Tag: SOPs

  • سعودی عرب: ماسک نہ پہننے پر 200 افراد پر جرمانہ

    سعودی عرب: ماسک نہ پہننے پر 200 افراد پر جرمانہ

    ریاض: سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر 200 افراد پر جرمانہ عائد کردیا گیا، کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر 200 افراد کا چالان کیا گیا ہے۔

    ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت کی جانب سے گھروں سے باہر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر 1 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    وزارت کی جانب سے مقرر ضوابط کی خلاف ورزیوں کو نوٹ کرنے کے لیے مملکت کے تمام شہروں میں پولیس اہلکاروں کو خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

    مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں پولیس ٹیمیں مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کے علاوہ شاہراہوں پر بھی عارضی چیک پوسٹ قائم کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کر رہے ہیں۔

    بلدیہ کی جانب سے سپر مارکیٹس اور مالز کو بھی اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو مالز کے مرکزی دروازے پر سینی ٹائزر اورڈسپوزایبل دستانے فراہم کریں۔ ہر آنے والے شخص کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے۔

    وزارت صحت نے بلدیہ کو خصوصی طور پر ہدایات کی ہیں کہ مارکیٹوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کا فوری چالان کیا جائے تاکہ وبائی مرض سے لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

  • خیبر پختونخواہ میں اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار

    خیبر پختونخواہ میں اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار

    پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لیے، اسکولوں میں صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں کلاسز لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لیے۔ پرائمری، مڈل، میٹرک اور انٹر کلاسز کے لیے ہفتہ وار شیڈول مرتب کرلیا گیا۔

    حکومت کو دن کے مختلف اوقات میں کلاسز لینے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں کلاسز لی جائیں۔

    اسکولوں میں صاف پانی، جراثیم کش اسپرے اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

    محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے پر وفاق سے مشاورت جاری ہے، حالات سازگار ہوئے تو ستمبر میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے۔

    شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر اگست میں نظر ثانی بھی کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے پہلے مزید مشاورت کریں گے، صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کی جائیں گی۔

  • سعودی عرب: گھریلو ملازماؤں کے لیے قواعد و ضوابط جاری

    سعودی عرب: گھریلو ملازماؤں کے لیے قواعد و ضوابط جاری

    ریاض: سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں کے لیے صحت سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے، ملازماؤں کو کام شروع کرنے سے قبل اور بعد میں 40 سیکنڈز تک ہاتھ دھونا لازمی ہوگا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے فی گھنٹہ کی بنیاد پر کام کرنے والی گھریلو ملازماؤں سے متعلق صحت ضوابط جاری کردیے، گھریلو ملازماؤں سے متعلق قواعد و ضوابط، کرونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کام شروع کرنے سے قبل ماسک پہننا ضروری ہے، کام شروع کرنے سے قبل اور اس کے بعد کم از کم 40 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کی پابندی، صابن یا پانی نہ ہونے کی صورت میں کم از کم 20 سیکنڈ تک سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا لازمی ہے۔

    وزارت داخلہ کے طے کردہ ضوابط کے مطابق کام سے فراغت کے فوراً بعد کپڑے دھوئے جائیں اور ڈیوٹی والے کپڑے الگ رکھے جائیں، انہیں سوتے وقت یا دیگر کاموں کے وقت نہ استعمال کیا جائے۔

    ضوابط میں کہا گیا ہے کہ گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی کمپنی ملازماؤں کو ماسک اور سینی ٹائزر مہیا کرے، گھریلو عملے کو لانے لے جانے والی بسیں لانے سے پہلے اور لانے کے بعد سینی ٹائز کی جائیں۔

    وزارت داخلہ کی جانب ے کہا گیا کہ کمپنی گھریلو عملے پر صحت ضوابط لاگو کرے، کمپنی روزانہ کی بنیاد پر عملے کا ٹمپریچر چیک کرے اور کرونا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اطمینان حاصل کرے، سارے عملے کا یومیہ ریکارڈ تیار کیا جائے کہ کون کب اور کس ڈرائیور کے ساتھ گئی یا گیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ گھریلو عملے کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور دیگر لوگوں سے براہ راست ملنے جلنے سے پرہیز کیا جائے، گھریلو عملے کو ایک دن میں ایک گھر سے زیادہ کی ڈیوٹی نہ دی جائے جبکہ گھریلو عملے کو وائرس لگنے سے بچانے کے لیے مخصوص مقامات یا گھروں تک ہی محدود رکھا جائے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی: ملک بھر میں متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی: ملک بھر میں متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدر آمد کے ساتھ خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل اور ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدر آمد جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں ایس او پیز کی 7 ہزار 288 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 1 ہزار 70 مارکیٹ و دکانیں سیل کیے گئے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 سو 34ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 16 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 14 مارکیٹس اور دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 2 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 21 سو 72 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 618 مارکیٹس اور دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 816 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    بلوچستان میں ایس او پیز کی 786 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں جس کے بعد بلوچستان میں 95 مارکیٹس و دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ 203 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیے گئے۔

    اسی طرح خیبر پختونخواہ میں ایس او پیز کی 3 ہزار 252 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں 178 مارکیٹس و دکانیں سیل جبکہ 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

  • حکومت نے تفتان بارڈر کھول دیا، ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

    حکومت نے تفتان بارڈر کھول دیا، ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کیلیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تافتان بارڈر کو سات روز کے لئے کھول دیا ہے، وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے.

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل طور خم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لئے کھولا گیا تھا۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا تھا جس کے بعد ملک میں ایران سے آنے والی روزمرہ اشیا اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اس سرحد کو بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان لوگوں کی آمدورفت اور تجارت مکمل طور پر بند کر دی تھی۔

  • کرونا وائرس: سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایات

    کرونا وائرس: سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایات

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی بحال ہونے کی ضرورت میں احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنا ضروری ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی بحال ہونے کی صورت میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں کو مقررہ ایس او پیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاہم مرحلہ وار معمولات زندگی بحال ہونے کی صورت میں یہ لازمی ہوگا کہ مقررہ ایس او پیز پر ہر ایک سختی سے عمل کرے۔

    ڈاکٹر العالی کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی معمولات زندگی بحال ہوں خواہ دفتری امور کی انجام دہی ہو یا شاپنگ، یا دیگر امور، ان کے دوران سماجی فاصلے کے اصول، ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کیا جائے اسی طرح ہم اپنے معمولات کی ادائیگی کے دوران کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جاچکا ہے اور شہریوں پر اس کی پابندی ضروری ہے۔

  • کرونا وائرس: سول ایوی ایشن کی بین الاقوامی فلائٹس کے لیے ایس او پیز جاری

    کرونا وائرس: سول ایوی ایشن کی بین الاقوامی فلائٹس کے لیے ایس او پیز جاری

    کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز میں کہا ہے کہ بین الاقوامی فلائٹ سے آنے والے مسافروں کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے، حفاظتی اقدامات کے تحت عالمی پروازوں پر قواعد و ضوابط اور لازمی شرائط لاگو ہوں گی۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر بس 320 میں مسافروں کی گنجائش 130 سے 150 کے درمیان ہوگی، بوئنگ 777 جہازوں میں تعداد 320 سے 350 پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔

    قواعد کے مطابق مسافر ڈیکلیریشن فارم پر کرنے اور ہیلتھ ڈیسک پر تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے، مسافروں کو تھرمل اسکینر سے گزارا جائے گا حتمی کلیئرنس کسٹم دے گی۔ ٹرمینل عمارت چھوڑنے سے پہلے مسافر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ممکنہ رش کو با آسانی سنبھالنے کے لیے درکار عملہ لازمی تعینات ہوگا، ایئرپورٹ لاؤنج میں ہیلتھ کاؤنٹر پر صحت عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔

    سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد کے پیش نظر افرادی قوت کی تعیناتی 24 گھنٹے میں کی جائے گی۔

  • کورونا وائرس : سعودی پولیس بھی حرکت میں آگئی

    کورونا وائرس : سعودی پولیس بھی حرکت میں آگئی

    ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد اور تمام ایس او پیز پر کاربند رہنے کی ہدایات دی ہیں جن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف قواعد و ضوابط متعین کیے گئے ہیں جن پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس او پیز کے تحت یہ لازمی ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک استعمال کیاجائے، سماجی فاصلے کے دوری کے اصول کی پابندی اور اجتماع سے گریز کرنا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ ریجن میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا گیا تاکہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔

    پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

    جدہ کے مختلف علاقے جن میں بنی مالک ، بلد، البخاریہ ، یمنی بازار اور دیگر محلے اور مارکیٹیں شامل تھیں میں تفتیشی کارروائیوں کا بیک وقت آغاز کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزارت صحت کی سفارش پر سعودی وزارت داخلہ نے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہر شہری کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کیا گیا ہے۔

    گھروں سے باہر نکلتے وقت طبی یا کپڑے والا ماسک استعمال کرنا لازمی ہے خلاف ورزی کرنےوالے کو ایک ہزارریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    مقررہ ایس او پیز کے مطابق وہ افراد جو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہے ایسا کرنے والوں کو بھی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں کہا جارہا ہے کیونکہ کورونا کی ابھی تک کوئی دوائی ایجاد نہیں کی گئی۔

  • سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی

    سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی

    کراچی : عید الاضحیٰ پر سندھ میں ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈی لگائی جائیں گی، سندھ حکومت نے اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس کیلئے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

    اس حوالے سے محکمہ بلدیات سندھ نے مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز تیار کرلی ہیں، تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔

    ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے الگ لائن مختص کی جائے گی اور بیوپاریوں کے لیے دو الگ لائنیں بنائی جائیں گی جبکہ خریدوفروخت کے دوران 3 سے 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا اور منڈی میں آنے والے تمام شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

  • لاک ڈاؤن میں نرمی : پنجاب میں کل مارکیٹیں کھلیں گی یا نہیں ؟

    لاک ڈاؤن میں نرمی : پنجاب میں کل مارکیٹیں کھلیں گی یا نہیں ؟

    لاہور : صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اطلاق آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہوگا، کل صوبے بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں نہیں کھلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق اعلان کے بعد پنجاب میں صوبائی حکومت کل لاک ڈاؤن میں نرمی کے ایس او پیز جاری کرے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اطلاق آئندہ ہفتے کے آغاز یعنی پیر سے ہوگا وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو کاروبارنہیں ہوگا، لاہور میں سب سے زیادہ کورونا کیس رپورٹ ہونے سے علیحدہ پالیسی دی جائے گی۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ لاہور میں مارکیٹیں کھلنے کے امکانات نہایت کم ہیں، لاہور کی اکثر مارکیٹوں سے متعلق سابقہ لاک ڈاؤن پالیسی جاری رہنے کا قوی امکان ہے، لاہور کے معاملے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ ہم سب ذمہ دارشہری بن کر کورونا کا مقابلہ کریں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وائرس کسی بھی وائرس کی نسبت بہت تیزی سے پھیلتا ہے، پوری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا، ہمارے حالات چین اور یورپ سے مختلف ہیں، ہمیں چھابڑی والوں اور مزدوروں کا بھی خیال رکھنا ہے، ہمیں خیال تھا کہ روز کمانے والوں کا کیا ہوگا۔