Tag: South africa

  • جنوبی افریقا میں فسادات، ہلاکتیں 72 تک جاپہنچی

    جنوبی افریقا میں فسادات، ہلاکتیں 72 تک جاپہنچی

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما کو جیل بھیجنے پر مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں اور پُرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 72 تک جاپہنچی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگاموں کے دوران شرپسندوں کی جانب سے مختلف مارکیٹوں میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے اور سامان لوٹا جارہا ہے، کھانے پینے کی اشیاء کم پڑنے کے خوف سے شہریوں نے مارکیٹوں کا رخ کیا تو وہاں بھگدڑ مچ گئی۔

    جوہانسبرگ سمیت کئی شہروں میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں، اس دوران مظاہرین نے کئی املاک کو آگ لگادی۔

    رپورٹ کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے جب کہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث سات سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید کسی اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے مختلف شہروں میں پولیس اور فوج کے جوان گشت کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق صدر جیکب زوما پر 2009 میں سرکاری خزانے سے رقم کے غلط استعمال کا الزام تھا، جس پر عدالت نے انہیں بے گناہی ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا اور نہ کرنے پر پندرہ ماہ قید کی سزا سنائی۔

    یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا میں‌ ہنگامے پھوٹ‌ پڑے، 10 ہلاک، فوج تعینات

    زوما نے پولیس اسٹیشن جاکر خود گرفتاری دی جس کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر نکلے اور سب سے پہلے سابق صدر کے گھر کے باہر جمع ہوکر ٹائز نذر آتش کیے۔پولیس حکام کے مطابق احتجاج کا یہ سلسلہ افریقا کے تمام گنجان آباد شہروں میں پھیلا، صوبہ خاؤتنگ سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ جوہانسبرگ میں بھی سابق صدر کے حامی سڑکوں پر ہیں۔

  • سمنز اور پولارڈ نے پروٹیز بولنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا

    سمنز اور پولارڈ نے پروٹیز بولنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا

    کوئنز پارک: سمنز اور جارح مزاج پولارڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بچالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئنر پارک میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جواب میں کالی آندھی نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز اوپنر لینڈی سمنز اور آل راؤنڈر کیون پولارڈ نے پروٹیز بولرز کا بھرکس نکال دیا، سمنز نے 34 گیندوں پر 47 رنز بنائے جبکہ کیون پولارڈ نے محض 25 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دونوں بلے بازوں نے مشترکہ طور پر نو چھکے لگائے،جنوبی افریقا کی جانب سے طاہر شمسی اور جارج لنڈے نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 146 رنز بناسکی، کپتان ڈی کوک کے 60 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیون براوو نے چار وکٹیں حاصل کیں، آیندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، بہترین بلے بازی کے باعث کیون پولارڈ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

    ویسٹ انڈیز کی فتح کے بعد پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2، دو سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

  • سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کی فتح

    سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کی فتح

    کوئنز پارک: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک رن سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کوئنز پارک میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پروٹیز نے کپتان ڈی کوک کی شاندار 72 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوبید میکائے نے 4، ڈیون براوو 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا مگر میچ کی فتح سے ایک رنز قبل ان کی ہمت جواب دے گئے اور فتح جنوبی افریقا کے حصے میں آئی۔

    میچ کے آخری لمحات نہایت سنسنی خیز رہے، اس دوران میچ کھبی جنوبی افریقا تو کبھی ویسٹ انڈیز کے حق میں جاتا رہا، ویسٹ انڈیز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لئے 19 رنز درکار تھے، تاہم ربادا اور طاہر شمسی نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے عمدہ بولنگ کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اسپنر طاہر شمسی کو عمدہ بولنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • پاکستان کی تاریخی فتح، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست

    پاکستان کی تاریخی فتح، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست

    سنچورین: پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے 15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

    بابر اور رضوان کے آگے جنوبی افریقی بولر بے بسی کی تصویر بنے رہے، صرف ولیمز نے میچ کے آخر میں ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جنوبی افریقی اوپنرز مارکرم اور ملان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، ایڈین مارکرم نے 62 اور جانے من ملان نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

     وین ڈر ڈسن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج لندے 22 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، کپتان کلاسن کو 15 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا، فلک وایو 11 رنز بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، فائنل الیون سے شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد حسنین باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ فخر زمان، آصف علی اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پروٹیز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو برابر کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو ‏مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا تھا۔

    میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا ‏کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا تھا، آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ ‏کیا۔

  • فخر زمان کے 193 رنز رائیگاں، جنوبی افریقہ 17 رنز کامیاب

    فخر زمان کے 193 رنز رائیگاں، جنوبی افریقہ 17 رنز کامیاب

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی، فخر زمان کی دھواں دار اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے جانے والے 342 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بناسکی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    فخر زمان نے 193 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

    فخرزمان کےعلاوہ کوئی کھلاڑی بڑی اننگزنہ کھیل سکا، امام الحق 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 31 رنز بناسکے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    دانش عزیز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان کو 13 رنز پر تبریز شمسی نے پویلین روانہ کیا، آصف علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر مرکرام کو کیچ دے بیٹھے۔

    فہیم اشرف 11 رنز بنا کر چلتے بنے، شاہین شاہ آفریدی کو 5 رنز پر ربادا نے آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے نورٹ جی نے تین وکٹیں حاصل کیں، فلک وایو نے دو اور ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل دوسرا ون ڈے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ سود مند ثابت نہ ہوا۔

    مہمان جنوبی افریقا نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر341رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اوپنر کوئٹن ڈی کوک نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ڈیوڈ ملر نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، میچ کے آخری لمحات میں وین ڈر ڈوسن نے 37 گیندوں پر برق رفتاری کے ساتھ 60 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 3وکٹیں لینےمیں کامیاب رہے، محمد حسنین، شاہین آفریدی ،فہیم اشرف نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پروٹیز کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان نے پہلے ون ڈے کی فاتح فائنل الیون کو برقرار رکھا، سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد بابر الیون تاریخ بنانے کے قریب ہیں، آج گرین شرٹس نے سنچورین کا ایکشن ری پلےکردیا تو وہ دو ہزار تیرہ کے بعد جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں گے۔

    تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک کامیابی درکار ہے، سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پروٹیز کو3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    بابر اعظم نے کیریئر کی 13 ویں سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 17 دلکش چوکے شامل تھے۔دورہ جنوبی افریقا میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کی پروٹیز کے دیس میں یہ چھٹی سیریز ہے، تاہم گرین شرٹس اب تک ایک سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اور چار سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک سیریز برابر رہی تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار تیرہ میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

    پروٹیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی بعد ازاں قومی ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

  • پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی، شرجیل خان کو صلہ مل گیا

    پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی، شرجیل خان کو صلہ مل گیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سےسیریز کے لئے قومی اسکواڈکا اعلان کردیا ہے، اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا۔

    دونوں سیریز کے لئے ٹی ٹوئنٹی، ایک روزہ اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، چیف سلیکٹر کے مطابق کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی انجری سے چھٹکارا پالیا ہے جس کے بعد انہیں بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہونگے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

    آصف علی، بابر اعظم کپتان، دانش عزیز، حیدر علی، محمد حفیظ، شرجیل خان، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان ، سرفراز احمد، ارشد اقبال، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی۔

    ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ ہونے والوں میں حسین طلعت، افتخار احمد،خوشدل شاہ، عامریامین، عماد بٹ اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈےسیریز کیلئے اٹھارہ رکنی اسکواڈکا اعلان کیا گیا ہے، فخرزمان اور امام الحق کی ایک روزہ میچز میں واپسی ہوئی ہے، پروٹیز کے خلاف اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

    ایک روزہ میچز کا اسکواڈ

    عبداللہ شفیق، بابر اعظم کپتان، دانش عزیز، فخر زمان، حیدر علی، امام الحق، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی۔

    ٹیسٹ اسکواڈ

    جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم کپتان، فواد عالم ، عمران بٹ، سلمان علی آغا اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان)، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، تابش خان کو شامل کیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل سیزن سکس میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز ڈاھانی کو بھی بہترین کارکردگی کا صلہ ملا ہے اور انہیں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ نعمان علی، سعود خان اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

     

  • درجنوں خطرناک مگر مچھ فارم سے فرار، لوگوں کی جان خطرے میں

    درجنوں خطرناک مگر مچھ فارم سے فرار، لوگوں کی جان خطرے میں

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں ایک فارم سے درجنوں کی تعداد میں خطرناک مگر مچھ فرار ہوگئے، جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے ویسٹرن کیپ میں بریڈنگ فارم سے مگر مچھوں کے فرار کی اطلاع کے بعد انتظامیہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔

    انتظامیہ کے مطابق متعدد مگر مچھ فارم سے فرار ہو کر قریبی دریا میں چلے گئے تاہم محکمہ جنگلات کا عملہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کی تلاش جاری ہے۔

    اوس حوالے سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطاً اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

    مگرمچھوں کے فرار ہونے کی اطلاع فارم کے مالک کو ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے خطرے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مگرمچھ خوراک نہ ملنے کی صورت میں انسانوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔

    فرار ہونے والے نیل نامی مگر مچھوں کی لمبائی تقریبا 5 میٹر تک ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے مگرمچھوں کی تعداد زیادہ ہے جن میں سے 27 کو پکڑا جا چکا ہے تاہم مزید کی تلاش جاری ہے۔

    فارم میں تقریبا پانچ ہزار کے قریب مگرمچھ موجود ہوتے ہیں اور پولیس فرار ہونے والے مگرمچھوں کی درست تعداد جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • بھارتی کورونا ویکسین بے کار ، جنوبی افریقہ کا لینے سے انکار

    بھارتی کورونا ویکسین بے کار ، جنوبی افریقہ کا لینے سے انکار

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو غیر معیاری اور ناکارہ قرار دے کر اے واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی کورونا ویکسین بے کار قرار دے کر جنوبی افریقہ نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔

    اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کورونا ویکسین ناکارہ ہے، مذکورہ ویکسین نہ صرف ناقص ہے بلکہ ان کی میعاد بھی مختصر ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ حکومت نے بھارت کو اس کی ویکسین واپس کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    واضح رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ ویکسین جنوبی افریقہ کو فروخت کی گئی تھی، غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویکسین کا مطالعہ کرایا تو وہ ناقص نکلی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی ویکسین ناقص نکلی، لگوانے والے وزیر کرونا کا شکار

    ؎غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا کیسز کی تعداد دن بہ دن لاکھوں کی تعداد میں بڑھ رہی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی کورونا ویکسین کے غیر معیاری ہونے کا ثبوت اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں کرونا ویکسین ٹرائل میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر صحت انیل وج بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

    انیل وج نے آزمائشی ویکسین گزشتہ ماہ ہی لگوائی تھی تاہم بھارتی ساختہ ویکسین انتہائی ناقص نکلی اور ویکسین لگوانے والے انیل وج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنالیے، جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 243 رنز اور پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مرکرام 59 اور وین ڈر دوسن 48 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    ڈین ایلگر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے اور یوں جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لئے 370 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے115رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نعمان علی نے 45 قیمتی رنز بنائے، نعمان علی اور محمد رضوان کے درمیان نویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 93 رنز بنے،اس سے قبل محمد رضوان نے اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان کی جانب سے اظہر علی 33، فہیم اشرف29، بابراعظم 8، فواد عالم 12 رنز بناسکے، پاکستان کی دوسری اننگز میں ایک بار پھر اوپنرز ناکام ثابت ہوئے، عمران بٹ صفر، عابد علی 13 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لندے نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،کیشو مہاراج نےتین اور ربادا نے وکٹیں حاصل کیں۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 201 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی،پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پروٹیز کے 54 رنز کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے، اسی کے ساتھ ہی پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 71 رنز کی سبقت ملی تھی۔

    پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، جنوبی افریقا کی جانب سے انریخ نارکیا نے 5 اور کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

     

  • اسکارف پر پابندی : مسلمان خاتون فوجی افسر کا بڑا کارنامہ

    اسکارف پر پابندی : مسلمان خاتون فوجی افسر کا بڑا کارنامہ

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ کی فوجی انتظامیہ نے ایک مسلمان خاتون میجر کی مستقل مزاجی اور اس کی قانونی جنگ جیتنے کے بعد ملٹری یونیفارم سے متعلق اپنی پالیسی میں تبدیلی کردی۔

    فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب جنوبی افریقہ کی مسلح افواج میں مسلم خواتین سپاہیوں اور افسران کا اسکارف پہننا خلاف قانون نہیں ہوگا، فوجی یونیفارم اور اسکارف سے متعلق اس تنازعے کا آغاز جون2018ء میں ہوا تھا۔

    ڈھائی سال قبل جنوبی افریقہ فوج نے ایک مسلمان خاتون میجر فاطمہ آئزک کے خلاف یہ کہتے ہوئے مجرمانہ نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے کہ وہ جان بوجھ کر اپنے سینیئر افسران کے حکم پر عمل درآمد سے انکار اور اپنی ملٹری یونیفارم کے ساتھ سر پر اسکارف پہننے کی مرتکب ہو رہی تھیں۔

    بعد ازاں گزشتہ برس جنوری میں ایک فوجی عدالت نے میجر فاطمہ آئزک پر عائد کردہ الزامات واپس لے لیے تھے۔ ساتھ ہی فوجی عدالت نے انہیں اجازت دے دی تھی کہ وہ صرف استثنائی طور پر اپنی یونیفارم کے نیچے اپنا اسکارف بھی پہن سکتی ہیں۔

    ایک سال قبل کیپ ٹاؤن کے نواح میں کاسل آف گُڈ ہوپ کے مقام پر اس ملٹری کورٹ نے تب میجر فاطمہ کو اس بات کا پابند بھی بنا دیا تھا کہ ان کا اسکارف سیاہ رنگ کا ہونا چاہیے اور انہیں اپنی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے نیچے یہ اسکارف اس طرح پہننا ہو گا کہ ان کے کان ڈھکے ہوئے نہ ہوں۔

    یونیفارم کوڈ بدلا نہیں گیا تھا

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں ایک فوجی عدالت نے میجر فاطمہ کے حق میں فیصلہ تو سنا دیا تھا مگر جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس نے اس بنیاد پر فوجی یونیفارم سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی تھی۔

    اس پر اس مسلم خاتون فوجی افسر نے اس اقدام کو ملک میں سماجی مساوات سے متعلق معاملات کی ایک عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔ اس مقدمے کی بنیاد یہ بنائی گئی تھی کہ مروجہ فوجی ضابطے لباس کے حوالے سے اس مذہبی آزادی کو محدود کر دیتے ہیں جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

    اس قانونی جنگ کا نتیجہ اب یہ نکلا ہے کہ جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس نے اسی ہفتے یونیفارم سے متعلق اپنی مجموعی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ اب تمام مسلم خاتون فوجیوں اور افسران کو یہ اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو ڈیوٹی کے دوران اپنے سروں کو اسکارف سے ڈھانپ سکتی ہیں۔

    ایس این ڈی ایف کے ترجمان مافی ایمگوبوزی نے گزشتہ روز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نیشنل ڈیفنس فورس کا ڈریس کوڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جس کے تحت مسلم خواتین کو فوج میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اسکارف پہننے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔

    اس اعلان کے بعد میجر فاطمہ آئزک کی قانونی نمائندگی کرنے والے مقامی ادارے لیگل ریسکیو سینٹر نے فوج کے ڈریس کوڈ میں تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اب میجر فاطمہ کی طرف سے مساوی حقوق کی عدالت میں دائر کیا گیا مقدمہ واپس لے لیا جائے گا۔