Tag: sop

  • 5 دن میں ایس او پیز کی 84 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ہوئیں: این سی او سی

    5 دن میں ایس او پیز کی 84 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ہوئیں: این سی او سی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 دن میں ملک میں ایس او پیز کی 84 ہزار 294 خلاف ورزیاں ہوئیں، 22 ہزار سے زائد دکانیں سیل اور ان پر جرمانے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹریز، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں صوبوں کی کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 5 دن میں ملک میں ایس او پیز کی 84 ہزار 294 خلاف ورزیاں ہوئیں، 5 دن میں 22 ہزار 405 مارکیٹس اور دکانیں سیل اور ان پر جرمانے کیے گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 5 دن میں انڈسٹریل سیکٹر میں 91 ہزار 197 گاڑیوں کو وارننگ و جرمانے کیے گئے، ملک بھر میں 12 سو 51 اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 884 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 1 لاکھ 60 ہزار کی آبادی متاثر ہوئی، خیبر پختونخواہ میں 349 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 40 ہزار 500 افراد متاثرہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 9 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 10 ہزار کی آبادی متاثر ہوئی، اسی طرح آزاد کشمیر میں 9 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 24 سو کی آبادی متاثر ہوئی۔

  • گھر میں قرنطینہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ پنجاب حکومت کی ہدایات جاری

    گھر میں قرنطینہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ پنجاب حکومت کی ہدایات جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی ہدایات اور قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے، صرف معمولی علامات والے مریضوں کو ہی گھر میں قرنطینہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہوم آئسولیشن کی اجازت دے دی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہوم آئسولیشن کے لیے عالمی ادارہ صحت کا ایس او پی مد نظر رکھا گیا ہے، صرف معمولی علامات والے مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا جا سکے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مریض کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی نگرانی میں عمارت میں رکھا جائے گا، جہاں مریض کو رکھا جائے گا اس بلڈنگ کو روز ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آئسولیشن کے مریض کو ڈسپوزبل برتن میں کھانا مہیا کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہوم آئسولیشن کی اجازت ڈپٹی کمشنر کی نامزد کردہ ہوم آئسولیشن کمیٹی دے گی، کمیٹی میں اے سی یا ان کا نمائندہ ڈی ڈی او ہیلتھ اور چیف آفیسر شامل ہوں گے، پاپولیشن ویلفیئر، لائیو اسٹاک اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مانیٹرنگ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر اربن یونین کونسل میں 3 کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ہر کمیٹی میں ایک ڈاکٹر شامل ہوگا۔ دیہی یو سی میں کمیٹی بنائی جائے گی، ڈاکٹر کا ہوناضروری ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ہوم آئسولیشن کے لیے قواعد جاری کر دیے ہیں، ہوم آئسولیشن کے لیے خصوصی کمیٹی بنے گی، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوم آئسولیشن کمیٹی کے اراکین کو نامزد کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ضلعی ہوم آئسولیشن کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کرے گا، کمیٹی میں محکمہ صحت و دیگر محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے، شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بنیں گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کمیٹی گھروں کے سائز اور اہل خانہ کے تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی، کرونا کی ہلکی علامات پر ہی مریض ہوم آئسولیشن کا اہل ہوگا۔ مریض کی حالت خراب ہو تو گھر میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ گھر میں قرنطینہ میں مریض روزانہ اپنی صحت کی تفصیل محکمے کو بھجوانے کا پابند ہوگا، محکمہ صحت کی ہدایت پر مریض طریقہ کار کے تحت ٹیسٹ بھی کرواتا رہے گا، مریض کو ہر 10 دن بعد ٹیسٹ کروانا ہوگا، 2 بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مریض ہوم آئسولیشن ختم کر سکے گا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2 بار منفی ٹیسٹ کروانے میں درمیانی مدت 24 گھنٹے ہونی چاہیئے، دوسری بار بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تو اگلا ٹیسٹ 5 دن بعد کروانا ہوگا۔ ٹیسٹ کے لیے محکمہ صحت کا عملہ گھر سے سیمپل لے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مریض کو منظور شدہ نجی لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ کی اجازت ہوگی، ٹیسٹنگ سہولت میسر نہ ہونے پر مریض مزید 2 ہفتے آئسولیٹ رہے گا۔

    گھر میں قرنطینہ کے حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

  • تمام عالمی اور علاقائی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری

    تمام عالمی اور علاقائی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی اور علاقائی پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے، جہاز کو اڑان بھرنے سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی اور علاقائی پروازوں کے لیے نئے ایس او پی جاری کردیے، سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    نئے ایس او پیز 18 سے 30 اپریل تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں، ایس او پیز تمام کمرشل اور پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پر لاگو ہوں گے، پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط ہے۔

    ایس او پی کے مطابق جہاز کو اڑان بھرنے سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ لازمی ہونا چاہیئے۔

    سی اے اے کے مطابق مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا بھی کمرشل و پرائیوٹ فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذاتی حفاظت اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہداہت کی گئی ہے۔

    جہاز میں دوران پرواز مسافروں کا سٹنگ پلان تصاویر کی صورت میں سی اے اے کو بھجوایا جائے گا۔

    ایس او پیز کے مطابق پرواز کی ایئر پورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کا سامان جراثیم سے پاک کر کے دیا جائے گا، بین الاقوامی پرواز کے مسافروں کو پاکستان آمد پر 7 سے 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا، پرواز کے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کروانا ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی اتھارٹی نے تمام بڑے ایئرپورٹس کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں خود کار تھرمل اسکینرز بھی نصب کر دیے ہیں، اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک بوتل انڈسٹری کیلئے ایس او پی جاری کردی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک بوتل انڈسٹری کیلئے ایس او پی جاری کردی

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار ہونے والی بوتلوں کےلیے ایس او پی جاری کردی، استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کردہ بوتلوں کو کھانے کی اشیاء میں استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کردہ بوتلوں کےلیے قوانین متعارف کروا دئیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت اشیائے خورد و نوش میں ری سائیکل ہونے والی بوتلوں کا استعمال نہیں ہوگا۔

    فوڈ گریڈ پلاسٹک دانے سے بنی بوتل کھانے کی اشیا کے لیے استعمال ہوگی، جبکہ استعمال شدہ بوتل پر ” یہ کھانے کی اشیا میں استعمال کے لیے نہیں” تحریر ہوگا، وارننگ لیبل والی بوتلیں دیگر اشیا کے لیے استعمال ہوسکیں گی۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری پلاسٹک بوتل مافیا کی رات میں کام کرنے کی اطلاعات ہیں، رات کے اوقات میں کارروائی کے لئے اسپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ڈائریکٹر ویجیلینس کو ٹیموں کا انچارج بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تغیر (کلائمٹ چینج) زرتاج گل کا کہا تھا کہ وزارت کلائمٹ چینج نے پلاسٹک کی تھیلیوں پر ٹیکس لگا رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت کلائمٹ چینج کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر ٹیکس لگانے پر غور

    وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں پر جلد ٹیکس عائد کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک تھیلی پر 1 سے 2 روپے کا ٹیکس زیر غور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبوں سے رابطہ کیا جارہا ہے اور مشاورت کے بعد ٹیکس کو ملک بھر میں لاگو کردیا جائے گا۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر ہیں بلکہ زمینی و آبی حیات کے لیے بھی خطرناک ہیں، ہم اس سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • پنجاب میں میڈیا ہاؤسزکی حفاظت کے لئے ضابطہٗ اخلاق جاری

    پنجاب میں میڈیا ہاؤسزکی حفاظت کے لئے ضابطہٗ اخلاق جاری

    لاہور: پنجاب پولیس نے میڈیا ہاؤسز، پلوں اور جیلوں کی سیکیورٹی بہتربنانے کے لیے تمام فیلڈ افسران کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، میڈیا ہاؤسز چار دیواری کی اونچائی کم از کم 8فٹ اور اس پر2فٹ کی خاردارتارلازمی طور پرلگانے کے پابند کردئیے گئے۔

    آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ویڈیو لنک آر پی او کانفرنس میں جیلوں،میڈیاہاؤسز اور پلوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے، کانفرنس میں صوبے بھر میں سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    صوبے بھر میں موجود جیلوں اور پلوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی، میڈیا ہاؤسز پرحالیہ حملوں کے پیش نظر آئندہ روک تھام کے لیے تمام فیلڈ افسران کو ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا۔

    ، ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام میڈیا ہاؤسز چار دیواری کی اونچائی کم ازکم 8 فٹ اوراس پر2فٹ کی خار دار تار لازمی طور پر لگانے کے پابند ہوں گے، وینٹیج پوائنٹس، چھتوں پر مورچے لگانے کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر کنکریٹ کے بیرئئر لازمی قرار، تمام میڈیا ہاؤسز سیکیورٹی آلات، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے پابند ہونگے، داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخل ہونے والوں کو باقاعدہ سرچ کیا جائے گا۔

    میڈیا ہاؤسز میں سکولوں کی طرز پر ایک ایمرجنسی الرٹ سسٹم لگایا جائے گا، ایمرجنسی الرٹ سسٹم ریسکیو، ون فائیو، سی پی او، ڈی پی او، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کے ساتھ منسلک ہوگا، تمام میڈیا ہاؤسزسیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے پہلے پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ سے تصدیق کروانے کے پابند ہونگے، ہرایس ایچ او روزانہ کی بنیادوں پر،ڈی ایس پی ہفتے میں دو مرتبہ جبکہ ڈی پی اوز ہفتے میں ایک مرتبہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود میڈیا ہاؤسز کا خود دورہ کریں گے۔

    پولیس میں کسی بھی اہلکارکی تعیناتی اور ترقی کی صورت میں اس کی آمد اورتنخواہ کے معاملات سربمہر ڈاک کے ذریعے موصول ہونے پرہی ہو سکے گی، کانفرنس میں بجٹ 2015 میں 76تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر کے عمل کے جائزے کے ساتھ ساتھ دریائی اور پی ایچ پی کی دیگر چیک پوسٹوں پر لگائے جانے والے آلات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ چیک پوسٹوں پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی اگلے ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔