Tag: South africa

  • معین علی کی عمدہ باؤلنگ‘ انگلینڈ نےمیچ اورسیریزجیت لی

    معین علی کی عمدہ باؤلنگ‘ انگلینڈ نےمیچ اورسیریزجیت لی

    لندن : معین علی کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز سے شکست دے پر چار میچوں پر مشتمل سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی۔

    جنوبی افریقہ کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ جیتنے کے لیے 380 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم چوتھے روز چائے کے وقفے کے بعد 202 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ نے 83 اور فاف ڈوپلیسی نے 61 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے پانچ اور جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے معین علی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارکل نے چار، اولیور نے تین جبکہ ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جنوب افریقی کرکٹر ون پارنل کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    جنوب افریقی کرکٹر ون پارنل کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    جنوبی افریقی کرکٹر وین پارنل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    مسلمان جنوبی افریقی کرکٹر وین پارنل نے ایک فیشن بلاگر عائشہ سے شادی کی ہے۔

    دونوں کا نکاح جنوبی افرقی شہر کیپ ٹاؤن کی ایک مسجد میں ہوا۔ اس موقع پر دلہا دولہن روایتی مذہبی عروسی لباس میں ملبوس تھے۔

    دلہن عائشہ نے حجاب کے ساتھ سفید فراک جبکہ دلہا نے سیاہ شیروانی اور سیاہ ٹوپی پہنی۔

    شادی کی تقریب مکمل طور پر نجی تھی جس میں 400 مہمانوں نے شرکت کی۔

    سنہ 2009 سے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے وین پارنل 64 ایک روزہ میچز میں 508 رنز بنا چکے ہیں۔ انہی میچز میں وہ 94 وکٹس بھی لے چکے ہیں۔

    پارنل سنہ 2008 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان بھی رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی معذرت

    چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی معذرت

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوجانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے ساتھ میچ کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس شکست پر بہت شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ شکست پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

    اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح کے طور پر انگلینڈ کو فیورٹ ٹیم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم نہایت متوازن ہے۔

    یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز جبکہ بھارت نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیپ ٹاؤن : تیز ہواؤں نے سائیکل سواروں کو بھی اُڑا دیا

    کیپ ٹاؤن : تیز ہواؤں نے سائیکل سواروں کو بھی اُڑا دیا

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ کےدارالحکومت کیپ ٹاؤن میں انتہائی تیز رفتار طوفانی ہواؤں نے زندگی کو مفلوج کردیا، انٹرنیشنل سائیکل ریس کے شرکاء بھی محفوظ نہ رہے، سائیکل سواروں کو اپنی سائیکلیں سنبھالنا مشکل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کےدارالحکومت کیپ ٹاؤن میں سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے کاروبار زندگی کے ساتھ ساتھ  انٹر نیشنل سائیکل ریس کو بھی بریک لگا دیا۔


    south Africa, Captown, by arynews

    ریس کے شرکاء سلو موشن انداز میں پیڈل مارتے گرتے پڑتے اپنی سائیکلیں سنبھالتے رہے، منظر ایسا تھا کہ شاید یہ لوگ زمیں پر نہیں بلکہ خلا میں ہیں۔ جن کی رفتار کو تیز ہوا نے روک لیا ہے۔

    cycle-post-01

    فوٹیج میں یہ منظر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں انٹر نیشنل سائیکل ریس کے دوران جب اچانک ہوا کی رفتارسو کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچی اورتیزی سے سائیکل دوڑاتے کھلاڑیوں کیلئے پیڈل مارنا بھی مشکل ہوگیا۔

    cycle-post-02

    سائیکل سواروں نے تو آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن ہلکی پھلکی سائیکلیں طوفانی ہواؤں  کا زور برداشت نہ کرسکیں، ایک سو نو کلومیٹر کی اس سائیکل ریس میں پینتیس ہزار افراد حصہ لے رہے تھے جسے اکیس کلو میٹر بعد ہی ختم کرنا پڑا۔

    cycle-post-03

  • کیا ہوا جب ہاتھی برطانوی خاندان پر چڑھ دوڑا؟

    کیا ہوا جب ہاتھی برطانوی خاندان پر چڑھ دوڑا؟

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے جنگلات میں سیاحت کرتے برطانوی خاندان کیحالت زارہوگئی‘ جب ایک بد مست ہاتھی نے ان کی جیپ کے پیچھے دوڑنا شروع کردیا.

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کروگرنیشنل پارک میں یہ بے مثال واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا، جب ایک ہاتھی نے سیاحوں سے بھری جیپ کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔

    برطانوی سیاح خاندان نے اپنے ساتھ رونما ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی ہے۔ جس میں مناظرکی عکس بندی کرتی کی چیخیں واضح طورپرسنی جاسکتی ہیں۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عکس بندی کرتی سیاح خاتون ڈرائیور کو متنبہ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں‘ ’ تم گاڑی نہ روکنا یہ ہاتھی خطرناک ہے‘۔

    جیپ میں بیھٹے سیاحوں کا کہنا تھا کہ بد مست ہاتھی بہت غصے کی حالت میں تھا۔ اگر ہم جیپ روک لیتے تو وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا تھا۔ مگر ہم نے ایسا نہیں‌ کیا اوراپنا سفر جاری رکھا‘اورساتھ ہی ساتھ ان سنسنی خیز لمحات کی عکس بندی بھی کرتے رہے.

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے جنگلات اورجانور بہت مشہور ہیں ، ایک اندازے کے مطابق 1920 میں جنوبی افریقہ کے جنگلات میں 120 کے قریب ہاتھی ہوا کرتے تھے تاہم اب ان کی آبادی تقریبا دس ہزار کے لگ بھگ ہے۔ جنوبی افریقی کے کروگر نیشنل پارک میں سب سے زیادہ ہاتھی آباد ہیں۔

  • جنوبی افریقہ سری لنکا میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

    جنوبی افریقہ سری لنکا میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

    جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا، کھلاڑی ان سے بچنے کیلیے گراؤنڈ میں لیٹ گئے، جس کے باعث کھیل کچھ دیر تک روکنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق شہد کی مکھیوں نے جوہانسبرگ کے اسٹیڈیم میں دھاوا بول دیا، یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے جا ری تھا۔

    اس وقت سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کررہی تھی کہ اچانک شہد کی مکھیوں کا ایک بہت بڑا جتھا میدان میں داخل ہوگیا، اس دوران میچ کو فوری طورپر روک دیا گیا اور کھلاڑیوں سمیت امپائرز بھی مکھیوں کے کاٹنے کے ڈر سے زمین پر لیٹ گئے۔

    امپائر نے چوکوں اور چھکوں کے اشارے دینے کے بجائے مکھیوں سے بچنے کے لیے لیٹ جانے میں ہی عافیت جانی، مکھیوں کے حملے کے باعث دو مرتبہ کھیل کو روکا گیا۔

    مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود انسانوں کے علاوہ ہیلمٹ کو بھی نہیں چھوڑا، میدان کے عملے نے اسپرے سے مکھیوں کو بھگانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔

    جس کے بعد مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا۔ ایک گھنٹے تاخیر کے بعد میچ شروع ہوا جو بعد ازاں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔

  • ویرات کوہلی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے، آئی سی سی

    ویرات کوہلی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے، آئی سی سی

    ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے مگر آئی سی سی نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کا موقف اختیار کیا ہے کہ فوٹیج بہت پرانی ہے اس لیے کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق  راجکوٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انڈین کپتان ویرات کوہلی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے، اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں کوہلی کو چیونگم چپاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہےکہ ویرات کوہلی چیونگم چبانے کے دوران منہ سے ہاتھ باہر نکال کر گیند پر رگڑ رہے ہیں اور بال کو شائن کرنے کی غیر قانونی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کرسکیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویڈیو کے حوالے سے صاف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ویڈیو بہت پرانی ہے اس لیے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی‘‘۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی کھلاڑی ڈوپلسی پر اسی طرز کی ویڈیو  سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے سزا سنادی ہے، جس کے خلاف افریقی کوچ نے کہا کہ ’’دوسری ٹیمیں بھی ایسا کرتی ہیں مگر ہر بار صرف جنوبی افریقہ کو ہی ہدف بنایا جاتا ہے‘‘۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

  • بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    دبئی : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی مشکل میں آگئے۔ آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔ 50 فیصد میچ فیس یا دو میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسی پر آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ہے، ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ ہوئی یا نہیں اس بات کا فیصلہ اب آئی سی سی کرے گا۔

    ڈوپلیسی پر میچ کے چوتھے روز مبینہ بال ٹیمپرنگ یا گیند کی شکل خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈوپلیسی نے دوران میچ ٹافی کے لعاب سے گیند کو چمکایا۔ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی نے نوٹس لے لیا۔

    آئی سی سی کے مطابق انہوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول 2 کی خلا ف ورزی کی ہے ۔ انہیں پچاس فیصد میچ فیس کٹوتی یا دو میچز میں معطلی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈوپلیسی کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

    کیس کی سماعت میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کریں گے۔ تاریخ کا اعلان آئی سی سی جلد کرے گا۔ ڈوپلیسی اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز کپتان بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

    یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی کو 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 50 فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ورلڈ ٹی ٹونٹی : جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37 رنزسے ہرا دیا

    ورلڈ ٹی ٹونٹی : جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37 رنزسے ہرا دیا

    ممبئی : ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

    جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز 172 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    اوپنر ڈی کو ک نے اننگز کا آغازجارحانہ انداز میں کیا، افغانستان نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز شاندار طریقے سے کیا اوراوپنر محمد شہزاد 19 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کرس مورس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اصغر تھے جو 7 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،ان کے بعد آنے والے بلے باز گلبدین نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 26 قیمتی رنز بنائے،انہیں عمران طاہر نے آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے کرس مورس نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا،ایبٹ اور عمران طاہر نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرزنے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔

     

  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

    جنوبی افریقہ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

    نئی دہلی: راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوراوپنرڈی کک نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تین رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈو پلیسی نے ساٹھ رنز اسکورکئے۔

    مقررہ اوورز میں بھارتی ٹیم نے مہمان سائیڈ کو سات وکٹ کے نقصان پر دوسو ستر رنز تک محدود کردیا، بھارت کی جانب سے مہت شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے تیزی سے رنز میں اضافہ کیا۔ روہت شرما پینسٹھ، کپتانی دھونی سینتالیس اور کوہلی نے ستتر رنز بنائے۔ اکشر پٹیل اور ہربھجن سنگھ نے آخری اوورز میں بھارت کو جتوانے کی کوشش جاری رکھی لیکن اٹھارہ رنز سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

    مورنی مورکل نے39 رنز دے کرچاروکٹیں حاصل کیں اور پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

    جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی اس سیریز کا چوتھا میچ بائیس اکتوبر کو چنائی میں منعقد ہوگا۔