Tag: Sooba

  • الگ صوبے کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے، الطاف حسین

    الگ صوبے کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ شہری سندھ کے عوام کااب یہ فیصلہ ہے کہ علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے انہیں کتنی ہی جانی ومالی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان لندن ، دیگر شعبہ جات اور ونگز کے ارکان سے گفتگومیں الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کی حکومتیں گزشتہ67 سال سے نظراندازکرتی چلی آئی ہیں۔

    الطاف حسین نے عوام سے کہا کہ وہ علیحدہ صوبے کا بہتر سے بہتر نام تجویز کریں کیونکہ یہ ایم کیوایم کا نہیں بلکہ عوام کامطالبہ ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ متعصب حکمرانوں نے انیس سو تہتر کوٹہ سسٹم نافذ کرکے نئے صوبے کی بنیاد رکھی تھی، اسی لیے سندھ کے عوام کہہ رہے کہ جینے کا منصوبہ ہوگا ،جب چالیس فیصد والوں کا صوبہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ علیحدہ صوبہ ایم کیوایم کا نہیں بلکہ عوام کا مطالبہ ہے، عوام ہی نئے صوبے کا نام بہتر تجویز کرسکتے ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے شہری عوام کی جانب سےنئے صوبے کے قیام کی رائے سامنے آرہی ہے۔ صوبے کا نام کراچی صوبہ ہو،شہری صوبہ ہو،سندھ ون یا سندھ ٹو ہو یا کچھ اور عوام کی خواہش کا احترام کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کے قیام اور نام کے حوالے سے عوام اپنی آرا ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں۔

  • الگ صوبہ سندھ کے شہری عوام کا مطالبہ ہے،الطاف حسین

    الگ صوبہ سندھ کے شہری عوام کا مطالبہ ہے،الطاف حسین

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ الگ صوبہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا مطالبہ ہے ۔ ملک میں مزید انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے اجتناع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنٹونمنٹ انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی پرجناح گراونڈ میں عوام نے جشن منایا اورڈھول کی تھاپ پررقص کیا۔

    الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنان اورعوام کوکامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

    الطاف حسین الطاف حسین نےقائم علی شاہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا صوبے کا نعرہ سندھ کے شہری علاقوں کےعوام نےلگایا ہے انہوں نے نہیں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھاکہ پورے ملک میں مزیدانتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے وزیراعلیٰ شہری سندھ کے مسائل حل کرتے توصوبےکےمطالبےکی ضرورت نہ پڑتی۔

  • الطاف حسین نے کراچی صوبے کا مطالبہ نہیں کیا، ندیم نصرت

    الطاف حسین نے کراچی صوبے کا مطالبہ نہیں کیا، ندیم نصرت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ کراچی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ قائد تحریک نے نہیں،جلسے کے شرکاء نےکیا تھا۔

    ندیم نصرت نےوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بیان کوحقائق کے منافی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کو چاہئیے تھا کہ وہ بلاسوچے سمجھے ردعمل دینےکے بجائےالطاف حسین کا پورا خطاب سنتے یاکم ازکم اس کے مکمل مندرجات کا مطالعہ کرتے۔

    صوبے کا مطالبہ کل کے اجتماع کے شرکاء نے کیا تھا جس پر قائد تحریک نے کراچی کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی انتظامی یونٹس کےقیام کی ضرورت پر زوردیا تھا۔

    انہوں نےکہاکہ کاش وزیراعلیٰ شہری سندھ کے مسائل کے حل کیلئےکام کرتے تو عوام کو صوبہ کا مطالبہ کرنےکی ضرورت نہ پڑتی۔

  • کراچی صوبہ کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی صوبہ کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےکہا ہےکہ کراچی کو صوبہ بنانےکا مطالبہ مناسب نہیں،سندھ کی وحدت تاریخی ہے۔

    اُن کاکہنا تھا کہ الطاف حسین تو خودکو سندھ کا سپوت کہتےتھے اب کیا ہوا جو انہوں نے سندھ کے بٹوارے کی بات کی۔انہوں نےکہا کہ کراچی کو صوبہ بنانےکی بات بالکل غیر مناسب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیابی ملے گی ۔وزیراعلی سندھ نےوفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ بغیرکسی مشورےکے وفاقی حکومت نےسات لاکھ ٹن سستی اور غیر معیاری گندم منگوائی جس کی ضرورت نہیں تھی۔

  • مہاجرسندھ کی متروکہ زمین پراپنا صوبہ چاہتے ہیں،خواجہ اظہارالحسن

    مہاجرسندھ کی متروکہ زمین پراپنا صوبہ چاہتے ہیں،خواجہ اظہارالحسن

    کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے مہاجر سندھ کی متروکہ سرزمین کے وارث ہیں اور متروکہ سندھ پر مشتمل صوبہ چاہتے ہیں۔

    یہ بات اُنھوں نے صوبائی وزیر منظور وسان کے بیان پررد عمل میں کہی۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہناتھا کہ افغان پاکستان میں مہاجر نہیں پناہ گزین ہیں ہم نے پہلے پاکستان بنایا اورپھر پاکستان ہجرت کی تھی ۔

    مہاجر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لے کر آئے تھے اور ہم ملک میں کسی کی ایک انچ زمین کے دعوے دار نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وڈیرے جاگیردار سندھ کی متروکہ سرزمین پر قابض ہیں، اور ان وڈیرے، جاگیرداروں کا قبضہ ایک کروڑ ایکڑ پر ہے۔