Tag: South Korea

  • شمالی کوریا نے اپنےوزیرِدفاع کو ’توپ‘ سے اڑادیا

    شمالی کوریا نے اپنےوزیرِدفاع کو ’توپ‘ سے اڑادیا

    سیئول: جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ نے اپنے وزیردفاع کو سزا دینے کے لئے ایئر کرافٹ گن سے نشانہ بنایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی اعلیٰ حکومتی قیادت میں اقتدار کی کشمکش جاری ہے اور اسی کشمکش پر قابو پانے کے لئے کم جونگ نے روس کا دورہ بھی ملتوی کیا ہے۔

    جنوبی کوریا کی قومی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کم جونگ نے 15 سینئرحکومتی افسران کو رواں سال میں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے جس میں دو نائب وزیر بھی شامل ہیں۔

    جنوبی کوریا کی پارلیمنٹری کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے این آئی ایس کےڈپٹی ڈائریکٹر ہان کی بیوم کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے وزیرِدفاع یون یونگ چول کوسزا سینکڑوں افراد کی موجودگی میں دی گئی۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کہ وزیرِدفاع کو کھلے میدان میں 14.5 ایم ایم کی اینٹی ایئرکرافٹ گن سے نشانہ بنا کر ان کے جسم کے پرخچے اڑادئیے۔

    اے ایف پی

  • اے ایف سی ایشین کپ،جنوبی کوریا نے کویت کو ہرا دیا

    اے ایف سی ایشین کپ،جنوبی کوریا نے کویت کو ہرا دیا

    کینبرا :جنوبی کوریا نے کویت کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دیکر اے ایف سی ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلے گئے ایشین فٹبال کپ کے گروپ راؤنڈ میچ میں جنوبی کوریا کا مقابلہ کویت سے ہوا۔دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا تھا۔

    ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے، چھتیسویں منٹ میں نام ٹائی ہی نے گیند کو جال میں پہنچا کر جنوبی کوریا کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی سبقت دلا دی۔

    دوسرے ہاف میں کویت نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور میچ کا فیصلہ اسی اسکور پر جنوبی کوریا کے حق میں رہا۔

    جنوبی کوریا اور میزبان ملک آسٹریلیا نے گروپ اے سے ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

  • ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی تجویز

    ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی تجویز

    سیول: گیمنگ انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانا چاہیے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تعریف بہت وسیع ہوگئی ہے, ویڈیو گیمز ایسے کھیل ہیں, جن کو شائقین کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے آتی ہے، ای سپورٹس کے مقابلوں کو لاکھوں افراد دیکھتے ہیں۔

    حال ہی میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے والے ای اسپورٹس مقابلوں کو دیکھنے کے لیے چالیس ہزار افراد اسٹیڈیم پہنچے جبکہ اس سے بھی بڑی تعداد نے ان مقابلوں کو آن لائن دیکھا۔

  • جنوبی کوریا: خواتین کی سرکاری ریکروٹمنٹ کیلئے انوکھے اصول

    جنوبی کوریا: خواتین کی سرکاری ریکروٹمنٹ کیلئے انوکھے اصول

    سیئول: جنوبی کوریا کی وزارت برائے افرادی قوت نے خواتین کی سرکاری ریکروٹمنٹ حوالے سے انوکھے رہنما اصول واضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکری کی خواہش مند خواتین کو چاہیے کہ وہ انٹرویو میں کہیں کہ وہ ‘ جنسی استحصال کے حوالے سے کیے گئے مذاق کا برا نہیں مناتیں۔

    خواتین کے حقوق کے لیے کام والی تنظیموں نے ان رہنما اصولوں کو امتیازی قرار دیدیا ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات جنوبی کوریا کی وزارت برائے افرادی قوت کی جانب سے کیے گئے رہنما اصولوں میں کہی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ رہنما اصول سرکاری ریکروٹمنٹ کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ہیں، ویب سائٹ پر انٹرویو کے دوران ممکنہ سوالات کے جوابات کے حوالے سے رہنما اصول شائع کیے گئے ہیں، اس ویب سائٹ پر خواتین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جنسی استحصال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب کچھ ایسے دیں، ضروری ہے کہ اس قسم کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے جواباً ایک مذاق کر دیا جائے۔

    ذاتی زندگی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ خواتین کو شادی کرنے کے ارادے کے حوالے سے جھوٹ بولنا چاہیے کیونکہ ‘عام طور پر خواتین شادی کرنے کے بعد نوکری چھوڑ دیتی ہیں۔ رہنما اصولوں میں کم درجے کی نوکری کے بارے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو یقین دلانا چاہیے کہ ‘وہ اپنی پوری کوشش کریں، چاہے ایک کپ کوفی ہی کا کیوں نہ بنانا ہو’۔

    جنوبی کوریا میں ان رہنما اصولوں کو خواتین کے حقوق کے لیے کام والی تنظیموں نے ان رہنما اصولوں کو امتیازی قرار دیا ہے۔ وزارت افرادی قوت نے اب ویب سائٹ سے یہ رہنما اصول ہٹا دیئے ہیں، خواتین کے حقوق کے لیے کام والی تنظیموں کا کہنا ہے ‘یہ جنسی استحصال ہے کہ انٹرویو میں صرف خواتین ہی سے شادی کے ارادے اور بچوں کے حوالے سے پوچھا جائے۔

    ذرائع نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ان کے پاس ‘الفاظ نہیں ہیں’ اور رہنما اصولوں کو جنسی استحصال قرار دیا ہے، جنوبی کوریا کی وزارت برائے افرادی قوت نے ویب سائٹ سے مواد ہٹانے کے بعد کہا ہے کہ وہ جنسی برابری کے حوالے سے اپنے اہلکاروں کو تعلیم پر غور کریں گے۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مرد اور خواتین دونوں ہی تعلیم یافتہ ہیں لیکن نوکریوں میں جنسی امتیاز برتا جاتا ہے۔

  • ایشین گیمز رنگارنگ تقریب کے بعد اختتام پذیر

    ایشین گیمز رنگارنگ تقریب کے بعد اختتام پذیر

    جنوبی کوریا : سترہویں ایشین گیمز رنگارنگ اختتامی تقریب کے بعد اختتام پذیر ہوگئے۔ زبردست آتش بازی اور موسیقی نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

    تمغوں کی دوڑ میں چین سب سے بازی لے گیا۔رنگا رنگ اختتامی تقریب کے بعد سولہ روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کےایشین میلے کا اختتام ہوگیا۔ زبردست آتش بازی اور موسیقی نے سماں باندھ دیا۔

    گلوکاروں نے سریلی آواز کا جادو جگایا تو میوزیکل بینڈ نے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی کورین فنکاروں کی خوبصورت پرفارمنس محفل کو چار چاند لگا دئیے اور پھر رنگا رنگ آتش بازی سے فضا جگمگا گئی۔

    سترہویں ایشین گیمز میں چین نے ایک سو اکیاون گولڈ ایک سو آٹھ سلور اور تراسی کانسی کے تمغوں کے ساتھ میدان مارلیا۔ میزبان جنوبی کوریا نے دوسری اور جاپان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    پاکستان نے کرکٹ میں گولڈ اور ہاکی میں چاندی کے تمغے ساتھ تین کانسی کے تمغے اپنے نام کیے اور مجموعی طور پر تئیسویں نمبر پر رہا۔جنوبی کوریا نے ایشین گیمز کا جھنڈا انڈویشیا کے حوالے کیا۔

    ایشین گیمز دو ہزار اٹھارہ کا ایونٹ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا۔

  • بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

    بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

    انچیون: بھارت نے ایشین گیمز کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دے کرگولڈ میڈل جیت لیا جبکہ چاندی کا تمغہ پاکستان کے نام رہا۔

    ایشین گیمز کے فائنل میں کروڑوں شائقین کی پاکستان ٹیم سےوابستہ امیدیں ٹوٹ گئیں، پاکستان نے فائنل کا آغاز توجارحانہ کیا لیکن وہ اختتام جیت پرنہ کرسکے، کھیل کے تیسرے منٹ میں رضوان سینئر نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

    دوسرے کوارٹر میں بھارت نے فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کیا جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا، بھارت کی پنالٹی کے جواب میں پاکستان کے حسیم خان نے پنالٹی ضائع کردی، جس کے بعد عمربھٹہ بھی گول اسکور نہ کرسکے اور بھارت نے پانچ میں سے چار کامیاب پنالٹیز لگاکرانیس سو اٹھانوے کے بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے دوہزار سالہ اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • ایشین گیمز ہاکی فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    ایشین گیمز ہاکی فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    جنوبی کوریا : ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا، اولمپیئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم فائنل جیت کر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

    اولمپیئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کیخلاف بھی قومی ٹیم کو اسی دباؤ کا سامنا تھا، جسکی وجہ سے فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر رہا، گول کیپر عمران بٹ کی پرفارمنس کے حوالے سے ہاکی اولمپیئن نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیوں میں گول کیپر کا ہمیشہ سے کردار اہم رہا ہے۔

    پاک بھارت فائنل میچ کے بارے میں اولمپیئن کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کا مقابلہ جنگ سے کم ثابت نہیں ہوتا ہے، اولمپئیئن ایاز محمود نے بتایا کہ قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ کھیلے بغیر ایشین گیمز میں شرکت کی اور عمدہ کارکردگی دکھا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

    ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت کے خلاف پلڑا بھاری ہے، ہاکی ہی ایک ایسا کھیل ہے، جس میں پاکستانی شائقین کی امیدیں بندھتی اور ٹوٹتی رہی ہیں، آج ایک بار پھر کروڑوں شائقین  کی ٹیم سے امیدیں اپنے عروج پر ہیں، میچ چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کھیلا جائے دونوں ممالک کے عوام سمیت دنیا بھر کےسینکڑوں مداح دل تھام کر بیٹھ جاتے ہیں، کوئی اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھنا نہیں چاہتا۔

    دیگر ایونٹس کی طرح ایشین گیمز کی تاریخ بھی پاک بھارت ٹاکرے سے بھری ہوئی ہے۔۔ایشین گیمز کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں آٹھ بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں، پاکستان نے سات بار سبز ہلالی پرچم بلند کیا جبکہ ایک مرتبہ بھارتی سورما کامیاب رہے، ایشین گیمز کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر تیرہ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، آٹھ میچوں میں پاکستان نے میدان مارا، تین مقابلے بھارت کے نام رہے جبکہ دو میچ برابر رہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ایک سو ساٹھ میچ کھیلے جاچکے ہیں، اناسی میں پاکستان اور تریپن میں بھارت فاتح رہا جبکہ اٹھائیس میچ ڈرا رہے، پاکستان نے اب تک بھارت کے خلاف تین سو بہتر گول کئے جبکہ بھارت نے گرین شرٹس کے خلاف تین سو آٹھ بار گیند کو گول کی راہ دکھائی۔

  • ایشین گیمزآج سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے

    ایشین گیمزآج سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے

    سیئول: سترہویں ایشین گیمزجنوبی کوریا میں آج سے رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہونے جارہے ہیں۔ دو ہفتے تک ایتھلیٹس کے درمیان گولڈ میڈلز کی جنگ ہوگی۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پینتالیس ممالک کے چودہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس اورآفیشلز ایونٹ میں شریک ہیں۔ رنگا رنگ تقریب میں سترہویں ایشین گیمزکا آغاز ہوگا۔ ماحول کوکوریاکے روایتی رنگوں سے رنگا جائے گا۔

    مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مشعل کوریا کے موجودہ اورسابق ایتھلیٹس روشن کریں گے۔ گنگنم اسٹارسائی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    افتتاحی تقریب کی بنیادی تھیم ون ایشیا ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پرچھتیس کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ ایشین گیمز چار اکتوبرتک جاری رہیں گے۔

  • جنوبی کوریا: کیچڑ کے میلے کا آغاز

    جنوبی کوریا: کیچڑ کے میلے کا آغاز

    جنوبی کوریا: کیچڑ کے میلے نے دھوم مچادی۔ منچلوں کی بڑی تعداد نے مڈ ریسلنگ میں حصہ لیا ،ایک دوسرے کو کیچڑ میں لت پت کیا۔

    جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوری آنگ میں کیچڑ کا دلچسپ میلہ سجایا گیا، جس میں منچلوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کیچڑ کے اس انوکھے میلے سے لطف اندوز ہونے کیلئے نہ صرف جنوبی کوریا بلکہ کئی ممالک کے سیاح بھی مڈ فیسٹول میں شرکت کیلئے پہنچے۔

    میلہ کا خاص گیم مڈ ریسلنگ تھا، جس میں نوجوان ایک دوسرے کو کیچڑ میں نہلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا تے رہے۔