Tag: sood

  • حکومت کی ایل این جی پالیسی کو ناکام بنانے کی سازش بے نقاب

    حکومت کی ایل این جی پالیسی کو ناکام بنانے کی سازش بے نقاب

    اسلام آباد: مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ توانائی بحران حل کرنے کیلئے بنائی گئی حکومت کی ایل این جی پالیسی کو غیر فعال اور غیر شفاف بنانے کی سازش کامیاب ہو رہی ہے۔

     پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل کہا ہے کہ حکومت کی ایل این جی پالیسی کو غیر فعال اور غیر شفاف بنانے کی سازش کامیاب ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گیس استعمال کرنے والے شعبوں کی ایل این جی میں دلچسپی ختم ہو رہی ہے جبکہ قیمت کے ابہام رازداری اور کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مختلف فورمز پر اسکی مخالفت بھی شروع ہو گئی ہے جو ملک اور حکومت کی بدنامی کا سبب ہے۔

     اپنے ایک بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک بروکر اور ایک بینکار کی ایما پر ایل این جی کی امپورٹ کے خلاف کئی اداروں اور گیس کمپنیوں نے ایکا کر کے مرکزی حکومت اور پٹرولیم کی وزارت کو مکمل بے بس کر دیا ہے،سارے کھیل کی نگرانی ایک اعلیٰ افسر کر رہے ہیں جنھیں سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف چار بار مدت ملازمت میں توسیع دی جا چکی ہے۔

     ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ جن شعبوں نے26 مارچ کو تین ارب روپے خرچ کر کے ایل این جی کی درامد یقینی بنائی انھیں محروم کر کے پاور سیکٹر کو نوازا کیا جبکہ بلنگ جان بوجھ کر روک دی گئی ہے، جس سے گیس کے شعبہ بھی گردشی قرضہ کی ابتداء ہو گئی ہے جسکا ابتدائی حجم 250 ارب روپے ہے، اس معاشی دہشت گردی سے جہاں حکومت اربوں کے محاصل سے محروم ہو گی وہیں ملک کی شرح نمو، روزگار کی صورتحال اور سرمایہ کاری کے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے جبکہ مہنگے ایندھن کی کھپت بڑھ جائے گی۔

  • آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا

    آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک نےآئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ نصف فیصد کمی کے بعد بنیادی شرح سود تیرہ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے آج ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں نصف فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نصف فیصد کمی کے بعد بنیادی شرح سود آٹھ فیصد ہوگئی ہے جو کہ تیرہ سال کی کم ترین سطح ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی معاشی اعشارئیےبہتری کی جانب گامزن ہیں۔ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دروان افراط زر کی شر ح چار سے پانچ فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ ترسیلات زر میں اضافہ جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی ہوئی ہے۔

    نئی شرح سود کا اطلاق چوبیس مئی سے ہوگا۔

  • شرح سود میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے،مرتضیٰ مغل

    شرح سود میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے،مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے نجی شعبہ کو دیا جانے والا قرضہ سستا ہو جائے گا، کاروباری لاگت کم جبکہ برآمدات، اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ کاری کی مجموعی فضا پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباروں کے ڈیفالٹ میں کمی آ جائے گی ، جس سے کمرشل بینکوں کے نقصانات کم ہونگے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ مشکلات کا شکار ملک کے صنعتی شعبہ کو ہوگا۔

    ملکی ترقی کیلئے شرح سود میں کمی کافی نہیں بلکہ اسکے لئے سیاسی استحکام، لاقانونیت اور توانائی بحران کے خاتمہ اور دیگر عوامل پر بھی توجہ دینی ہوگی۔

  • زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    کراچی :ملکی خزانےمیں ایک ارب بائیس کروڑ ڈالر آنےسےملکی زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اُنیس دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس میں ایک ارب پانچ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

    جس سے پاکستان کے پاس ڈالر ذخائر کی مجوعی مالیت پندرہ ارب دس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے آئی ایم ایف و دیگر ذرائع سے پاکستان کو ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

    جبکہ اسی دوران پاکستان نے بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں گیارہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔