Tag: south africa vs srilanka

  • ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    سڈنی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے کوارٹرفائنل میں باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    جنوبی افریقہ نے لنکن ٹائیگز کو گھر واپس بھیج دیا۔ ناک آؤٹ میچ میں سری لنکا کی ایک نہ چلی اور پروٹیاز نے چاروں شانے چت کردیا۔ لنکن ٹائیگرز ٹاس جیتنے کا فائدہ بھی نہ اٹھاسکے۔

    جنوبی افریقہ کو  جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    جنوبی افریقی کی جانب سے اوپنر ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا، ڈی کاک نے 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے جس میں 12 چوکے شامل ہیں، ڈی کاک نے ڈوپلیسی کے ساتھ 94 رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنر شپ قائم کی۔

    سری لنکا کی جانب سے  ملنگا نے ہاشم آملہ کو آؤٹ کیا۔

    سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا، سری لنکا  کی جانب سے  کشال پریرا اور تلکارتنے دلشان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔


    سری لنکن بیٹسمین اسپن جال میں پھنس گئے، سری لنکا کی پوری ٹیم 38ویں اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈومینی نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ عمران طاہر نے بھی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سری لنکا کے آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔

    شاندار بولنگ پر عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ یا ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

  • گال ٹیسٹ: سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

    گال ٹیسٹ: سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

    گال : گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے پہلی نامکمل اننگز دو سو ارسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو بتیس رنز کے اضافے کے بعد ڈیل اسٹائن اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    اسٹائن نے تین رنزبنائے، کوانٹن ڈٰ کوک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی، وہ اکیاون رنز بنا کر پریرا کا شکار بنے، جنوبی افریقہ کے ٹیل اینڈرز اسکور میں اضافہ کررہے ہیں ، پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔