Tag: Son’s birthday

  • بیٹے کی سالگرہ نے عمران اشرف اور کرن اشفاق کو اکٹھا کر دیا

    بیٹے کی سالگرہ نے عمران اشرف اور کرن اشفاق کو اکٹھا کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق کو بیٹے کی سالگرہ نے اکھٹا کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران اشرف اور کرن اشفاق دونوں تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں  دونوں کو علیحدگی ہو جانے کے باوجود بیٹے روہم کی پانچویں سالگرہ ساتھ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    طلاق کے باوجود گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دونوں بیٹے کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سب رنجشوں اور گلوں شکووں کو بھلا کر ایک ہو گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں روہم کو ہلک لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ وہ اپنے والد عمران اشرف کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔

    بعدازاں دونوں کے درمیان درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی،  طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

  • گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اپنے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، تصاویر وائرل

    گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اپنے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے 15 سالہ بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ انہوں نے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیٹے ناد علی کی بچپن اور حالیہ چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے مبارکباد دی۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ آج سے 15سال قبل اللہ نے مجھے پیارے سے بیٹے سے نوازا تھا، آج وہ چھوٹا سا بچہ جوان

    ہوکر ایک نرم دل، انسانیت سے محبت کرنے والا انسان بن گیا ہے جس کے دل میں ہمارے لیے بہت احترام ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ ناد علی تمھیں سالگرہ مبارک ہو اپنی ماما کو فخر محسوس کرواتے رہو۔

    واضح رہے کہ آج سے 15 سال قبل گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالاکوٹ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد یتیم ہونے والے بچے کو گود لے کرانسانیت کی مثال قائم کی تھی۔

    یہ بچہ ناد علی تھا جو اس خوفناک زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا اور دنیا میں آنے کے محض چار روز بعد ہی اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا، گزشتہ روز یہ ننھا بچہ پورے 15 برس کا ہوگیا۔