Tag: south africa vs west indies

  • جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیزکو دو سو ستاون رنز سے شکست

    جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیزکو دو سو ستاون رنز سے شکست

    سڈنی : ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے چار سو نو رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم33.1 اوورمیں  ایک سو اکیاون رنز بنا سکی، کالی آندھی کو دو سو ستاون رنز سے عبرت ناک شکست کا سامنا ۔

    تفصیلات کے مطابق بولنگ کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم  بیٹنگ میں بھی ناکام رہی ۔ چار سو آٹھ رنز کے ہدف کے سامنے کالی آندھی ہانپ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم33.1 اوورمیں  ایک سو اکیاون رنز بنا  کر پویلین لوٹ گئی ۔

    ورلڈ کپ میں پہلی ڈبل سنچری کرنے والے گیل بھی فیل ہوگئے۔ صرف تین رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی۔ ایک کے بعد ایک جاتا رہا، بیٹسمینوں نے تو چل میں آیا کی پالیسی اختیار کرلی۔

    وکٹیں گرتی رہیں اورمشکلات بھی بڑھتی رہیں۔اے بی ڈی ویلیئرمین آف دی میچ قرار پائے۔ ساؤتھ افریقہ کے کپتان نے اپنی کپتانی کا حق ادا کرتے ہوئے چھیاسٹھ بولوں پر آٹھ چھکوں اور سترہ چوکوں کی مدد سے شاندار ایک سو باسٹھ رنزاسکور کئے۔

    عمران طاہر نے پینتالیس رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ انڈیز نے ہارکر بھی ریکارڈ بنانے کا اعزاز برقرار رکھا۔اور دو سو اٹھاون رنز سے ورلڈ کپ کی ریکارڈ شکست سے دوچار ہوئی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ تو اٹھارہ رنز پر گری جس کے بعد آملہ اور ڈیو پلیسی نے مل کراسکور ایک سو پینتالیس تک پہنچایا ۔

    آملہ نے پینسٹھ ۔ ڈیوپلیسی نے باسٹھ ،روزوں نے اکسٹھ رنز بنائے۔ ڈی ویلیئر وکٹ پر آئے تو حریف بولرز کو حواس باختہ کردیا اور چھیاسٹھ گیندوں پر ایک سو باسٹھ رنز بنا ڈالےاوراسکور چار سو آٹھ رنز تک پہنچا دیا۔

    جنوبی افریقہ کی اننگز میں گیارہ چھکے اور تیس چوکے شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کا یہ عالمی کپ کا دوسرا اور موجودہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے ۔ جیسن ہولڈر نے دس اوورزمیں ایک سو چار رنز دیئے ۔ آخری دس اوورز میں جنوبی افریقہ نے ایک سو اٹھاون رنز بنائے۔

  • ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    سڈنی: کرکٹ ورلڈ کپ2015  کے 19 ویں میچ میں کالی آندھی اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں ۔

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی کپ کے پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک  نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈی کوک نے جارحانہ کھیل اپنایا، ڈی کوک نے 19 گیندوں میں تین چوکے مارے تاہم وہ 12 رنز بنا کر ہولڈر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

    اس وقت ہاشم آملہ اور فیف ڈو پلیسی وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک جنوبی افریقہ نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے لئے یہ انتہائی اہم میچ ہے، جنوبی افریقہ نے اب تک دومیچز کھیلے ہیں، جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔ جس میں دو میچز میں اس کو کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اب تک اپنے تین میں سے دو میچز جیت کر پول بی کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دومیں سے ایک میچ جیتنے اور ایک میں شکست کھانے والے جنوبی افریقی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    اس میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں پانچ بار مدِمقابل آچکی ہیں، جن میں سے تین میں جنوبی افریقہ اور دو میں ویسٹ انڈیز فاتح رہا ہے۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ٹیمیں آسٹریلوی سرِ زمین پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل دونوں ٹیمیں کبھی بھی آسٹریلیا میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلی ۔

  • ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو انہتر رنز سے شکست دے دی، سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، وین وک کے ایک سو چودہ رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

    ہینڈرکس نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ایک سو چھبیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، لینڈل سیمنز نے اننچاس رنز اسکور کیے، جنوبی افریقہ کیلئے ڈیوڈ وائس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی، کرس گیل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

  • ساؤتھ افریقہ کو شکست:ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی سیریزجیت لی

    ساؤتھ افریقہ کو شکست:ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی سیریزجیت لی

    جوہانسبرگ : جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی کی سینچری بھی  ٹیم کے کام نہ آسکی۔ کرس گیل اور سیمیولز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں منعقدہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    اکیس رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی نے خوب لاٹھی چارج کیا اورسینچری بنا ڈالی۔ میزبان ٹیم نے بیس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو اکتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    ڈوپلیسی نے گیارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو انیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں کالی آندھی  نے بھی اپنا جادو دکھایا۔

    کرس گیل اور مارلون سیمیولز نے جنوبی افریقی بولرز کو دن میں تارے دکھادیئے۔ گیل نے نوے اور سیمیولز نے ساٹھ رنز کی دھواں دھاراننگز کھیل کر میزبان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیردیا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر نو چھکے اور سولہ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز دوسری اننگز 88/2 پر دوبارہ شروع کرے گا

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز دوسری اننگز 88/2 پر دوبارہ شروع کرے گا

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز آج اپنی دوسری نامکمل اننگز اٹھاسی رنز دو کھلاڑی پر دوبارہ شروع کرے گا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ برتری ختم کرنے کے لئے مزید چار رنز درکار ہیں، میچ میں آج تیسرے روز ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز اٹھاسی رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو انتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے چار سو اکیس رنز بنائے اور مہمان ٹیم پر بانوے رنز کی برتری حاصل کی، جنوبی افریقی اننگز کی خاص بات ڈی ویلئیرز کی ایک سو اڑتالیس رنز کی اننگز رہی ۔