Tag: South African

  • کیپ ٹاؤن، کرپٹ تاجر کے اہل خانہ سے خفیہ ملاقاتوں‌ کا اعتراف، وزیر خزانہ نے استعفیٰ دے دیا

    کیپ ٹاؤن، کرپٹ تاجر کے اہل خانہ سے خفیہ ملاقاتوں‌ کا اعتراف، وزیر خزانہ نے استعفیٰ دے دیا

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے وزیرخزانہ نھل انہلا نینے نے کرپشن اسکینڈل میں نامز مشہور کاروباری شخصیت کے اہل خانہ سے خفیہ ملاقاتیں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزیر خزانہ نے منگل کے روز خفیہ مٹینگ کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

    نینے کا شمار  جنوبی افریقا کے صدر سرل رامپہوسا کے قریبی ساتھیوں اور وزرا میں ہوتا ہے جنہوں نے حکومت کو مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: کرپشن اور رشوت خوری کا الزام، انٹرپول چیف کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ کی کرپشن اسکینڈل میں نامزد کاروباری شخصیت سے ملاقات دراصل صدر کی خفیہ ڈیل کے حوالے سے کی تھی۔

    وزیرخزانہ نے گزشتہ ہفتے عدالتی تحقیقات کے دوران اعتراف کیا تھا کہ اُن کی گپتا فیملی سے 6 ملاقاتیں گھر اور سرکاری دفتر میں ہوئیں جنہیں خفیہ رکھا گیا تھا۔

    اب سے کچھ دیر قبل وزیر خزانہ نے سرکاری میڈیا سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے اپنے عہدےسے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’مستعفیٰ ہونے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کا حکومت پر اعتماد برقرار رہے اور جب تک عدالت فیصلہ نہیں کرتی میں سرکاری عہدہ نہ رکھوں’۔

    یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے سابق صدر کو کرپشن الزامات میں 15 برس قید

    وزیرخزانہ  نے قوم کے نام ایک معافی نامہ بھی لکھا جس میں انہوں نے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگی اور کہا کہ یہ اقدام جیسے بھی ہوا مگر ملک کے لیے غلط تھا جس کا احساس مجھے بعد میں ہوا۔

  • ممتاز کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ممتاز کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز  نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،اب جنوبی افریقہ کو عالمی کپ میں مایہ ناز بلّے باز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑی جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں تمام طرز کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    اے بی ڈی ولیئرز کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’میرے لیے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے فیصلہ کرنا انتہائی مشکل کام تھا، میں نے اپنے فیصلے کے حوالے کافی سوچ بچار کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اب میرے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے‘۔

    جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے ویڈیو پیغام میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، اپنے مداحوں اور کرکٹ جنوبی افریقا کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ  اے بی ڈی ولیئرز کی اچانک عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جہاں مداحوں کے لیے حیران کن اور افسوس ناک ہے،  وہیں جنوبی افریقہ کے لیے بھی آئندہ برس ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ سے قبل ایک اہم اور بہترین کھلاڑی سے محروم ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا کے مایہ ناز بلّے باز اور جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    اے بی ڈی ولیئرز کی ٹیسٹ ایک روزہ کرکٹ میچوں میں 50 سے اوپر کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔

    خیال رہے کہ اے بی ڈی ولیئرز نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 31 گیندوں پر تیز ترین سینچری بناکر کیوی بلے باز اینڈریسن کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جنوبی افریقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک

    جنوبی افریقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جھلس کر زخمی ہونے والے فٹبالر لوینڈا اسپتال میں دم ٹور گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل گرنے والی آسمانی بجلی کی زد میں آکر جھلسنے والے جنوبی افریقہ کی فٹبال کی ٹیم کے کھلاڑی گذشتہ روز اسپتال میں دم ٹور گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ماریٹزبرگ یونائٹڈ فٹبال کلب کے 21 سالہ کھلاڑی لوینڈا نٹشانگاسی دوران میچ آسمانی بجلی کی زد میں آکر جھلسنے کے باعث دو ماہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    فٹبال کلب کی انتظامیہ نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا کہ ’ماریٹزبرگ یونائٹڈ فٹبال کلب کا بہترین کھلاڑی اب اس دنیا میں نہیں رہا، فٹبال ٹیم غم میں ہے‘۔

    واضح رہے کہ ماریٹزبرگ یونائٹڈ جنوبی افریقہ کی پریمئر لیگ رینکنگ میں چوتھے نمبر ہے۔

    فٹبال کلب کے چیئرمین فاروک کڈوڈیا کا کہنا تھا کہ ’ہم لوینڈا کی موت پر بہت زیادہ افسردہ ہیں، کیوں کہ ہمارا بہترین کھلاڑی ہم سے جدا ہوگیا ہے‘۔

    فٹبال کلب کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لوینڈا ایسا کھلاڑی تھا جس نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے ماریٹز برگ کلب کو پریمئر لیگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر لیکر آیا تھا۔

    جنوبی افریقہ کے خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر لوینڈا کا جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔

    خیال رہے کہ لوینڈا کی موت ماریٹز برگ فٹبال کلب کے ساتھ پیش آنے والا تیسرا حادثہ ہے، اس سے قبل سنہ 2016 اور 2017 27 سالہ مونڈی کیلے اور 20 سالہ ملونڈی ڈالمینی تیز رفتار کار کی زڈ میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی کی تقریب

    جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی کی تقریب

    جوہانسبرگ :جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی پر ان کے چاہنے والے جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا فاونڈیشن کے دفتر میں جمع ہوئے، جہاں دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات وصول ہوئے۔ نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت نیلسن مینڈٰلا کی کے لئے سیکڑوں افراد نے تعزیتی پیغامات ریکارڈ بھی کرائے۔

    نیلسن مینڈٰیلا کو سرکاری طور پرخراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی قصبے میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، نیلسن مینڈیلا کا گذشتہ سال پچانوے سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔