Tag: sops-on-eid-ul-adha

  • محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے

    محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنیکی اجازت ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیرکھالیں جمع کرنا جرم تصور ہوگا، لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کے ذریعے کھالوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    زبردستی کھالیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، خلاف ورزی پرکھالیں ضبط کر کے منظور شدہ اداروں کودی جائیں گی۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر چیکنگ کریں گے، عید کے دوران اسلحہ لائسنس معطل رہے گا۔

    سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اجتماعی قربانی کی اجازت بھی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز دینگے، خلاف ورزی پر پولیس دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، مملکت میں عید کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

    سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات عرفات کے دن جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔

  • کورونا کی چوتھی لہر ، این سی اوسی کی عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    کورونا کی چوتھی لہر ، این سی اوسی کی عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کے کورونا روکنے کے اضافی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عید الا ضحی سے متعلق ایس او پیز عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا اور اسلام آباد؛ کراچی سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ پرغور کیا گیا۔

    این سی اوسی نے حکومت سندھ کے کورونا روکنے کے اضافی اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں کورونا پھیلاؤ کے مد نظر 500 آکسیجن سلنڈراور 30وینٹی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فورم کو ویکسی نیشن کی استعداد بڑھانے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں روزانہ ساڑھے 5لاکھ ویکسین لگائی جا رہی ہیں ، ملک میں صرف عید الاضحی کے دن ویکسین مراکزبند رہیں گے تاہم بیرون ملک جانے والوں اور طلبا کے لیےموڈرناویکسین فراہمی بڑھادی گئی ہے۔

    عید پر این سی او سی کے جاری احکامات اور ایس او پیز پرعمل نہایت اہم قراردیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید سینتیس افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد کیسز سامنے آئے۔