Tag: son’s first birthday

  • شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    پاکستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے عالیار کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار ہیں، اس موقع پر انہوں نے محبت سے بھرپور دل کو چھولینے والے جذباتی پیغام کے ساتھ اپنے لخت جگر کو ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

    انسٹاگرام پر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کی تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھرا نوٹ لکھا جس میں باپ ہونے کی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

    شاہین کا اپنے پیعام میں کہنا تھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے عالیار، ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ کبھی نہیں بھلا سکتا جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا، تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور بڑھتے ہوئے دن ہماری زندگی کا سب سے حسین سفر ہیں، تم ہماری سب سے بڑی رحمت اور سب سے بڑی خوشی ہو، ماما اور بابا تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔‘

    اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی بھی اپنے نواسے کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار نظر آئے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں خصوصی پیغام شیئر کیا۔

    شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا

    شاہد آفریدی کا اپنے انسٹاگرام پر کہنا تھا کہ میرے عالیار کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، صرف ایک سال میں تم نے ہمارے دلوں میں اتنی محبت اور رونق بھردی کہ لفظ کم پڑ جاتے ہیں۔ سابق کپتان نے اپنے نواسے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ تمہیں صحت، خوشیوں اور مقصد بھری زندگی عطا کرے، تم بیحد پیارے اور چاہے جانے والے ہو۔

  • کپل شرما کا بیٹے کی پہلی سالگرہ پر پرستاروں کو تحفہ!

    کپل شرما کا بیٹے کی پہلی سالگرہ پر پرستاروں کو تحفہ!

    معروف بھارتی مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنے بیٹے ترشان کی پہلی سالگرہ پر پرستاروں کو تحفہ دیتے ہوئے بیٹے کی تصاویر جاری کردیں۔

    کپل شرما نے ترشان کی پہلی سالگرہ کے اگلے روز بیٹے کی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر کا البم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔

    تصاویر کا کیپشن دیتے ہوئے کپل شرما نے محبت بھرے لفظوں میں لکھا کہ مرکزی کردار تریشان، معاون اداکار انائرہ، دادی، ممی اور پاپا۔

    تصاویر میں ترشان انتہائی خوبصورت نظر آرہا ہے، اس البم کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ ہزاروں پرستاروں نے خوبصورتی اور تہنیتی تبصرے کیے ہیں۔

    کپل شرما کی جانب سے جاری کردہ البم کی پہلی تصویر میں ننھا ترشان بلو ڈینم شرٹ اور میچنگ پینٹ میں لکڑی کی بینچ پر بیٹھا نظر آرہا ہے، بیک گراؤنڈ میں فارم ہاؤس کا منظر ہے کچھ پھل اور سبزیاں اس کے قریب رکھی ہوئی ہیں جبکہ ایک گٹار بھی رکھا ہوا ہے۔

    البم کی اگلی تصویر میں ترشان نے پرنٹڈ فروزی شرٹ ہم رنگ نیکر کے ساتھ پہنی ہوئی ہے، بیک گراؤنڈ میں سمندر اور آسمان کا نظارہ ہے جبکہ تیرنے والی ٹیوب، سرف بورڈ اور چھوٹی کشتی بھی موجود ہے۔

    ایک اور تصویر میں ترشان نے نیلی جینز کے ساتھ ہڈ والا ہلکا گلابی رنگ کا سوئیٹر پہنے ہوئے ایک چھوٹی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ اطراف میں کھلونا ٹیڈی بیئر بکھرے ہوئے ہیں اس سے اگلی تصویر میں ترشان اپنی بڑی بہن انائرہ کے ساتھ جلوہ افروز ہے، تصویر میں دونوں بہن بھائی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

    البم کی اگلی تصویر میں کپل شرما کی والدہ یعنی بچوں کی دادی اپنے پوتی پوتا کے ساتھ موجود ہیں اور ترشان کو دادی نے اپنی گود میں بٹھایا ہوا ہے کہ انائرہ اپنی دادی سے لپٹ کر محبت کا اظہار کررہی ہے جبکہ دوسری تصویر میں کپل کی والدہ صرف ترشان کو گود میں لیے کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

    البم کی آخری تصویر فیملی فوٹو ہےجس میں کپل شرما اپنی اہلیہ گینی کے ساتھ کھڑے ہیں اور گود میں بیٹے ترشان کو لیا ہوا ہے جب کہ ان سے آگے ان کی والدہ کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور انائرہ ان کے ساتھ ہے، تصویر میں سب کے چہروں پر مسکراہٹ نمایاں ہے۔