Tag: sorab goth

  • کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی:  سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈو سمیت چار مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور مشتبہ دہشتگردوں کا آمنا سامنا ہوا، دوطرفہ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈو سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی ہے، فرار ہونے والے دوملزمان میں سے گوہر کا تعلق تحریک طالبان سے ہے اور اس کا بھائی ایک مذہبی جماعت کا اہم عہدیدار ہے۔

     راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ تین خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

  • کراچی: رینجرز کی سہراب گوٹھ میں کارروائی،2 مغوی بازیاب

    کراچی: رینجرز کی سہراب گوٹھ میں کارروائی،2 مغوی بازیاب

    کراچی : سہراب گوٹھ میں رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرکے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

    ترجمانِ رینجرز کے مطابق چند روز قبل احمد اور قاسم کو نارتھ کراچی اور سخی حسن کے علاقوں سے اغواء کیا گیا تھا، جن کی رہائی کے بدلے اغواء کار اہل خانہ سے فی مغوی بیس لاکھ تاوان طلب کررہے تھے۔

    رینجرز کے اسپیشل ٹاسک سیل نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو اغواء کاروں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

    اغواء کاروں کے قبضے سے اسلحہ اور مغوی کی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

    مغوی احمد کو سخی حسن سے جبکہ قاسم کو نارتھ کراچی صنعتی ایریا سے اغواء کیا گیا تھا۔