Tag: south Lebanon

  • اسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے جنوبی شہر ناقورہ کے قریب لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ پر حملہ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے جنوبی لبنان کے علاقے ناقورہ میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے انفراسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

    صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مقام حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

    یاد رہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کی انفرااسٹرکچر سائٹ کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللّٰہ کو ایران اسرائیل جنگ میں شمولیت سے خبردار کیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان:

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف ہماری لڑائی طویل عرصے تک چل سکتی، فوج ایرانی جوہری مقامات پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کارروائیوں میں توسیع ہوگی۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تہران ہم پر حملے جاری رکھے گا اور فوجی آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ایرانی میزائل لانچروں کو تباہ کرنے سے اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج سات محاذوں پر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے موجود ایرانی خطرے کو ختم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ لبنان میں چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کے باوجود کیا گیا ہے۔

    لبنان کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر دو فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی دشمن کی جانب سے نباتہہ میں حملے کے سبب 20 زخمی ہوئے زوطر پر ایک دوسرے حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔‘

    واضح رہے کہ لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی 60 روزہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے آخری دن اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے از کم 22 لبنانیوں کو شہید کردیا تھا، جبکہ 40 سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مظاہرین اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے 60 روز بعد بھی جنوبی سرحدی قصبوں سے اسرائیلی فورسز کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے۔

    ایک روز قبل اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہش مند مظاہرین نے سڑک پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی تھی تو اسرائیلی فورسز نے ان پر گولیاں برسا دی تھیں۔

    اسرائیل نے انروا کو 48 گھنٹوں کا وقت دے دیا، امریکا نے پابندی کی حمایت کر دی

    مظاہرین کی جانب سے ڈیڈلائن گزر جانے کے باوجود اسرائیلی فوج کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا، انخلا کی ڈیڈ لائن 26 جنوری اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے ختم ہو گئی تھی۔

  • اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید

    اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید

    بیروت: اسرائیلی فورسز نے لبنان کے جنوبی علاقے سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی واپسی کی کوشش کے دوران حملہ کردیا۔

    لبنانی حکومت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنےکے بعد گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے۔

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شہریوں کو انخلا کا حکم دیا تھا اور اس کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے حکم کے تحت شہری واپس آرہے تھے کہ صہیونی فورسز نے حملہ کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں تاحال اسرائیلی فوج قابض ہے جبکہ شہری وہاں داخلے کی کوشش کر رہے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں دیکھا جاسکتاہے کہ لبانانی شہری اپنے علاقوں کی طرف جا رہے ہیں کہ صیہونی فوج نے حملہ کر دیا۔

    خیال رہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 2 ماہ کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں جنوبی لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sudan-darfur-67-killed-in-drone-hospital-attack/