم آزادی، سونیا حسین کا پوسٹر جاری

    فلم آزادی، سونیا حسین کا پوسٹر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ میں کردار ادا کرنے والی سونیا حسین کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اس کی حقیقت کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے اے آر وائی فلمز نے ‘آزادی‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کیا جس کا سنسی خیز ٹریلر گذشتہ ماہ جاری کیا گیا۔

    ٹریلر کے بعد اے آر وائی فلمز کی جانب سے سونیا حسن کے کردار سے متعلق پوسٹر جاری کیا۔

     فلم ’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنا سب کچھ آزادی کشمیر کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر ہوکر دیگر نوجوان تحریک کو آگے لے بڑھاتے ہیں۔

    اداکار معمر رانا اور ندیم بیگ کو فلم میں کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ سونیا حسین پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں جو معمر رانا (آزاد) کا انٹرویو کرنے کے لیے کشمیر تشریف لاتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: آزادی کشمیر پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا ٹریلر جاری

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عمران ملک نے انجام دئے جبکہ معمر رانا، سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، ارم اور بلال شامل ہیں۔

    آزادی کا میوزک ساحر علی بھگا نے ترتیب دیا جبکہ فلم میں راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، قرۃ العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ، فلم کی شوٹنگ آزاد کشمیر اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔

    ہدایت کار عمران ملک کا ٹریلر جاری ہونے پر کہنا تھا کہ فلم میں حب الوطنی، ایک مضبوط محبت کی کہانی اور ایکشن کے مناظر شامل ہیں، یہ ایک ایسی فلم ہے جو اس سے قبل کبھی پاکستانی سنیما میں ریلیز نہیں کی گئی۔

    صحافی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ فلم میں خواتین کے حوالے سے بھی مضبوط پیغام دیا گیا، میرا فلمی نام ’زارا‘جو ایک خود مختار صحافی کی صورت میں فلم میں نظر آئے گی۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ فلم آزادی رواں سال عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹیل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ میں اداکار سمیع خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔