Tag: South africa

  • پاکستان نیوکلئیرسیکیورٹی میں عالمی برادری کے ساتھ ہے: دفترِخارجہ

    پاکستان نیوکلئیرسیکیورٹی میں عالمی برادری کے ساتھ ہے: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارنیوکلئیرملک ہے اور نیوکلئیائی سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ کوشاں ہے۔

    امریکی جریدے میں چھپے ایک حالیہ آرٹیکل کے جواب میں دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نیوکلئیر پالیسی نےجنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن برقرار رکھا ہوا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم اور اشتعال انگیز خیالات کے سبب پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کرے

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن اورعلاقائی استحکام کا خواہاں ہے اورمسائل کے حل کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے وزیراعظم کی سربراہی میں 9 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں اس پالیسی کا اعادہ کیا تھا۔

  • جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست ، تماشائی آپے سے باہر

    جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست ، تماشائی آپے سے باہر

    نئی دہلی: جنوبی افریقہ نے تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو اس کے گھر میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2:0 سے اپنے نام کرلی، تماشائی آپے سے باہرہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی تماشائی اپنی ٹیم کی شکست کے قریب دیکھ کرمشتعل ہوگئے اور گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم میچ شروع ہونے پر مہمان ٹیم نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔


    بھارت کے شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اچانک اس وقت بدنظمی دیکھی گئی جب مہمان جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کے لئے 54 گیندوں پر محض 29 رنز درکار تھے۔

    بھارتی تماشائیوں نے اپنی ٹیم کی شکست بھانپتے ہوئے گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعد میچ کو عارضی طور پر روک دیا گیا اور تھوڑی ہی دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تھا کہ مشتعل تماشائی ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے دوبارہ گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعدا امپائرز نے میچ روک دیا۔

    میچ ریفری کرس بروڈ اوردیگرامپائرز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے لئے مشاورت لیکن تھوڑی دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا نے ہدف 4 وکٹوں پر نہ صرف حاصل کیا بلکہ تین میچز پر مشتمل سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اے بی ڈیویلئیرز 19، ہاشم آملہ 2، کپتان فاف ڈپلوسی 16 اور بہار دین 11 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے تاہم گراؤنڈ میں جب تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی دیکھی گئی اس وقت تک مہمان ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں 70 رنز بناچکی تھی جب کہ جے پی ڈومنی 16 اورفرحان بہاردین 6 رنزکے ساتھ کریزپرموجود تھے، دوبارہ میچ شروع ہوا تو بہار دین 76 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جے پی ڈومنی اور ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ایلبی مورکل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کوئی بھارتی بلے بازجم کرنہ کھیل سکا اور 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ روہت شرما 22، سریش رانا 22، شیکر دھاون اور روی چندرن ایشونت 11،11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایلبی مورکل نے 3، عمران طاہر اور کرس مورس نے 2،2 جب کہ کگیسو رابادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    دھرما شالا : جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    دھرم شالہ میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریز کےپہلےمیچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کےلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

    روہت شرما کے 106 اور ویرات کوہلی کے 43 رنز کی بدولت بیس اوورزمیں بھارت نے پانچ وکٹوں پر199 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہدف کےتعاقب کے لئے اے بی ڈویلیئرز اورہاشم آملہ نےجارحانہ بیٹنگ کا آغازکیا۔

    ڈویلیئرز 51 اور ہاشم آملہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجس کے بعد جےپی ڈومینی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو جیت سے کوسوں دور کردیا۔

    جنوبی افریقا کے بلے باز ڈومینی نے انڈین باؤلرز کی جم کرپٹائی کی اورسات چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 34گیندوں پر 68 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

    ڈومینی کی اس کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے آخری اوور کی چوتھی گیند پرتین وکٹوں کےنقصان پر دوسو رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

    ڈومینی کو شاندار کارکردگی پر میچ کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • انسان سے قبل زمین پرمردے دفنانے والی مخلوق آباد تھی

    انسان سے قبل زمین پرمردے دفنانے والی مخلوق آباد تھی

    جنوبی افریقہ: انسانیت کے گہوارے جنوبی افریقہ میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ انسان سے مطابقت رکھنے والی ایک قدم مخلوق بھی اپنے مردوں کو دفنانے کا فن جانتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے کچھ فاصلے پرواقع قدیم انسانی آبادیوں کے آثارقدیمہ کے مرکز’اسٹرک فونٹین‘اور’سوارٹ کرانز‘ کی ایک غار سے ملنے والے ڈھانچوں نے انسانی ارتقاء کی تاریخ پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ لی برجر کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بالکل ہماری ناک کے نیچے افریقہ کی اس وادی میں ہوئی ہے جہاں قدیم انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ دریافتیں ہوئی ہیں۔

    اس نئی نوع کو سائنسدانوں نے ’ہومونالیدی‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ نام اسے ’رائزنگ اسٹار‘ نامی اس غارکا نام ہے جہاں سے یہ دریافت ہوئی ہے۔ افریقہ کی سیسوتھو زبان میں نالیدی ستارے کو کہا جاتا ہے۔

    ماہرین بشریات کے مطابق یہ نوع اپنے مردے باقاعدگی سے دن کرتی تھی اور اس دریافت سے قبل سمجھا جاتا تھا کہ مردوں کو ان کی آخری منزل تک پہنچانے کا یہ طریقہ صرف انسان نے اپنایا ہے۔

    ہومو نیلادی نامی اس مخلوق کی دریافت ستمبر 2013 میں ہوئی تھی اور تب سے اب تک ان پر تحقیق جاری تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوع کے دماغ کا حجم ذہانت میں انسان سے قریب ترین مخلوق چمپینزی کے دماغ سے بڑا ہے تاہم یہ نوع تاریخ کے کس دور سے تعلق رکھتا ہے یہ اندازہ لگانا دشوارہے۔

    برجر کا کہنا ہے فی الحال اس نوع کے زمین پر رہنے کے دور کا اندازہ لگانا دشوارہے لیکن انکی جسمانی ساخت اور اعضا کی ہیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زمین پر لگ بھگ 25 لاکھ سال قبل چلتی پھرتی ہوگی اور اپنے روزمرہ کے امور انجام دیتی ہوگی۔

    واضح رہے کہ انسان کے اس قریبی رشتے دار کی دریافت جس علاقے سے ہوئی ہے وہ اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی ورثہ قراردیا جاچکا ہے اورجنوبی افریقہ کی حکومت نے اسے انسانیت کے گہوارے کانام دیا گیا ہے جس کا سبب وہاں سے کثیر تعداد میں برآمد ہونے والے فاسلز ہیں۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پرجنوبی افریقہ سے رابطے کا فیصلہ: دفترِخارجہ

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پرجنوبی افریقہ سے رابطے کا فیصلہ: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پرجنوبی افریقہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترِ خارجہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے جنوبی افریقہ کی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

    دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن سے بات کرلی گئی ہے اور جلد یہ معاملہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

    دوسری جانب بھارت میں ہونے والے حملے پردفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے سے قبل ہی پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔

    قاضی خلیل نے اس موقع پرہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے دیرینہ موقف دہرایا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کاروائی کی مذمت کرتا ہے۔

  • آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شرین نے کہا ہے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوپیشہ ورانہ اموراورآپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا،آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں خطاب کیا۔

     جنرل راحیل شریف نے کہا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ امن کےلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن سے حالات میں بہتری آئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پھر کہہ دیا دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا۔

  • آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی قر بانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج کا دورہ کیا۔

    کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے کامیاب انعقاد سے دہشت گردوں کی کمین گاہیں ختم ہوئی ہیں اور ان کے لئے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں اور دہشتگردی کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔

    انھوں نے اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جنوبی افریقن آرمی چیف سولی شوکے نے استقبال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر اور اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں جنوبی افریقن آرمی چیف نے پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • واحد ٹی20، جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 52 رنز سے شکست دے دی

    واحد ٹی20، جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 52 رنز سے شکست دے دی

    ڈھاکہ: جنوبی افریقہ نے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو باون رنز سے شکست دے دی۔

    ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اے بی ڈی ویلیئرز پہلے ہی اوور میں عرفات سنی کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے، ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے۔

    کپتان فاف ڈوپلسی اوررایلی روسونےاٹھاون رنزجوڑ کر ٹیم کے اسکور کو ایک سو اڑتالیس رنز تک پہنچایا، ڈوپلسی اناسی رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

     ہد ف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی،شکیب الحسن چھبیس رنز کے ساتھ مزاحمت کرسکے۔

     میزبان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی چھیانوے رنز پر ڈھیرہوگئی، ڈوپلسی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بھارت میں ’’بلیک برگر‘‘ تیزی سے مشہور

    بھارت میں ’’بلیک برگر‘‘ تیزی سے مشہور

    نئی دہلی: مشہور زمانہ فاسٹ فوڈ چین کا ’’بلیک برگر‘‘ بھارت میں تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے، اس سے قبل جاپان اور امریکہ میں بھی یہ برگر کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکا ہے۔

    جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی فوڈ چین نے تین ہفتے قبل اپنی نئی پراڈکٹ بھارت میں متعارف کرائی جس سے نا صرف یہ کہ ان کے ریستوران پر رش بڑھ گیا بلکہ ان کے صارفین یہ نیا برگر کھا کر مطمئن بھی ہوئے۔

    بارسیلوز نامی اس بین الاقوامی فوڈ چین نے بھارت میں اپنی شاخ دہلی کے مرکزی علاقے خان بازار میں قائم کی جہاں کمپنی کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

    Black_Burger_post (1)

    بھارت میں یہ برگر پیری بلیک بیوٹی (سبزی) اور پیری بلیک میجک (چکن) دونوں میں دستیاب ہے۔

    واضح رہے کہ انتہائی منفرد صورت والا یہ برگر پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں بھی دستیاب ہے۔