Tag: south africa vs ireland

  • ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    کینبرا : جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو دوسو ایک رنز سے شکست دے دی، آئر لینڈ کی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے پہاڑ جیسے ہدف چار سو بارہ رنز کا تعاقب کر نے میں ناکام رہی، اور پوری ٹیم دوسو دس رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    آئر لینڈ کے بیلبرن اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیون اوبرائن اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور اڑتالیس رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

      جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے آٹھ اوورز میں صرف اکیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں،مورکل نے تین اسٹین نے دو اوراے بی ڈویلیئرز نے دو اوورز سات دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    عمران طاہرنے دس اوورز میں پچاس رنز دیئے،اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے،  ساؤتھ افریقہ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جو اس نے دوسو سے زائد رنز سے حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسو ستاون رنز سے ریکارڈ شکست دی تھی، اس سے قبل کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز وکٹ پر ڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کر پٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں پر چار سو گیارہ رنزکا پہاٖڑ کھڑاکردیا۔ یہ موجودہ ورلڈ کپ کا بہترین اسکور ہے۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

     کینبرا : ورلڈ کپ میں گروپ بی میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

     نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری گیارہویں عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈی کاک  اوور میں ڈی کاک دوسرے اوور میں ایک رن ہی بنا  کر آؤٹ ہوگئے۔

    تاہم اس کے بعد آملہ اور ڈوپلیسی کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 16 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔

    جنوبی افریقہ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آئرلینڈ دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    آئرلینڈ ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جو ابھی تک ورلڈ کپ 2015 میں ناقابلِ شکست ہیں۔

     جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کیرئیر کا سوواں میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ورنن فیلنڈر اور جے پی ڈومنی انجری کے باعث آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    ولیمز پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کو ایک آؤٹ کرنے کیلئے ایک اچھی گیند کی ضرورت ہوگی۔