Tag: sop-violations

  • کراچی : ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی : ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی: عدالت نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر مقدمے کے اندارج سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں شہر بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق سماعت ہوئی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے اندراج پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا بار بار دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کےاندراج ممانعت کررکھی ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر سے باز نہیں آئی توکارروائی ہوگی۔

    عدالت نے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کیخلاف مقدمات کے بجائے تحریری شکایت درج کرے۔

    عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمقدمہ اندارج سے روک دیا ، عدالت نے شرقی، کورنگی اضلاع میں دفعہ 144کےایف آئی آراندراج سے روکا۔

  • ملک بھر میں 24 گھنٹے میں  ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    ملک بھر میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    اسلام آباد : ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت اجلاس میں صوبوں نے این سی او سی کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں ایس او پیز کی10111 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 741 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس کے باعث 75 مارکیٹ، دکانیں سیل، 264 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 216 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 82 مارکیٹ، دکانیں سیل، 42 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے
    عائد کئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 5326 خلاف ورزیوں پر رپورٹ ہوئیں ، جس پر 178 دکانیں سیل، 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے ، اسی طرح بلوچستان میں ایس او پیز کی 908 خلاف ورزیوں پر 660 مارکیٹ و دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں پنجاب میں ایس او پیز کی 2176 خلاف ورزیاں اور سندھ میں ایس او پیز کی 744 خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، پنجاب میں 362 مارکیٹس ،دکانیں سیل اور 2 انڈسٹریز کو جرمانے کئے گئے جبکہ سندھ میں 50 مارکیٹ ودکانیں، 3 انڈسٹریز سیل اور 5 گاڑیوں کو جرمانے عائد کردیئے۔