Tag: South Punjab Secretariat

  • جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا، عثمان بزدار

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن  پر یقین رکھتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، اب پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کابنیادی حق واپس کیا ہے، ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

     جنوبی پنجاب کے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے آج ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تاریخی منصوبے پر 3 ارب 54 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، جہاں انہوں نے ملتان کیلئے خصوصی ڈیولپمنٹ پیکیج سمیت جنوبی پنجاب کیلئےعلیحدہ سیکریٹریٹ کاافتتاح کیا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پانچ سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگا جبکہ اس کی عمارت پانچ منزلہ ہوگی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت متی تل میں تعمیر کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے دورہ ملتان کے دوران مدر اینڈ چائلڈ اسپتال وہاڑی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ لیبر کالونی فیز ون کا بھی افتتاح کیا، عمران خان نے 10واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد، شلٹر ہوم اور ای خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے دورہ ملتان کے حوالے سے بتایا کہ بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا اور ملتان میں فلاح عامہ کےمنصوبوں کیلئےاربوں کا پیکیج دیاجائے گا۔

    اس سے قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کوکسان کارڈکاآج ملتان سےاجراکررہی ہیں،کسان کارڈ سے کاشت کارو ں کو بے پناہ ریلیف ملے گا، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کوعام انتخابات میں شاندارکامیابی ملی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں گمراہ کن اعدادوشمارسےجنوبی پنجاب کے عوام کودھوکہ دیا گیا، وزیراعظم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کےعوام کوان کاحق واپس کررہےہیں، آج ملتان اور جنوبی پنجاب کے لئے ایک تاریخی دن ہے ، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ،ملتان ڈیولپمنٹ پیکیج کی خودنگرانی کروں گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم

    وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم

    لاہور: جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے کوشاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کےتعینات سیکرٹریز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر بھی متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں سختی سےتاکید کی ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل حل کرنےکیلئے اقدامات کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  قبضہ چھڑائی گئی زمینیں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں استعمال ہوں گی

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ محکموں کو اب کام کرکےدکھاناہوگا، سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کرکےسخت کارروائی کی جائےگی۔

    سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ افسران کو دو ٹول الفاظ میں کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق ڈلیو رنہ کرنے والےافسر کو عہدے پر رہنےکا حق نہیں، جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا، عوامی منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا۔

  • حکومت جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

    حکومت جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوگئے ، میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعظم کی خصوصی معاونت پران کا تہہ دل سےشکرگزارہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم جنوبی پنجاب کیلئےاہم سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوئے ، یہ جنوبی پنجاب کےباسیوں کی کئی سالوں پرمحیط جدوجہد کانتیجہ ہے، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئےبیوروکریسی میں تعیناتیاں ہوگئیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ثبوت ہے کہ حکومت وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے، میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعظم کی خصوصی معاونت پران کا تہہ دل سےشکرگزارہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے دس سیکرٹری تعینات کئے تھے، جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے محمد اجمل بھٹی کو سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری راناعبیداللہ بجٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ جنوی پنجاب تعینات کیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے صہیب اقبال سید کوسیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اورراجاخرم شہزاد کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کیاگیاہے، جبکہ لیاقت علی چھٹہ، سیکرٹری ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ اورثاقب علی کو سیکرٹری زراعت مقرر کیاگیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق آفتاب احمد پیرزادہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن کوسیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا جبکہ مس نوشین ملک ڈائریکٹر فنانس بہاولپور کوسیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب تقرری کانوٹی فکیشن جاری کیاگیا۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کو سیکرٹری داخلہ اورناظراحمد گجیانہ سیکرٹری لااینڈ پارلیمانی امور کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔