Tag: Soon

  • ایران جلد ہی برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑ دے گا، سویڈن

    ایران جلد ہی برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑ دے گا، سویڈن

    اسٹاک ہوم : سویڈش وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران قبضے میں لیے برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سویڈن کے سرکاری ٹی وی چینل نے وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران قبضے میں لیا برطانوی تیل بردار جہاز اسٹینا امپیرو جلد چھوڑ دے گا۔

    ایران نے گذشتہ ماہ آبنائے ہرمز سے برطانیہ کا ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد برطانیہ اور ایران میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

    سوئس ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ ایران قبضے میں لیے برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سویڈن کا دورہ کیا اور اپنے سوئس ہم منصب مارگوٹ والسٹروم سے ملاقات کی،اس کے علاوہ اس موقع پران کی ملاقات ایرانی زیر قبضہ تیل بردار جہاز کی مالک کمپنی اسٹینا پالک کے چیف ایگزیکٹیو پاریک ھنیل سے بھی ملاقات کی تھی۔

    سوئس ٹی وی کے مطابق باخبر ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ایران چند ایام میں برطانوی تیل بردار جہاز کو چھوڑ دے گا۔

  • مکہ سے مدینہ اونٹوں پر سفر، سعودی عرب میں سنت نبوی زندہ ہوگئی

    مکہ سے مدینہ اونٹوں پر سفر، سعودی عرب میں سنت نبوی زندہ ہوگئی

    ریاض : سعودی حکومت نے سنت نبی کا احیاء کرتے ہوئے مدینہ منورہ اور مکۃ المکرمہ کے درمیان اونٹوں کا سفر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مدینہ و مکۃ المکرمہ کی زیارات کے دوران مزید روحانیت پیدا کرنے اور سفر کو یادگار بنانے کےلیے مکۃ سے مدینہ جانے کےلیے اونٹ چلانے کا اعلان کردیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے منصوبے کے تحت زائرین اسی رستے کا استعمال کرتے ہوئے مکہ سے مدینہ جائیں گے جس رستے کا استعمال رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے ہجرت کے دوران کیا تھا۔

    سعودی حکومت اس منصوبے کے تحت ہجرہ روڈ کے 27 مقامات پر ہوٹل، مسافر خانہ، میوزیم اور دیگر چیزوں کی تعمیر شامل ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اونٹوں پر سفر کا آغار گھرتھوڑ کے مقام سے ہوگا جس کے بعد کاروان غار حرا پر قیام کرے گا جہاں رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اپنے دوست حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے ساتھ دشمنوں کی نظروں سے اوجھل ہونے کےلیے تین دن قیام کیا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اونٹوں کا کاروان ان تمام تاریخی مقامات سے ہوتا ہوا یژب (مدینہ منورہ) پہنچے گا۔

    سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مکہ سے یثرب (مدینہ منورہ) سفر کےلیے اونٹوں کے علاوہ موٹر بائیک، آگ کے غبارے (فائر بلون) اور گاڑیوں کا بندوش بھی کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) آٹھ روز تک اونٹ پر 380 کلومیٹر کا سفر طے کرکے یثرب پہنچے تھے۔

  • عمران خان اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان جلد ملاقات کاامکان

    عمران خان اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان جلد ملاقات کاامکان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاک سرزمین مصطفیٰ کمال کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بھی مصطفی کمال سے رابطے کرلیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مصطفی کمال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کراچی میں جلد ملاقات کا امکان ہے، جس کا ٹاسک تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو ٹاسک دیا جا چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات عمران خان کے اگلے دورہ کراچی میں متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین 4 روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔


    مزید پڑھیں : جمہوریت نہیں کرپٹ مافیا کی کرپشن خطرے میں ہے‘ عمران خان


    اس سے قبل کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جدوجہد کے دوران پریشانی ہوتی ہے لیکن ہارنہیں ماننی چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے رول اینڈ لا کے لیے ہماری پارٹی وکلا کےساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ طاقتوراورکمزورکے لیےالگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک بن سکتا ہے،ایک وقت میں بن بھی رہا تھا، وہ وقت دورنہیں انشااللہ پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار کو مضبوط کرنے پاکستان آرہا ہوں، سلیم شہزاد

    فاروق ستار کو مضبوط کرنے پاکستان آرہا ہوں، سلیم شہزاد

    لندن: ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماء سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں اور اُن کو مضبوط کرنے کے لیے جلد پاکستان آرہا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس کے ذریعے کیا، اُن کا کہنا ہے کہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں‘‘۔ سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ ’’میرے لیے سب سے پہلےپاکستان ہے  بس یہی میرا پہلا اور آخری کہنا ہے۔

    Saleem-Shah-Tweet-1

    اُنہوں نے کہا کہ ’’مجھ سمیت تمام سنیئر ایم کیو ایم کے کارکنان پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ہم کراچی کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے‘‘۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ’’ہمیشہ وطن سے محبت کی ہے اور سب سے پہلے پاکستان ہی ہے، پاکستان سب سے پہلے ہی بس یہی میرا حتمی فیصلہ بھی ہے‘‘۔

    Saleem-1

    یاد رہے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر قائد ایم کیو ایم کی متنازعہ تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھے، علاوہ ازیں ایم کیو ایم صوبائی اسمبلی کے حلقہ 105 سے تعلق رکھنے والے ممبر اسمبلی خالد بن ولایت نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اسمبلی کی خاتون رکن ارم عظیم فاروقی نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔