پاکستانی معروف اداکارہ سونیا مشال کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا مشال نے اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے، پوسٹ پر اداکارہ نے بتایا کہ آئندہ ستمبر میں ان کے ہاں ننھے مہمان کو آمد ہوگی۔
View this post on Instagram
سونیا مشال نے اپنی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی پہلی اولاد سے ملنے کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ سونیا مشال نے 2022 کی فروری میں سادگی کے ساتھ نکاح کر لیا تھا، واضح رہے کہ سونیا مشال نے پاکستان کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے، ان کی سپر ہٹ ڈراموں میں ’صنف آہن‘ بہت مقبول ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن میں اداکارہ سونیا مشال نے میجر اسامہ (شہریار منور) کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔