Tag: South africa

  • جنوبی افریقہ کا مشہور گلوکار قتل، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقہ کا مشہور گلوکار قتل، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    ڈربن: جنوبی افریقہ کے ٹاپ ریپر کیرنن فوربس کو ان کے دوست سمیت گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے معروف ریپرز میں سے ایک کیرنن فوربس کو ساحلی شہر ڈربن میں ایک نائٹ کلب کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

    بی بی سی کے مطابق کیرنن فوربس کو ایک نائٹ کلب کے باہر نامعلوم حملہ آور نے ان کے قریبی دوست، شیف اور کاروباری شخصیت ٹیبیلو ‘ٹبز’ موٹسوانے کے ساتھ قتل کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق کیرنن فوربس اپنی سال گرہ کی تقریبات کے سلسلے میں ایک تقریب میں پرفارمنس کے لیے دوست کے ساتھ نائٹ کلب جا رہا تھا، پولیس ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ریپر اور ان کا دوست کار پارک کر کے جانے لگے تو 2 مسلح افراد ان کے قریب پہنچے اور انھیں قریب سے گولی مار دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حملہ آور واردات کے بعد پیدل ہی موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

    اپنی موت سے چند گھنٹے قبل 35 سالہ گلوکار نے اپنے آنے والے البم ’ماس کنٹری‘ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، یہ البم اس ماہ کے آخر میں ریلیز ہونے والا ہے۔

    واضح رہے کہ ریپر کیرنن فوربس نے ایک ریپ گروپ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پھر بہت جلد کی موسیقی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا کر سولو کیریئر شروع کیا، وہ متعدد بین الاقوامی میوزک ایوارڈز میں بھی نامزدگی حاصل کر چکے ہیں۔

    پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے کہ آیا یہ قتل کسی شہرت کے نتیجے میں ہوا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

  • جنوبی افریقہ: سالگرہ کی تقریب میں خون کی ندیاں بہہ گئیں

    قبیخا: جنوبی افریقہ میں ایک سال گرہ کی تقریب میں 2 جنونیوں نے شرکا پر اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کر دیں، جس سے میزبان سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات جنوبی افریقہ کے مشرقی کیپ صوبے کے شہر قبیخا میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ووسمزی سیشوبا، جو اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہے تھے، مرنے والوں میں شامل ہیں۔

    یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر قبیخا میں پیش آیا جس کا سابقہ نام پورٹ الزبتھ تھا، تقریب میں 2 لوگوں نے فائرنگ کی تھی، دونوں حملہ آور فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کوزاخیلے ٹاؤن شپ میں ایک ہاؤس پارٹی میں شرکا رقص میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مہمانوں پر ’اندھا دھند‘ گولیاں چلا دیں۔

    مرنے والوں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، جن کی عمریں 20 سے 64 سال ہے۔ پولیس نے عوام سے فائرنگ کرنے والوں کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے، حملے کے پیچھے محرکات بھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

  • دہشت گردی کی مالی معاونت: جنوبی افریقہ سے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

    دہشت گردی کی مالی معاونت: جنوبی افریقہ سے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

    اسلام آباد: پاکستان نے منی لانڈرنگ سے متعلق جنوبی افریقہ سے ایم او یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایم او یو کے تحت منی لانڈرنگ کیسوں سے متعلق فنانشل انٹیلی جنس کا تبادلہ ہوگا جبکہ دہشت گردی کی فنانسنگ کے حوالے سے بھی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بھی پاکستان کے اقدامات جاری ہیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ سے متعلق جنوبی افریقہ سے ایم او یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے معلومات کا تبادلہ بھی ایم او یو کا حصہ ہے، کابینہ نے جنوبی افریقہ کے ساتھ ایم او یو کی منظوری دے دی۔

    فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور فنانشل انٹیلی جنس سنٹر ایم او یو پر دستخط کریں گے، ایم او یو کے تحت منی لانڈرنگ کیسوں سے متعلق فنانشل انٹیلی جنس کا تبادلہ ہوگا جبکہ دہشت گردی کی فنانسنگ کے حوالے سے بھی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت قانون و انصاف سے ایم او یو کے مسودے کی توثیق لی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ سے بھی مفاہمت کی یادداشت سے متعلق این او سی حاصل کیا جا چکا ہے۔

  • جنوبی افریقہ میں قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے

    جنوبی افریقہ میں قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پانچویں روز بھی پانی اور بجلی کی سپلائی نہیں ہوسکی، اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکام نے ڈربن شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا، جہاں اب تک سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں۔

    KZN Floods: South Africa Declares Disaster After More Than 300 Die -  Bloomberg

    مقامی میڈیا نے پہلے 306 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جس میں اب ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈربن شہر اور مشرقی صوبہ کوازولو نتال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 341ہوگئی ہے۔

    جنوبی افریقہ میں مذکورہ صوبے کے سربراہ شیلے زکلالہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت سے اب تک 40,ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    Heavy Floods and Mudslides Leave at Least 45 Dead in South Africa - The New  York Times

    پورا علاقہ پیر کی رات سے شدید بارشوں کی زد میں ہے اور سیلاب نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ مبینہ طور پر ایتھکوینی کی میونسپلٹی اور ڈربن شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

  • فخرزمان نے آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    فخرزمان نے آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    دبئی : جنوبی افریقا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے "آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر” کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ان کی اس شاندار کارکردگی پر آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان کو دیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔

    دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آؤٹ 95 رنز بنائے۔

    یاد رہے کہ بابر اعظم نے دورہ جنوبی افریقا میں شاندار سنچری اسکور کی، مشفیق الرحیم نے سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز کھیلی، اینڈی بلبرائن کی جنوبی افریقا اور جیمز ونس کی پاکستان سے میچ میں سنچری اسکور ہے، دیپک جاہار نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 69 رنز بنائے جبکہ جنیمن مالان کی سری لنکا کیخلاف سنچری کو اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔

  • کرونا کی نئی قسم کا فوری پتا لگانے پر سزا دی جا رہی ہے: جنوبی افریقہ

    کرونا کی نئی قسم کا فوری پتا لگانے پر سزا دی جا رہی ہے: جنوبی افریقہ

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے شکوہ کیا ہے کہ اب تک کے سب سے خطرناک کووِڈ وائرس اومیکرون کا فوری سراغ لگانے پر اسے سراہے جانے کی بجائے سزا دی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے افریقہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی گئی ہے، وزرات خارجہ نے اسے جنوبی افریقہ کو سزا دینے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

    جنوبی افریقی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں کرونا کی نئی قسم کا فوری پتا لگانے کی سزا دی جا رہی ہے، حالاں کہ شان دار سائنس کو اسے سراہنا چاہیے نہ کہ سزا نہیں دینی چاہیے۔

    وزارت نے نشان دہی کی ہے کہ اومیکرون دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دریافت ہوئی تھی، ان میں سے کسی بھی کیس کا جنوبی افریقہ سے کوئی تعلق نہیں تھا، لیکن ان ممالک کے ساتھ رویہ جنوبی افریقہ سے واضح طور پر مختلف ہے۔

    کرونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے خلاف موڈرنا ویکسین کی بوسٹر شاٹ

    جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ دنیا کو اطمینان رکھنا چاہیے کہ ہم بھی وبا سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں دنیا کی بہترین سائنسی کمیونٹی کی حمایت حاصل ہے، اور ٹیسٹ کی صلاحیت بہترین ہے۔

    واضح رہے کہ نئے ویریئنٹ کا پتا جنوبی افریقی سائنس دانوں نے لگایا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کرونا کی نئی قسم کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے اسے omicron کا نام دیا، اس ویریئنٹ کا تکنیکی نام B.1.1.529 ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس نئی قسم میں کووِڈ نائنٹین نے وسیع سطح پر اپنی ہیئت اور شکل تبدیل کر لی ہے، جس سے اس وائرس میں بار بار انفیکشن ہونے کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہو گیا ہے۔

    اب تک امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، بھارت اور کینیڈا نے جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی ہیں۔

  • جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز قائد نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے بتایا کہ آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سری لنکا کے خلاف اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    ٹاس ہارنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان محمداللہ کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ‌ ملر نے سری لنکا سے یقینی فتح‌ چھین لی

    بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ پروٹیز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر وہ بنگلہ دیش کےخلاف میچ جیت جاتے ہیں تو ان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن رہیں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

    جنوبی افریقا نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پروٹیز چار پوائنٹس کے ساتھ اس وقت گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    ادھر بنگلہ دیش اپنے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بغیر میدان میں اترے گی، شکیب الحسن ویسٹ انڈیز ‏کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے دوران ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

  • کرونا وبا: جنوبی افریقا نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    کرونا وبا: جنوبی افریقا نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    کیپ ٹاؤن: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے جنوبی افریقا نے عالمی وبا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    جنوبی افریقا کے نیشنل انفیکشن ڈیزیز انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یومیہ کرونا کیسسز میں گراوٹ کا عمل جاری ہے اور اسوقت ٹیسٹ پازیٹو آنے والے افراد کا شرح تناسب چار فیصد کے قریب ہے،موجودہ اعداد و شمار کے مطابق وبا کی تیسری لہر سے نجات پا گئے ہیں۔

    وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 578 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ عالمی وبا کے باعث مزید 164 اموات ہوئی، جس کے بعد کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 87 ہزار 216 تک جاپہنچی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم “ایلفا” تیزی سے کیوں پھیلتی ہے؟ ہوشربا تحقیق

    واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں جنوبی افریقا میں سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کو دریافت کیا تھا، جس میں متعدد تشویشناک میوٹیشنز موجود تھیں، 1.2 نامی اس نئی قسم کو سب سے پہلے مئی میں جنوبی افریقا کے دو صوبوں ماپومالانگا اور خاؤٹنگ میں دریافت کیا گیا تھا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق سی 1.2 جنوبی افریقا میں دو ہزار بیس کی وسط میں کرونا کی پہلی لہر کا باعث بننے والی قسم سی 1 میں تبدیلیوں سے ابھری۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا میں دو ہزار بیس کے آخر میں بیٹا ورژن کو بھی دریافت کیا گیا تھا۔

  • جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی ایک اور قسم دریافت

    جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی ایک اور قسم دریافت

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت کی گئی ہے جو اب تک کئی ممالک میں پہنچ چکی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کو دریافت کیا ہے جس میں متعدد تشویشناک میوٹیشنز موجود ہیں۔

    سائنسدانوں کی جانب سے جاری تحقیقی مقالے کے مطابق سی 1.2 نامی اس نئی قسم کو سب سے پہلے مئی میں جنوبی افریقہ کے 2 صوبوں ماپو مالانگا اور خاؤٹنگ میں دریافت کیا گیا تھا۔

    کرونا کی یہ قسم اب تک افریقہ، اوشیانا، ایشیا اور یورپ کے 7 دیگر ممالک میں بھی دریافت کی جا چکی ہے۔

    سائنسدانوں نے بتایا کہ کرونا کی اس نئی قسم میں موجود میوٹیشنز زیادہ تیزی سے پھیلنے اور اینٹی باڈیز کے خلاف زیادہ مزاحمت جیسی صلاحیتوں سے منسلک ہیں، یہ بات اہم ہے کہ یہ نئی قسم تشویشناک میوٹیشنز کے مجموعے پر مبنی ہے۔

    کرونا وائرس میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث اس کی قسم ڈیلٹا نمودار ہوئی جسے سب سے پہلے بھارت میں دریافت کیا گیا تھا، جو اب دنیا بھر میں بالا دست قسم بنتی جارہی ہے۔

    عام طور پر وائرس کی نئی اقسام میں ہونے والی میوٹیشنز کے مدنظر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ویرینٹس آف انٹرسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔

    اگر وہ زیادہ متعدی یا بیماری کی شدت بڑھانے کا باعث ثابت ہو تو انہیں تشویشناک اقسام میں شامل کردیا جاتا ہے، سی 1.2 جنوبی افریقہ میں 2020 کی وسط میں کرونا کی پہلی لہر کا باعث بننے والی قسم سی 1 میں تبدیلیوں سے ابھری ہے۔

    کوازولو نیٹل ریسرچ انوویشن اینڈ سیکونسنگ پلیٹ فارم اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکل ڈیزیز کی مشترکہ تحقیق میں کورونا کی اس نئی قسم کے بارے میں بتایا گیا۔

  • دوران کرتب نشانہ خطا ہوگیا، تیر بازی گر کی پیشانی میں پیوست

    دوران کرتب نشانہ خطا ہوگیا، تیر بازی گر کی پیشانی میں پیوست

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں اسٹیج پر دوران کرتب ایک شعبدہ باز کا چلایا گیا تیر سچ میں دوسرے کی پیشانی میں پیوست ہو گیا، جس پر اسے شدید زخمی حالت میں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرتب کے دوران ایک شعبدہ باز کی معمولی غلطی دوسرے کے لیے جان لیوا ثابت ہوتے ہوتے رہ گئی، جنوبی افریقا میں دو شعبدے بازوں کی معروف جوڑی کی جانب سے کرتب کے دوران پھینکا جانے والا تیر غلطی سے دوسرے جادوگر کی پیشانی پر جا لگا، جسے دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔

    لائی لاؤ اور برینڈن پیل کی جوڑی دنیا بھر میں مقبول ہے، لائی لاؤ کو ’ون کریزی چائنا‘ بھی کہا جاتا ہے، لائی لاؤ اپنے ساتھی کے چلائے گئے تیر کا اس وقت نشانہ بنا جب وہ جنوبی افریقا کے علاقے ماکھنڈا میں نیشنل آرٹس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے۔

    جیسے ہی برینڈن نے تیر چلایا، اس کا نشانہ خطا ہوگیا، اور تیر لاؤ لائی کی پیشانی میں پیوست ہوگیا، جسے دیکھ کر لوگ سکتے میں آ گئے اور بعض افراد رونے لگے، کچھ لوگوں کو یقین نہیں آ رہا تھا کہ ایسا ہو گیا ہے۔

    منتظمین نے فوری طور پر لاؤ کو اسپتال پہنچایا اور اس کے بعد پورا ہال خالی کرا دیا، جب کہ انتظامیہ کے بعض لوگ تماشائیوں کو تسلی دیتے رہے۔

    متاثرہ شعبدے باز کو فوری طبی امداد پہنچائی گئی اور سر پر تین ٹانکے لگائے گئے، ڈاکٹرز نے بتایا کہ خوش قسمتی سے تیر نے کھوپڑی کو نہیں توڑا ورنہ لائی لاؤ کی جان کے لالے پڑ سکتے تھے۔

    واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے جادوگر برینڈن نے کہا کہ یہ ایک بصری دھوکا تھا، جو کبھی بھی جان لیوا ثابت نہیں ہوا، شاید اس بار ہماری خاص کمان ’کراس بو‘ میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے۔