سنچورین: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے شاندار کارکردگی پر ’ آرڈر آف ایکامانگا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے مسلمان بلے باز ہاشم آملہ کو جنوبی افریقہ کا قومی ایوارڈ گیا گیا ہے، وہ آرڈر آف ایکامانگا ایوارڈ وصول کرنے والے پہلے پروٹیز بلے باز بن گئے ہیں۔
It's always an honour to represent my country 🇿🇦.Grateful to receive the order of Ikhamanga.Big thanks to all of South Africa.This is for u❤
— hashim amla (@amlahash) April 25, 2018
اس سے قبل جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے سابق فاسٹ بولرز شان پولاک اور مکھایا اینٹینی کو قومی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے، یہ ایوارڈ بڑے قومی ایوارڈ میں سے ایک ہے، جو آرٹس، کلچر، ادب، موسیقی اور کھیل میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 117 ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور مجموعی طور پر 17794 رنز بناچکے ہیں۔
مسلمان مڈل آرڈر بلے باز ہاشم آملا ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں، انہوں نے اوول میں انگلینڈ کے خلاف 311 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
واضح رہے کہ ہاشم آملہ انگلینڈ میں ہمپشائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، ہاشم آملا اپنا نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوارڈ کو جنوبی افریقہ کے عوام کے نام کرتا ہوں۔