Tag: sons

  • پولیس پر حملہ اور زدکوب کیس ، نہال ہاشمی اور ان کے 2 بیٹوں کی  ضمانت منظور

    پولیس پر حملہ اور زدکوب کیس ، نہال ہاشمی اور ان کے 2 بیٹوں کی ضمانت منظور

    کراچی: سٹی کورٹ نے پولیس پر حملہ اور زدکوب کرنے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے2بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ میں پولیس پر حملہ اور زدکوب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، مسلم لیگ ن کےرہنمانہال ہاشمی اور 2 بیٹوں کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ نہال ہاشمی نے پولیس پرحملہ کیااورکارسرکارمیں مداخلت کی، جس پر نہال ہاشمی نے بیان میں کہا کہ میرے گھر والوں سے بدتمیزی کی گئی، میری اہلیہ کو دھکے دئیے گئے۔

    پولیس نے نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے ریمانڈ کی استدعا کی تو نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ نہال ہاشمی کےبیٹے کو ماراپیٹا گیا ، پولیس والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا،خارج کیا جائے۔

    جس پرعدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور نہال ہاشمی ، ان کے بیٹے بیرسٹرنصیرہاشمی اورفہیم ہاشمی کی ضمانت ذاتی مچلکوں کےعوض منظور کرلی، ملزمان کی ضمانت 20 ہزارروپے کے مچلکوں کےعوض منظور کی گئی۔

    عدالت نے تحقیقات کرکےآئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملےکی مکمل تفتیش کی جائے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور 14 روز میں مقدمے کا چالان بھی پیش کیا جائے۔

    گذشتہ رات کراچی کےعلاقے ملیر کالا بورڈ پر نہال ہاشمی کے بیٹے نصیراورابراہیم اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گئی تھی ، تھانے میں بیٹوں نے پولیس اہلکار پر تشدد بھی کیا۔

    نہال ہاشمی کا موقف تھا کہ والدہ سے بد تمیزی کرنے پربیٹوں نےماں کوبچایا تاہم پولیس اہلکارکوزدوکوب کرنے کامقدمہ سعودآبادتھانے میں درج کرکے نہال ہاشمی اوران کےدونوں بیٹوں کو حوالات میں بند کردیا تھا۔

  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر بھی ملتان کے قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    تفصیلاے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 154اوراین اے 157 میں یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

    درخواست پر قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے 2 حلقوں ہارے ہوئے امیدوار عبدالقادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے احمد حسن دیہڑ اور مخدوم زین قریشی آر او کے روبرو پیش ہوگئے۔

    واضح رہے کہ این اے 154 سے پی ٹی آئی کے احمد حسن 74220 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ عبدالقادر گیلانی 64 ہزار257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    این اے 157 سے تحریک انصاف کے زین قریشی 77371 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان کے بیٹوں سلمان اورقاسم کی پاکستان آمد

    عمران خان کے بیٹوں سلمان اورقاسم کی پاکستان آمد

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے پاکستان پہنچ گئے، عمران خان بچوں کےاستقبال کیلئے خودبے نظیرایئرپورٹ پہنچے۔

    عمران خان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ہیں ، عمران خان ایک ہفتہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل رواں سال ستمبر میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم عید منانے کیلئے پاکستان آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے، عمران خان بچوں کولینے نتھیا گلی سے اسلام آباد پہنچے

    گذشتہ روز اوکاڑہ میں اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  گیڈر تحریک نہیں چلا سکتا، مشرف نے نوازشریف کو پکڑا تو سب چھپ گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : اقتدار میں آئے تو وزراء سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے، عمران خان


    عمران خان نے وزیراعظم عباسی کو نوازشریف کا درباری قرار دیا اور کہا کہ وہ خوش ہیں شہبازشریف نااہل نہیں ہوئے،کمزور ٹیم سے کھیلنے میں مزہ نہیں آتا،شہبازشریف کی وجہ سے نوازشریف خوف زدہ ہے۔

    اس سے قبل سیریم کورٹ نے نااہلی کیس کا فیصلہ عمران خان  کو نااہل قرار دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔