Tag: sourav ganguly

  • سارو گنگولی نے پہلگام واقعے پر زہر اُگلنا شروع کردیا

    سارو گنگولی نے پہلگام واقعے پر زہر اُگلنا شروع کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مودی حکومت کی چھتری تلے پہلگام واقعے کو جواز بناکر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا۔

    رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر زہر اگلتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔

    ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔

    اس موقع پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیخلاف ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے فوری بعد بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کردیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔

    ارشد ندیم کو دعوت کیوں دی؟ بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے دشمن بن گئے

    اُنہوں نے کہا کہ لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے۔

  • سارو گنگولی کی بائیوپک فلم کا ہیرو کون ہوگا؟ اداکار کا نام سامنے آگیا

    سارو گنگولی کی بائیوپک فلم کا ہیرو کون ہوگا؟ اداکار کا نام سامنے آگیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے معروف اداکار کا نام سامنے آگیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے 2021 میں اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی تھی لیکن فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کی تھی، تاہم اب بھارتی کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے اپنی بائیوپک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہا ہے کہ جمعرات کو مغربی بنگال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے سنا ہے کہ راج کمار راؤ میری بائیوپک میں ٹائٹلر رول ادا کریں گے لیکن فلم ریلیز کی تاریخوں کی وجہ اسے اسکرین پر آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rajkumar Rao (@rajkumarraofficial)

    واضح رہے کہ سابق کپتان گنگولی نے بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے کھیلے، اس دوران بلے باز نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں تمام فارمیٹس میں 18,575 رنز بنائے، ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 21 ٹیسٹ میچ جیتنے اور ٹیم 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی۔

    کولکتہ کے شہزادے  گنگولی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر رہ چکے ہیں تاہم انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کا صدر مقرر کیا گیا۔

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    اس سے قبل بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر ’اے بلین ڈریمز’ بنائی گئی تھی جس میں خود سچن ٹنڈولکر نے اداکاری کی تھی اور ’ایم ایس دھونی : دی اَن ٹولڈ اسٹوری’ میں سشانت سنگھ نے دھونی کا کردار ادا کیا تھا، اب گنگولی کی فلم میں راج کمار راؤ اداکاری کریں گے۔

  • سابق بھارتی کپتان کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    سابق بھارتی کپتان کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    ممبئی: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے پر کولکتہ کے ووڈ لینڈ اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت خرابی کے پیش نظر اینجیو پلاسٹی کردی ہے۔

    سارو گنگولی کی عمر 48 برس ہے،انھوں نے113 ٹیسٹ میچوں میں 7212 رنز اسکور کئے۔بھارت کے لیے 311 ون ڈے میچوں میں انھوں نے 11363 رنز اسکور کئے۔ سال 2008 سے2012 تک سارو گنگولی نے 59 میچوں میں 1349 رنز بناچکے ہیں، اس وقت وہ بی سی سی آئی کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنگولی کی حالت تسلی بخش ہے، تاہم انہیں کچھ روز کے لئے اسپتال میں رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی، وزیراعلیٰ ممبئی اور اجنکیا راہنے کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ پر کنگولی کی صحت یابی کے لئے کئے گئے ٹوئٹ

     

  • سارو گنگولی بھی پاکستانی دشمنی میں آگے آگئے

    سارو گنگولی بھی پاکستانی دشمنی میں آگے آگئے

    شارجہ: بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین سارو گنگولی بھی پاکستان دشمنی میں سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے چیئرمین سارو گنگولی نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھڑے ہوکر تصویر پوسٹ کی اور پیچھے پوسٹر پر موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو دھندلا کردیا۔

    گنگولی نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل انتظامات دیکھنے کے لیے شارجہ اسٹیڈیم پہنچے تھے، گروپ فوٹو بنوانے کے دوران گنگولی کے عقب میں پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد، سابق وکٹ کیپر راشد لطیف، سابق کپتان مصباح الحق اور سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی تصاویر موجود تھی جسے انہوں نے دھندلا کردیا۔

    گنگولی کے اس طرز عمل پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، مداحوں نے لکھا کہ گنگولی کا یہ عمل اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں شارجہ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آتی تھیں، شارجہ کا میدان سچن ٹنڈولکر، سنتھ جے سوریا، شین وارن، وسیم اکرم ودیگر کرکٹرز کے لیے یادگار رہا ہے۔

    View this post on Instagram

    Famous Sharjah stadium all set to host IPL 2020

    A post shared by SOURAV GANGULY (@souravganguly) on


     پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ بڑھنے کے بعد سے باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی، آخری بار دونوں ٹیمیں 2013 میں مدمقابل آئی تھیں جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں شائقین کو پاک بھارت مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

    چند روز قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ بھارت سے باہمی سیریز کے لیے اب مزید بات نہیں ہوگی، آئی پی ایل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے بات نہیں کریں گے۔