Tag: South Punjab province

  • جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی تعبیر پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں، شاہ محمود قریشی

    جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی تعبیر پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں، شاہ محمود قریشی

    ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا ہے، بحیثیت منتخب نمائندہ جنوبی پنجاب وزیراعظم کا مشکور ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا۔

    جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، آئی جی کی تعیناتی ہوچکی، جنوبی پنجاب والوں کو اب  اپنےکاموں کیلئے میں لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامی معاملات اب ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہوں گے، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق انتہائی اہم قدم ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ این ایف سی کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے، پی ایف سی سے ضلعوں کو آبادی، ضروریات، محرومیوں کے مطابق فنڈز ملیں گے، اب ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے فنڈز دوسری مد میں خرچ نہیں ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اب جنوبی پنجاب کا پیسہ صرف جنوبی پنجاب پرخرچ ہوگا اور جنوبی پنجاب والوں کو ان کے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا۔

  • وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، عبدالعلیم خان

    وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، عبدالعلیم خان

    لاہور : پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، پی ٹی آئی ارکین وزیر اعظم کے وعدے کی تکمیل میں ان کے ساتھ ہیں۔

    عبد العلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی تشکیل خوش آئند ہے، اسے مزید اختیارات دیں گے، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے، اب دور دراز اضلاع کے عوام کو ہر کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

    سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، صوبے کے عوام کو ترقی و خوشحالی اورملکی وسائل پر یکساں حق ہے، وزیر اعظم محروم عوام کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار سب کو فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موجودہ حکومت نمائشی نہیں بلکہ حقیقی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پنجاب کی ترقی کیلئے دو بڑے اقدامات

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری دے دی ہے ملتان میں پولیس، بیوروکریسی جبکہ بہاولپور میں سول بیورو کریسی کا آفس قائم ہوگا۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے۔

  • جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

    جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبے کی شکل دینے کیلئے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا، بجٹ میں35فیصد فنڈ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں جنوبی پنجاب صوبہ پراہم اجلاس ہوا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے، چیف سیکریٹری،آئی جی ،جنوبی پنجاب کے وزرابھی شریک ہوئے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی منشور کے مطابق سب سے رائے لی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےعوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، آج جنوبی پنجاب کے وعدے کو عملی جامع پہنانے کیلئے مؤثر قدم اٹھایا گیا ہے، جنوبی پنجاب کو صوبے کی شکل دینے کیلئے اسمبلی میں بل پیش کیاجائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں سے بھی جنوبی پنجاب صوبہ بل پر مشاورت کی جائے گی، جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومی ختم ہونی چاہیے، جنوبی پنجاب محرومیوں کا علاقہ ہےاس کی محرومیوں کو ختم ہوناچاہئے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں35فیصد فنڈ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کریں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب سے کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوتے تھے، بل کو حتمی شکل دینے اوراعتمادسازی میں کچھ وقت لگے گا، ماضی میں فنڈزکےاستعمال پرجنوبی پنجاب سےکیاوعدہ پورانہیں ہوتاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی پی ساؤتھ تعینات کئےجائیں گے، جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہے، فی الفور جنوبی پنجاب کےلوگوں کو کیلئے اقدامات کیےجائیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئےسیکریٹریٹ بنانےکابھی فیصلہ ہواہے، جنوبی پنجاب کا مکمل سیکریٹریٹ بننے میں وقت لگے گا اس کیلئے1350ایڈیشنل پوسٹ کیلئے ساڑھے تین ارب روپے درکار ہونگے پنجاب کےجنوبی علاقے ترقی کے لحاظ سے پیچھے اور غربت زیادہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ احساس پروگرام کو بھی جنوبی پنجاب میں عملی جامع پہنایاجائےگا، جنوبی پنجاب کیلئےتاریخی فیصلے پر وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پارلیمانی اجلاس بھی طلب کیا ہے، پارلیمانی اجلاس میں دیگرممبران کوبھی اعتمادمیں لیں گے۔

  • پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، جہانگیر ترین

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ جنوبی پنجاب اور سیکریٹریٹ کے قیام کے معاملے پر جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور اپوزیشن سے نمٹنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائز حق ضرور دلوائے گی، جنوبی پنجاب کے مسائل اب لاہور نہیں۔

    جنوبی پنجاب میں ہی حل ہوں گے کیونکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ جولائی کے اوائل سے کام شروع کر دے گا، جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنے گا‘جہانگیرترین

    اس سے قبل گزشتہ ماہ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنےگا،جس کیلیے کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل درپیش ہیں، پانی کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، یوسف رضا گیلانی

    پی ٹی آئی جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، یوسف رضا گیلانی

    کوٹ مٹھن : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مٹھن میں حضرت با با فرید شکر گنجؒ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کریں گے تو دہشت گردی ختم ہوگی، پیپلز پارٹی کے دورہ اقتدار سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے کوٹ مٹھن کو بینظیر برج کا تحفہ دیا، اس کے علاوہ جلال پور پیر والا میں بھی پل ہم نے بنوایا، ہم نےفاصلے کم کئے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کیخلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کیں۔

    مزید پڑھیں: ایگزیکٹو کونسل نے جنوبی پنجاب صوبے کا دار الحکومت بہاولپور کو بنانے کی سفارش کر دی

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت اپنے منشور میں جنوبی صوبے سے متعلق کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

    جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیرِ اعظم سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں عارضی سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے لیے سفارشات دی جانی تھیں۔

  • جنوبی پنجاب صوبہ: پی ٹی آئی نے بلخ شیرمزاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی

    جنوبی پنجاب صوبہ: پی ٹی آئی نے بلخ شیرمزاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے، عمران خان نے چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پورا کرنے کے لیے پارٹی کی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے.

    [bs-quote quote=”کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل سے متعلق منصوبہ تیار کرے گی اور تمام پہلوؤں‌ کا جائزہ لینے کے بعد 100روز میں اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    اس ضمن میں سابق وزیر اعظم میربلخ شیرمزاری کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے،عمران خان کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا.

    اس چھ رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی، خسروبختیار، طاہربشیر چیمہ شامل ہیں.

    کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل سے متعلق منصوبہ تیار کرے گی اور تمام پہلوؤں‌ کا جائزہ لینے کے بعد 100روز میں اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی.

    پارٹی ذرایع کے مطابق کمیٹی سفارشات کی تیاری میں ماہرین سے مشاورت، ان کی آرا کے جائزے اور مدد کی مجاز ہوگی.

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پارٹی سے الگ ہو کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کے سربراہ بلخ شیر مزاری تھے، بعد میں‌ یہ محاذ پی ٹی آئی میں ضم ہوگیا تھا.

    اب پی ٹی آئی کی جانب اس وعدہ کو پورا کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین عمران خان کو پیش کرے گی.


    تحریک انصاف اور صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان صوبے کے لیے معاہدہ طے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔